True Story !!! Post True Stories Here !!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
|
|
||||
رعنائی خیال' -
>>
Show Printable Version
Email this Page
12-07-2015, 06:50 PM
" "دو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھُلتیں" " ہم ماں بہنوں جیسی شکل اور عقل والی لڑکیوں کو بھلا کون پوچھتا ہے-" دو دن قبل حافظ صفوان بھائی نے ایک دردمندانہ تحریر میں کسی لڑکی کا یہ فقرہ نقل فرمایا- پڑھا اور دل کانپ سا گیا- آپ بھی پڑھئے شاید دل کانپ اٹھے- اس تصویر کو ذرا غور سے دیکھئے پلیز...چند لمحوں کیلئے,,, شکریہ- اب ذرا یہیں ٹھہر کر چشمِ تصور میں اپنے خاندان, برادری, گلی یا محلے میں دیکھئے,, ایسی بہت سی لڑکیاں آپ نے دیکھ رکھی ہوں گی- ہماری نوجوان خواتین کی واضح اور بھاری اکثریت اسی کیٹیگری میں پائی جاتی ہے- معقول سی شکل و صورت, معقول تعلیم, ہنر یافتہ, نیک سیرت,,مگر...... بالکل غیر نمایاں- پراسرار طور پر جو پس منظر کا حصہ بن جاتی ہیں, جو کسی بھی موقع کسی بھی منظر میں فیڈ آؤٹ ہو جاتی ہیں- آپ خاتون ہیں یا مرد, شادی شدہ ہیں یا کنوارے...یہ لڑکیاں آپ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں ناکام رہتی ہیں -مگر کیوں؟؟؟ یہ وہ حلیہ, یہ وہ شخصیت ہے جسے آپ اپنی پیاری بہن, لائق فائق کزن, نیک پروین بیٹی کے روپ میں دیکھنے کو ہر وقت تیار ہیں- لیکن اگر آپ اپنے لئے رشتے کے متلاشی ہیں یا اپنے کسی دوست,بھائی یا بیٹے کیلئے....تو اب ذرا اس کی یا اپنی مطلوبہ لڑکی کا امیج اپنے ذہن میں لائیے....کیا یہ امیج ان لڑکیوں سے میچ کرتا ہے.....شاید نہیں- آپ اپنے لئے جو آئیڈیل تراشے بیٹھے ہیں اس کی سیرت تو آپ کو بالکل ایسی ہی چاہئے مگر اس کی شخصیت کا جو خاکہ آپ کے ذہن میں ہے بدقسمتی سے یہ لڑکیاں اس پر پورا نہیں اترتیں- بات حسینہ معین کے ڈراموں کی شوخ و شنگ ہیروئن سے شروع ہوئی تھی اور بڑھتے بڑھتے اب "جب وی میٹ" یا "عجب پریم کی گجب کہانی" کی ہیروئن تک آن پہنچی- کچھ سٹیریو ٹائپس ہیں جو آپ کے ذہن میں کمال مہارت سے بٹھا دیے گئے ہیں- شوخ, چنچل, بولڈ, کانفیڈنٹ....ہنستی, کھلکھلاتی....کسی مشہور نیوزکاسٹر جیسی, کسی مقبول اداکارہ سی, کسی سپر ماڈل کے خدوخال والی....لیکن کردار میں نیک پروین- جو سوائے آپ کے کسی کی جانب آنکھ اٹھا کر نہ دیکھے- آفرین ہے بھئی- انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند.... اگر یہ امیج تشکیل دینے میں ٹی وی, سینما اور زنانہ ڈائجسٹوں کی جانب سے کوئی کسر رہ گئی تھی تو وہ اب سوشل میڈیا نے پوری کر دی ہے- یہاں شہزادیاں ہیں اور پریاں...جو اپنے چوڑیوں بھرے, مہندی لگے ہاتھوں, پانی میں ڈوبے قدموں اور سرکٹے سراپا کی تصویریں دکھا کر ماشاءاللہ, سبحان اللہ, ویری نائس کی صورت داد پاتی ہیں- جن کے شرارتی سٹیٹس آپ سی فرسٹ پہ لگائے بیٹھے رہتے کہ کب وہ کچھ پوسٹ کریں اور آپ اپنی غیر مرئی دم ہلاتے ہوئے, پہلا لائک یا پہلا کمنٹ ٹھوک کر اپنی لازوال وفاداری کا ثبوت دیں- یقین کیجئے کچھ بہت بزرگ, متبرک ہستیاں جن کی پوسٹس شئیر کرنا بھی آپ کارِثواب سمجھتے ہیں, شاید ہی کبھی انہیں آپ اپنی یا اپنے کسی مچھندر بھائی کی وال پر دیکھیں مگر کسی بلو رانی, کسی یوگنڈا کی پرنسس کی پوسٹ پر ان کا (اور میرا بھی 👅 )شفقت بھرا کمنٹ آپ روزانہ ہی دیکھتے ہوں گے- ٹھرک چھپ چھپ کے سینوں میں بنا لیتی ہے تصویریں- یقین کیجئے اپنے وسیع اور متنوع تجربے کی بناء پر میں پورے اعتماد سے کہہ رہا ہوں کہ یہ شوخ, چنچل, ہنستی, کھلکھلاتی, بولڈ اینڈ بیوٹی فل لڑکیاں واقعی بہت اچھی لڑکیاں ہیں, بظاہر ماڈرن مگر دل میں اپنی روایات اور اقدار سے جڑی ہوئی- اور بالکل ایسی جیسا آپ چاہتے ہیں, مگر مسئلہ صرف یہ ہے,, پائی جان کہ ان کی تعداد قلیل ہے اور امیدوار بہت زیادہ- تو اگر آپ نیرنگ ریز جیسے ہینڈسم یا مجھ جیسے چالاک نہیں ہیں تو آپ کا مقدر بھائی یا انکل کہلوانا ہے- کہلواتے رہئے- یا پھر .....اس تصویر کو ایک بار پھر غور سے دیکھئے,, ایسی لاکھوں معقول صورت, تعلیم یافتہ, نیک سیرت, نیک اطوار مگر بالکل عام سی,سادہ سی لڑکیاں اپنے ماں باپ کے آنگن میں ان کی تربیت کی لاج رکھے خاموشی سے دن گزار رہی ہیں- عمر گزرتی جا رہی ہے, مناسب رشتہ مل نہیں رہا,, حیرت اور رشک سے یہ اپنی ان سہیلیوں کو دیکھا کرتی ہیں جو صورت یا سیرت میں ہرگز ان کے برابر کی نہیں مگر معاشرے کے بنائے سٹیریو ٹائپ پر پورا اترتی ہیں اور کامیاب ہیں- آج کے دور میں بھی ان کی حیاء, صبر اور ضبط قابلِ رشک ہے- یہ واٹس ایپ پہ کبھی آپ کو ایڈ نہیں کریں گی, یہ فیسبک پہ کبھی آپ سے چیٹ نہیں کریں گی, یہ آپ کے ساتھ لانگ ڈرائیو پہ نہیں جائیں گی, یہ اپنی سیلفی آپ کو نہیں دیں گی , لیکن اگر آپ اپنے لئے, اپنے دوست, بھائی یا بیٹے کیلئے ان کا ہاتھ مانگ لیتے ہیں تو یہ دل ہی دل میں آپ کی شکرگزار ہوں گی کیونکہ شاید انہیں اپنے بوڑھے والدین پہ اپنا وجود ایک بوجھ لگتا ہوگا- اور جب یہ آپ کے آنگن میں اتریں گی تو اپنے ساتھ بے شمار رحمتیں اور برکتیں لے کر آئیں گی- یہ ہیں ہماری شہزادیاں...... یہ ہیں ہماری پریاں...... ان کے آنسو پونچھ لیجئے.....پھر آپ کو کبھی کسی کی یاد میں آنسو نہیں بہانا پڑیں گے- انہیں اپنا لیجئے- اور خود بھی اپنی اوقات پہ واپس تشریف لے آئیے- بہت شکریہ محمد اشفاق صاحب کا عمدہ اظہار خیال "حسن کو سمجھنے کو عمر چاہئے جاناں
|
Sponsored Links |
|
(#2)
|
|
|||
Re: رعنائی خیال' -
>>
Show Printable Version
Email this Page
12-09-2015, 09:47 AM
|
(#3)
|
|
||||
Re: رعنائی خیال' -
>>
Show Printable Version
Email this Page
04-02-2016, 02:49 AM
|
(#4)
|
|
|||
Re: رعنائی خیال' -
>>
Show Printable Version
Email this Page
04-06-2016, 01:34 AM
|
(#5)
|
|
|||
Re: رعنائی خیال' -
>>
Show Printable Version
Email this Page
02-21-2017, 11:35 AM
|
(#6)
|
|
|||
Re: رعنائی خیال' -
>>
Show Printable Version
Email this Page
03-17-2017, 04:04 PM
|
Bookmarks |
Thread Tools | |
Display Modes | |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
یوکرائن: علیحدگی پسندوں کیخلاف کارروائی | karwanpak | General Discussion | 3 | 04-18-2014 11:10 AM |
" تعلیم اور اَخلاق میں وہی رشتہ ھے | ROSE | Urdu Literature | 2 | 05-18-2012 12:49 PM |
~[ مجھے خبر ہے کہ کیا ہے جدائیوں کا عزاب ]~ | CaReLeSs | Urdu Writing Poetry | 5 | 12-24-2011 01:49 AM |
~[ دل نے وہ زخم اٹھاۓ ہیں تری گلیوں میں ]~ | CaReLeSs | Urdu Writing Poetry | 2 | 12-15-2011 11:53 PM |
آئیں ایس ایم ایس شئیر کریں | GhostdjStar | Urdu Sms | 4 | 11-22-2011 07:27 PM |