سبائی سازش حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہاد - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link |
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Islamic Issues And Topics » سبائی سازش حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہاد
Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default سبائی سازش حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہاد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-21-2012, 10:56 PM

سبائی سازش حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت سے سانحہ کربلا تک



بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اسْتَعِينُواْ بِالصَّبْرِ وَالصَّلاَةِ إِنَّ اللّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ وَلاَ تَقُولُواْ لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبيلِ اللّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاء وَلَكِن لاَّ تَشْعُرُونَ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوفْ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الأَمَوَالِ وَالأنفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ أُولَـئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَـئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ
اے ایمان والو صبر اور نماز سے مدد لیا کرو بےشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں ان کی نسبت یہ کہنا کہ وہ مرے ہوئے ہیں (وہ مردہ نہیں) بلکہ زندہ ہیں لیکن تم نہیں جانتے اور ہم کسی قدر خوف اور بھوک اور مال اور جانوں اور میوؤں کے نقصان سے تمہاری آزمائش کریں گے توصبر کرنے والوں کو (اللہ کی خوشنودی کی) بشارت سنا دو ان لوگوں پر جب کوئی مصیبت واقع ہوتی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم اللہ ہی کا مال ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں یہی لوگ ہیں جن پر ان کے پروردگار کی مہربانی اور رحمت ہے۔ اور یہی سیدھے رستے پر ہیں۔۔۔

١٠ محرم سن ٢١ ھجرہ کو ایک نہایت افسوس ناک حادثہ دشتِ کربلا میں پیش آیا تھا، جس میں سبط رسول صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حسین بن علی رضی اللہ تعالٰی عنہما اور آپ کے خانوادے کے اکثر افراد نیز آپ رضی اللہ عنہ کے اعوان وانصار کی کثیر تعداد نے جام شہادت نوش فرمایا تھا۔۔۔ اس حادثے کے متعلق یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کے یہ ایک اچانک ظہور پذیر ہونے والا حادثہ نہیں تھا بلکہ درحقیقت اسی سبائی سازش کا ایک مظہر تھا جو پورے پچیس سال قبل اس سے بھی کہیں زیادہ افسوس ناک حادثے کو جنم دے چکی تھی یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دوہرے داماد اور تیسرے خلیفہ راشد حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ کی مظلومانہ شہادت۔۔۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کا سانحہ ١٨ ذی الحجہ ٣٦ ھجری کو پیش آیا۔۔۔

اولا ذہن میں یہ بات تازہ کر لیجئے کے حق اور باطل کی جو کشمکش ازل سے چلی آرہی ہے۔۔۔اس کے ضمن میں تاریخ کا کچھ ایسا نقشہ نظر آتا ہے کے زیادہ تر غلبہ باطل کا رہا حق کے غلبے کے ادوار بڑے مختصر رہے یہ بی ایک حقیقت کبرٰی ہے کہ جب کھبی حق کا غلبہ ہوا ہے تو باطل نے اسے اپنی شکت تسلیم نہیں کیا بلکہ ایسے مواقع پر وہ وقتی طور پر دبک جاتا رہا ہے اس نے منافقانہ طور پر حق کا لبادہ اوڑھ لیا یا وقتی طور پر زیر زمین چلا گیا چنانچہ وہ اندر ہی اندر اپنی ریشہ دوانیوں کا سلسلہ جاری رکھتا ہے اور ایسے موقع کی تاک میں رہتا ہے جب وہ حامیان حق کے درمیان کوئی شدید اختلاف وانتشار پیدا کر کے اپنے لئے راستہ بناسکے اور حق کے خلاف کھڑا ہوسکے۔۔۔

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: سبائی سازش حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہاد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-21-2012, 10:56 PM

چنانچہہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تاریخ کا عظیم ترین معجزہ دنیا کو دکھایا یعنی (جَاء الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ) کا نقشہ بالفعل قافلہ انسانیت کو چشم سر سے دیکھنے کا موقع فراہم فرمادیا اور ایک وسیع وعریض خطہ زمین پر حق کو بالفعل قائم ونافذ فرما کر رہتی دنیا تک کے لئے ایک کامل نمونہ پیش فرما دیا تو ھق غالب ہوگیا اور باطل سرنگوں ہوگیا۔۔۔ لیکن باطل نے انقلاب محمدی کے آخری مرحلے میں وہی روش اختیار کی کہ وقتی طور پر شکت تسلیم کر کے وہ اس انتظار میں رہا کے موقع آئے تو میں وار کروں اور کاری وار کروں چنانچہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال کے فورا بعد فتنوں کا ہجوم اُٹھ کھڑا ہوا کئی کاذب مدعیان نبوت میدان میں آگئے اور ان کے ساتھ کافی جمعیت ہوگئی پھر مانعین ومنکرین زکوٰہ سے سابقہ پیش آیا اور اہل ایمان کا بیک وقت ایسے ایسے عظیم فتنوں سے نبزد آزما ہونا پڑا کہ وقتی طور پر تو محسوس ہوتا تھا کہ حق کا چراغ اب بجھا کہ بجھا۔۔۔ یہ درحقیقت وہ انقلاب دشمن قوتیں تھیں جن سے عہدہ برآ ہونے کے لئے واقعتا صدیق ہی نہیں بلکہ صدیق اکبر کی شخصیت درکار تھی رضی اللہ تعالٰی عنہ۔۔۔ صدیق دراصل نبی کا عکس کامل ہوتا ہے چنانچہ حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ عنہ نے ثابت کردیا کہ جس انقلاب کی تکمیل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنفس نفیس فرمائی تھی اس کے خلاف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد جو ردعمل ظاہر ہوا اس کی سرکوبی کرنے کی پوری صلاحیت اور عزمیت اور آہنی قوت ارادی ان کے نحیف ونزار جسم میں موجود تھی حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انقلاب کو مستحکم کیا اور زمام کار حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے کر کے وہ بھی اپنے مالک حقیقی کی طرف مراجعت فرماگئے۔۔۔

 

(#3)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: سبائی سازش حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہاد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-21-2012, 10:56 PM

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا دور خلافت اور جیساکے میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے تعلق سے اوپر ارض کرچکا ہوں کہ حضرت ذوالنورین رضی اللہ عنہ کے بارہ سالہ دور خلافت میں سے بھی کم وبیش دس سال بالکل دور فاروقی ہی کی شان کے حامل تھے لہذا ان کو بھی شامل کر لیجئے تو یہ بیس سال اسلام کے استحکام اور اس کی توسیع کے سال ہیں انقلاب محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے زیرنگیں عراق، شام وفارس (ایران) کے پورے کے پورے ملک اور شمالی افریقہ کا مصر سے مراکش تک کا وسیع علاقہ آگیا اور اس پر اسلام کا جھنڈا لہرانے لگا اور اللہ کا دین غالب ونافذ ہوگیا۔۔۔ اب ظاہر بات ہے کہ اس کے خلاف بھی ایک ردعمل ہونا تھا یہ جو تاریخی پس منظر ہے اس کے کچھ غیر متبدل اصول ہیں آپ کے علم میں ہے کے جس انقلاب کی تکمیل اندورن عرب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بنفس نفیس فرمائی اس کے ردعمل میں مخالفانہ تحریکیں اُٹھ کھڑی ہوئیں تو توسیع کا جو مرحلہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جاں نثاروں کے ہاتھوں انجام پایا اس کا ردعمل کیوں نہ ہوتا۔۔۔ چنانچہ باطل نے پہلا وار کیا حضرت عمر رضی اللہ کی ذات پر۔۔۔ باطل پرست یہ سمجھتے تھے کہ شاید یہ پوری عمارت اسی ایک ستون پر کھڑی ہے اس کو گرا دو تو عمارت زمین بوس ہوجائے گی الحمداللہ کہ ان کی توقع غلط ثابت ہوئی اور عمارت برقرار رہی یہ خالص ایرانی سازش تھی ابولولو فیروز پارسی ایرانی غلام اور اس کی پشت پر مزان ایک ایرانی جرنیل تھا

 

(#4)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: سبائی سازش حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہاد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-21-2012, 10:56 PM

اس سازش کی ناکامی کے بعد جو دوسرا وار ہوا ہو بہت کاری وار تھا اس میں یہود کی عیاری اور کیادی شامل تھی ان کا سازشی ذہن اور اس میں مہارت ضرف المثل بن چکی تھی عبداللہ بن سباء یمن کا ایک یہودی اُٹھتا ہے اسلام کا لبادہ اوڑھتا ہے مدینہ منورہ میں آکر قیام کرتا ہے اور نئے نئے شگوفے چھوڑنے شروع کردیتا ہے کہیں محبت آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پردے میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت کے متعلق وسوسہ اندازی کرتا ہے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے استحقاق خلافت کا پروپگنڈا کرتا ہے وہ کہتا ہے کہ ہر نبی کا ایک وصی ہوتا ہے اور وہی خلافت کا حق دار ہوتا ہے تو اصل میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وصی حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں لہذا خلافت کے حقدار وہ ہیں ان کی بجائے جو بھی مسند خلافت پر فائز ہوا یا اب ہے وہ غاصب ہے کہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت کے عقیدے کا پرچار کرتا جس سے اسلام کی جڑ ‘‘ توحید ‘‘ پر کاری ضرب لگتی ہے ایرانی نو مسلم جن کی گھٹی میں نسلا بعد نسل شاہ پرستی پڑی ہوئی تھی اور جو نسب کی بنیاد پر اقتدار کی منتقلی کے خوگر تھے ان پر اس کا کتنا گہرا اثر ہوا ہوگا۔۔۔ کہیں بظاہر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت بیان کرنے کے لئے یہ نظریہ پیش کرتا ہے کہ جب حضرت مسیح علیہ السلام کا نزول ثانی ہوگا تو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جو افضل الانبیاء ہیں وہ بھی دوبارہ واپس تشریف لائیں گے۔۔۔ اب دیکھئے کے غیر عرب نو مسلم خوش عقیدہ لوگوں کے دلوں کو یہ بات کتنی بھانے والی ہے کہ اس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت بیان ہورہاہے یہی حربہ ہے جو اس دور میں قادیانیوں نے استعمال کیا۔۔

 

(#5)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: سبائی سازش حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہاد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-21-2012, 10:56 PM

۔ حضرت مسیح علیہ السلام کے آسمان پر اُٹھائے جانے اور ان کے نزول کے عقیدے کی نفی کرنے کے لئے انہوں نے اسی دلیل کا رُخ اس طرف رکھا کے اس طرح تو ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت مجروح ہوگی۔۔۔ یہ کیسے ممکن ہے کے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تو فوت ہوگئے ہوں اور حضرت مسیح علیہ السلام آسمان پر زندہ موجود ہوں اور دوبارہ تشریف لائیں۔۔۔ گویا اصل بات یہی ہے کہ عوام الناس کی اکثریت عقیدے کی بنیاد پر اس قسم کے مغالطوں میں مبتلا ہوجاتی ہے ان باتوں نے سادہ لوح لوگوں کے ذہنوں اور دلوں میں گھر کرنا شروع کردیا یہ شخص مدینہ سے بصرہ گیا وہاں بھی اس نے اپنا ایک مرکز قائم کیا پھر کوفہ گیا، وہاں اس نے اپنا ایک مرکز قائم کیا دمشق جاکر وہاں کوشش کی لیکن وہاں دال نہ گلی پھر مصر گیا وہاں اپنے ہم خیالوں کو ایک جماعت تیار کی یوں ہر طرف اس نے ایک فتنہ فساد کی فضا پیدا کردی اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دور خلافت کے آخری دو سال اس فتنےوفساد کی نذر ہوگئے جس کا نتیجہ یہ نکلا کے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت ہوئی جو تاریخ انسانی کی عظیم ترین مظلومانہ شہادت ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اگرچہ وہ اس وقت عظیم ترین مملکت کے فرماں روا تھے لاکھوں کی تعداد میں فوجیں موجود تھیں جو ان کے اشارے پر کٹ مرنے کے لئے تیار تھیں جب مٹھی بھر باغیوں نے اس شہید مظلوم کا محاصرہ کر رکھا تھا تو مختلف صوبوں کے گورنروں کی طرف سے استدعا آرہی تھی کہ ہم کو اجازت دیجئے کہ ہم فوجیں لے کر حاضر ہوجائیں اور ان باغیوں کی سرکوبی کریں لیکن وہ آپ رضی اللہ عنہ یہ عزم کئے ہوئے تھے کہ میں اپنی جان کی حفاظت ومدافعت میں کسی کلمہ گو کا خون بہانے کی اجازت نہیں دوں گا اتنی عظیم قوت وسطوت کا حامل اور اس طرح اپنی جان دینے کے لئے آمادہ ہوجائے اور اپنی جان کی حفاظت و مدافعت میں کسی کا خون بہانے کے لئے تیار نہ ہو واقعہ یہ ہے کہ پوری تاریخ انسانی میں اس کی کوئی مثال ممکن نہیں ہے۔۔۔

 

(#6)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: سبائی سازش حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہاد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-21-2012, 10:56 PM

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا جو صبروثبات کے کوہ ہمالیہ ثابت ہوئے، جواب یہی تھا کہ نہیں میں اپنی مدافعت میں کسی کلمہ گو گا خون بہانے کی اجازت نہیں دوں گا حضرت حسن، حضرت حسین، حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما دورازے پر پہرے دار تھے لیکن باغی پیچھے سے دیوار پھاند کر گئے اور اس ہستی کو شہید کر دیا جس کو ذوالنورین کا لقب حاصل تھا اور جس سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم راضی تھے اور جس کے حق میں دعا فرمایا کرتے تھے کہ ‘‘ اے اللہ میں عثمان سے راضی ہوں، تو بھی اس سے راضی رہیو‘‘۔۔۔

حضرت عبداللہ بن سلام جو اسلام قبول کرنے سے پہلے ایک جید یہودی عالم تھے وہ آتے ہیں اور باغیوں کو مخاطب کرتے ہیں کہ لوگو!۔ باز آجاؤ میں تورات کا عالم ہوں اور میں تمہیں بتاتا ہوں کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اللہ کے کسی نبی کو قتل کیا گیا ہو اور اس کے بعد کم سے کم سترہزار انسان قتل نہ ہوئے ہوں یا کبھی کسی نبی کے خلیفہ کو قتل کیا گیا ہو اور اس کے بعد کم از کم پینتیس ہزار انسانوں کو قتل نہ کیا گیا ہو جان لیجئے کہ حضرت عثمان کی شہادت کے بعد جو فتنے کی آگ بھڑکے اس میں چوراسی ہزار مسلمان شہید ہوئے۔۔۔

 

(#7)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: سبائی سازش حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہاد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-21-2012, 10:57 PM

حضرت علی رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت کے پورے پونے پانچ برس باہم خانہ جنگی میں گزرے جنگ جمل ہے اور جنگ صفین ہے جنگ نہروان ہے مسلمان کے ہاتھ میں مسلمان کا گریبان ہے اور مسلمان کی تلوار مسلمان ہی کا خون چاٹ رہی ہے مسلمان کا نیزہ ہے جو مسلمان کے سینے کے پار ہو رہا ہے اور کیسے کیسے لوگ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ شہید ہورہے ہیں، حضرت زبیر رضی اللہ عنہ شہید ہورہے ہیں، حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ شہید ہورہے ہیں پھر یہ کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ شہید ہورہے ہیں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ پر حملہ ہوا لیکن ان پروار کاری نہ پڑا اور وہ بچ گئے حضرت عمروبن العاص رضی اللہ عنہ پر حملہ ہوا لیکن وہ اس روز کسی وجہ سے نماز فجر کے لئے نہ آئے تھے اس لئے ان کے مغالطے میں ان کے قائم مقام شہید ہوئے پھر نہ جانے ان کے علاوہ کیسے کیسے مخلص اور شجاع مسلمان ان جنگوں میں کھپت رہے۔۔۔

 

(#8)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: سبائی سازش حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہاد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-21-2012, 10:58 PM

لیکن اس بات کو ذہن میں رکھئے کہ اس سارے فتنے کی آگ بھڑکانے والے عبداللہ بن سبا کے حواری تھے اور یہ وہ آگ تھی جو پھر ٹھنڈی نہ ہوسکی اس سبائی سازش کو سمجھنے کے لئے یہاں پر جنگ جمل کا ایک چھوٹا سا واقعہ پیش کرتا ہوں جو تمام مستند تاریخوں میں موجود ہے یہ کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فوج کے ساتھ نکلیں ہیں اور بصرہ پر ان کا قبضہ ہوا حضرت عائشہ خلافت کی مدعی نہیں تھیں معاذ اللہ۔۔۔ ان کا مطالبہ صرف یہ تھا کہ خون عثمان رضی اللہ عنہ کا قصاص لیا جائے اس وقت دونوں لشکر آمنے سامنے تھے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ جنگ کے بجائے گفت شنید سے قضیہ نمٹانے پر آمادہ ہوگئے تھے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف سے یہ بات سامنے آئی کے وہ خون عثمان رضی اللہ عنہ کا قصاص لینے کے لئے بالکل بیار ہیں لیکن پہلے ان کے ہاتھ تو مضبوط کئے جائیں اگر ان کے ہاتھ پر بیعت ہوجائے اور انہیں تقویت پہنچائی جائے تو وہ فتنہ پروازوں سے پورا پورا حساب لیں گے لہذا بات چیت شروع ہوئی ایک بڑی امید افزا فضاء نظر آنے لگی کے حالات درست ہوجائیں گے لیکن عین اس وقت عبداللہ بن سبا اور مالک بن اشترنخعی رات کی تاریکی میں سازش کرتے ہیں کہ اس طرح تو ہمارا بھانڈا پھوٹے گا ہماری سازش کا پردہ چاک ہوگا یہ جو ڈرامہ کھیلنے کے لئے ہم نے اسٹیج بچھائی ہے یہ تو برباد ہوجائے گی لہذا وہ رات کی تاریکی میں کچھ لوگوں کو لے کر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے کیمپ پر حملہ کردیتے ہیں ادھر یہ سمجھا جاتا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو فوجوں نے جملہ کردیا ہے اُدھر وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے کیمپت میں یہ پیغام بھیجتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے لشکر نے جملے کی ابتداء کی ہے اور وہ اچانک ہم پر ٹوٹ پڑے ہیں چنانچہ دونوں لشکر ایک دوسرے سے پوری طرح بھڑ گئے آپ اس بات کو پیش نظر رکھئے کہ جب جنگ چھڑجاتی ہے تو تحقیق کا کوئی وقت نہیں ہوتا اور یہ قطعا ممکن نہیں ہوتا کے عین اس وقت تفتیش ہو کہ اصل معاملہ کیا ہے کس نے ابتداء کی تھی اور اس کا اصل محرک کیا ہے؟؟؟۔۔۔ یہ تو وہ وقت ہوتا ہے کہ لوگ اپنی جان ہتھیلیوں پر رکھے برسرپیکار ہوتے ہیں پھر جو خون یزی ہوئی ہے اور سو دو سو نہیں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں مسلمان ایک دوسرے کی تلوار سے شہید ہوئے ہیں یہ ہماری تاریخ کا ایک درد ناک باب ہے اس سے اچھی طرح سمجھا جاسکتا ہے کہ واقعتا فتنے کی آگ کو بھڑکانے والا چھوٹا ساگروہ بھی ہوسکتا ہے۔۔۔کہ جو اس کو طرح بھڑکادے کہ پھر اسے بجھایا نہ جاسکے یہی معاملہ جنگ صفین کے موقع پر ہوا ہے وہاں بھی مصالحانہ گفتگو کی فضاء پیدا ہوگئی تھی لیکن سبائی سازشی گروہ نےاسے بھی ناکام بنادیا اور فتنہ ختم نہیں ہوا بلکہ اس میں ‘‘ خوارج‘‘ کے گروہ کا اضافہ ہوگیا اور ایک نیا محاذ کھل گیا۔۔۔

 

(#9)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: سبائی سازش حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہاد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-21-2012, 10:59 PM

یہاں پر ایک بات بڑے اختصار کے ساتھ کرنا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت ایک خارجی کے ہاتھوں ہوتی ہے اس موقع پر یہ بات بھی ذہن میں رکھئے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں عالم اسلام ایک وحدت کی صورت میں باقی نہیں رہا تھا حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ شام کے گورنر کی حیثیت سے اس بات کے مدعی تھے کہ خون عثمان رضی اللہ عنہ کا قصاص لیا جانا چاہئے یہ بات بھی سمجھ لیجئے کے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے قطعا خلافت کا دعوٰٰ نہیں کیا تھا وہ ہرگز مدعی خلافت نہ تھے نہ حضرت علی کی خلافت کے منکر۔۔۔ وہ یہ نہیں کہتے تھے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ خلافت کے حقدار نہیں معاذ اللہ۔۔۔ اور یہ کے ان کے بدلے مجھے خلافت ملنی چاہئے ہرگز نہیں۔۔۔ وہ صرف خون عثمان کے قصاص کے مدعی تھے ان کی ایک وسیع رقبے پر بحیثیت گورنر حکومت رہی ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا کے قاتلان عثمان رضی اللہ عنہ کو جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے کیمپ میں شامل اور معاملات میں پیش پیش تھے سزادی جائے اس کے بعد وہ بیعت کر لیں گے ان کا موقف صحیح تھا یا غلط اس پر گفتگو کا یہ موقع محل نہیں ہے فی الوقت پیش نظر صرف اس صورت واقعی کا بیان ہے کہ اس وقت عالم اسلام ایک وحدت کی حیثیت سے موجود نہیں تھا۔۔۔

 

(#10)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: سبائی سازش حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہاد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-21-2012, 10:59 PM

حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد کوفہ میں حضرت حسن رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت خلافت ہوئی اب معلوم ہوا کے نئے سرے سے تصادم کی نوبت آنے والی ہے ادھر حضرت حسن رضی اللہ عنہ کوفے سے چالیس ہزار فوج لے کر چلتے ہیں ادھر حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ دمشق سے ایک بڑی فوج لے کر روانہ ہوتے ہیں مدائن کے آس پاس دونوں لشکروں کی مڈبھیڑ ہوتی ہے حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی فوج کا ہراول دستہ آگے آگے جارہا تھا اس کے متعلق یہ افواہ اڑ گئی کے اس کو شکت ہوگئی یہ افواہ کس نے اڑائی واللہ اعلم۔۔۔ نتیجہ یہ نکلا کہ وہی کوفی جو حضرت حسن رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے انہوں نے وہاں وہ طوفان بدتمیزی برپا کیا کے وہ بیان سے باہر ہے بغاوت کردی خیمے لوٹ لیئے حضرت حسن رضی اللہ عنہ پر دست درازی کی انجناب کے کپڑے پھاڑ ڈالے ان باغی کوفیوں کے ہاتھوں اپنی جان کا خطرہ دیکھ کر آنجناب کو کسرٰٰی کے محل میں پناہ لینی پڑی اس کا نتیجہ یہ نکلا کے حضرت حسن رضی اللہ عنہ کو ان کوفیوں کے مزاج کا بخوبی تجربہ ہوگیا۔۔۔

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
اللہ, حضرت, رضی, سازش, عنہ, کی

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ د& ROSE Hadees Shareef 4 02-11-2012 01:53 AM
حضرت حارثة بن وهب الخزاعي رضی اللہ عنہ سے ر ROSE Hadees Shareef 6 02-10-2012 10:53 PM
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی &# ROSE Hadees Shareef 5 02-10-2012 10:49 PM
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی &# ROSE Hadees Shareef 4 02-10-2012 10:41 PM
حضرت داؤد علیہ سلام کس طرح بادشاہ بنے ROSE Islamic Issues And Topics 2 06-10-2011 02:51 AM


All times are GMT +5. The time now is 07:33 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG