Islamic Sms Share Islamic Sms Here |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
|
|
|||
صدائے دُرویش -
>>
Show Printable Version
Email this Page
07-06-2016, 06:31 PM
سالہا سال سے رمضان میں سحری ٹائم دهی لینے جاتا ہوں، دهی اچهی ہوتی ہے، اسی وجہ سے اس کے پاس رَش بهی ہوتا ہے، تهال میں دهی ہوتی ہے، لوگوں کو دهی دیتے دیتے آخر کو تهال میں گهڑبا بچ جاتا ہے، گاہک میں سے کوئی لینا پسند نہیں کرتا، کیوں کہ وہ دهی کی طرح گاڑهی ہوتی ہے، نہ لسی کی طرح پَتلی، اب دکان دار آخری گهڑبے کو پلاسٹک کی پلیٹ سے اکوْر کر قریب پڑی بالٹی میں ڈال دیتا ہے، مجهے نہیں معلوم اُس کا وہ کیا کرتا ہے، دو چار دن پہلے صبح دهی لینے گیا، اور تهال میں اب وہی گهڑبا بچا پڑا تها، اچانک مدرسے کے دو طالب علم کٹوری سے قدرے بڑا برتن لیئے حاضر ہوئے، تو دکاندار نے وہی گهڑبا جسے گاہک میں سے کوئی ایک بهی لینے کو پسند نہیں کرتا ہے، وہ اللہ کے نام پہ، مہمانانِ رسولﷺ کے بڑے کٹورے میں ڈال دیا، میری آنکهوں سے آنسو چهلک پڑے، اور سوچ میں ڈوب گیا، واہ میرے مولا، تیرے دئیے ہوئے سے پہلے تو ہم دیتے نہیں، اگر دیا بهی سہی، پورے مال میں سے خسیس، رزیل، ردی، خام مال تجهے دیتے ہیں، پیسے والوں کو اچهے سے اچها، اللہ کے نام والوں کو مکروہ (ناپسندیدہ) دے کر سخی کہلواتے ہیں، یاد رکهئے...! جو اللہ دینے پہ قادر ہے، وہ لینے پہ بهی قادر ہے،شادیانوں پہ بهولنے والو، شادیوں پہ جنازے اُٹهتے بهی دیکهے ہیں، تم اپنے لئے اچها لینا پسند کرتے ہو، اللہ کو، ناپسند دینے کو پسند کرتے ہو، ڈرو اللہ کی پکڑ سے
|
Sponsored Links |
|
(#2)
|
|
|||
Re: صدائے دُرویش -
>>
Show Printable Version
Email this Page
07-11-2016, 03:41 PM
|
Bookmarks |
Thread Tools | |
Display Modes | |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
وہ آزمائش دل و نظر کی، وہ قُربتیں سی، وہ فاص | Rania | Urdu Writing Poetry | 5 | 11-28-2015 10:44 PM |
سمندروں کے ,اُدھر سے کوئی صدا آئی | Rania | Urdu Writing Poetry | 2 | 12-09-2013 07:07 PM |
اللہ کی شان ضرور دیکھئے اور دوستوں کو شیئر | (‘“*JiĢäR*”’) | Miscellaneous | 0 | 07-23-2013 09:39 AM |
زیتون کے بےشمار خواص اور فوائد | ROSE | Health & Care | 4 | 06-03-2013 11:39 PM |
مدت میں شامِ وصل ہوئی ہے مُجھے نصیب ...دو چار س | ROSE | Miscellaneous/Mix Poetry | 5 | 09-24-2011 11:34 AM |