Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - Page 3 - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » Personal » Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata.
Personal This section is for your personal images. Post your pictures, your family, friends, your backyard etc whatever you feel like sharing with others.

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#21)
Old
!~*SOoLi !~*SOoLi is offline
Girl Heart Black!!! .. =D
 


Posts: 12,518
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Feb 2009
Location: Lahore..
Gender: Male
Default Re: Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 03:30 PM

ایک اور نقطہ جس پر لوگ بہت اختلاف کرتے ھیں وہ ھے یاد منانا، یاد کی اہمیت اسلام میں کیا ھے میں اب اس کا جائزہ لیتا چلوں، اور یاد کی لغت اور اصل بیان کرتا چلوں،۔۔۔

حقیقت اسلام کی یاد ہے

ھمارے عقیدے، باطنی ارتقاء اور روحانی زندکی کا انحصار "زکر" یعنی یاد کرنے، یاد رکھنے، اور یاد منانے پر ھے، ھمارے روز مرہ کے معاملات، سرگرمیاں، حرکات و سکنات، گفتگو، سمجھ بوجھ، پڑھنا لکھنا، میل ملاقات، الغرض جملہ امور زندگی اُس علم پر منحصر ہوتے ھیں جو ھم حاصل کرتے ھیں اور اپنی یاداشت میں محفوظ کر لیتے ھیں، یہی یاد ہمیں زندگی گزارنے کے طریقے، سلیقے اور ہنر سکھاتی ھے، سب نئے پرانے رشتے اسی یاد سے زندہ رہتے ہیں، اس کے بغیر ھمیں کسی زبان یا بات چیت کی سمجھ آسکتی ہے نہ ھم دوستوں یا دشمنوں کی پہچان رکھ سکتے ہیں، "یاد" کے بغیر گویا پوری زندگی دیوانگی ھے، ہوش و خرد کا وجود محض اسی یاد کے سہارے قائم ہے۔
کسی واقع کی یاد منانا شعائر اسلام سے ثابت شدہ امر ہے، دین کی بنیاد اور ستون قرار دی جانے والی پانچ نمازیں، جنہیں اسلام اور کفر کے مابین امتیاز کا درجہ حاصل ہے اور جو تمام مسلمانوں پر فرض کی گئی۔ دراصل انبیاء کرام کے اُن سجدہ ھائے شکر کی یاد منانے سے عبارت ہیں جو انہوں نے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں مختلف مواقع پر نوافل ادا کیے، اپنے محبوب بندوں کی یہ ادا اللہ تعالیٰ کو اتنی پسند آئی کہ اس نے یہ نوافل اپنے حبیب مکرم کی امت کو بطور فرض نماز عطا کردیے۔



صلوٰۃ
فجر، ابو البشر حضرت آدم ع نے شکرانے کے طور پر دو رکعت نوافل ادا کئے جب آپکی توبہ قبول ھوئی، اسکی یاد میں
ظہر، سیدنا ابراھیم نے شکرانے کے طور پر چار رکعات نوافل ادا کیے جب حضرت اسحاق ع سے نوازا گیا، اسکی یاد میں
عصر، جب حضرت عزیر ع کو سو سال بعد اٹھایا گیا تو ان سے پوچھا گیا: آپ اس حالت میں کتنا عرصہ رہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ایک دن یا دن کا بھی کچھ حصہ۔ پس انہوں نے چار رکعت ادا کیں تو وہ نماز عصر ھوگئی
مغرب، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ حضرت عزیر اور داود ع کی مغفرت مغرب کے وقت ھوئی تو انہوں نے شکرانے کے طور پر چار رکعت نماز شروع کی، مگر کمزوری اور نقاہت کی وجہ سے تھک تیسری رکعت میں بیٹھ گئے پس اس طرح مغرب اسکی یاد میں
عشاء، حضور نبی کریم ﷺ پھلی بار جب صلواۃ قائم کی اسکی یاد میں

حج اور اس کے مناسک بھی ایک یاد کی حثیت رکھتے ہیں

رمی
حضرت ابراھیم ع ، حضرت اسماعیل ع، اور سیدہ حاجرہ ع کو جب شیطان ورغلانے آیا تو اس موقع پر آپ نے اس کی طرف کنکر پھینکا، اس کی یاد میں۔

صفہ مروا
جب جناب سیدہ حاجرہ اپنے پیاسے لعل اسماعیل ع کے لیے پہاڑی پر پانی کی تلاش میں جاتیں اور پھر واپس اس فقر میں آجاتی کہ کوئی بھیڑیا کہیں ان کے لعل کو نقصان نا پہنچائے، یہ سات چکر اس واقعے کی یاد میں

قربانی
جب حضرت ابراھیم ع نے اپنے لاڈلے بیٹے حضرت اسماعیل ع کو خدا کے حکم کی تعمیل کرتے ھوئے قربان کرنے کا فیصلہ کیا، اور قربان کرنے ھی والے تھے تو خدا کی طرف سے مینڈھا بھیج دیا گیا، یہ قربانی اس کی یاد میں







جاری ھے۔۔۔

 



Chal Fiqr Noo Goli Maar Yaar Hain Din Jindri Day Chaar!
Sponsored Links
(#22)
Old
!~*SOoLi !~*SOoLi is offline
Girl Heart Black!!! .. =D
 


Posts: 12,518
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Feb 2009
Location: Lahore..
Gender: Male
Default Re: Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 03:35 PM


حضور اقدس کی ذات مبارکہ اور یوم ولادت

أن رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم سُئل عن صوم يوم الإثنين؟ قال : ذاک يوم ولدت فيه ويوم بعثت أو أنزل عليّ فيه.
’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پیر کے دن روزہ رکھنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اسی روز میری ولادت ہوئی اور اسی روز میری بعثت ہوئی اور اسی روز میرے اوپر قرآن نازل کیا گیا۔‘‘
1. مسلم، الصحيح، کتاب الصيام، باب استحبابِ صيام ثلٰثة أيام من کل شهر، 2 : 819، رقم : 1162
2. بيهقي، السنن الکبري، 4 : 286، رقم : 38182


مندرجہ بالا صیح مسلم کی حدیث پھر شیخ ابی عثیمن کے فتوا حرام سے ٹکرا رہی ھے، کیوں کہ یوم سوموار کو ایک شرعی حثیت حاصل ہے، جس کا زکر نبی پاک اوپر حدیث میں کر رہے ھیں، ولادت، بعث اور نزول قران، اس حدیث سے یہ بھی ثابت ھوتا ھو کہ ولادت باسعادت کی شکر گزاری میں روزہ رکھنا، یہود کا رواج نہیں۔۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ اسلام میں یومِ ولادت کا کوئی تصور نہیں، انہیں علمِ شریعت سے صحیح آگہی نہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان . کہ ’’یہ میری ولادت کا دن ہے‘‘. اِسلام میں یوم ولادت کے تصور کی نشان دہی کرتا ہے۔

۔ بیہقی (384۔ 458ھ) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں :
إن النبي صلي الله عليه وآله وسلم عقّ عن نفسه بعد النبوة.
’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اِعلانِ نبوت کے بعد اپنا عقیقہ کیا۔‘‘
1. بيهقي، السنن الکبري، 9 : 300، رقم : 43
2. مقدسي، الأحاديث المختارة، 5 : 205، رقم : 1833
3. نووي، تهذيب الأسماء واللغات، 2 : 557، رقم : 962
4. عسقلاني، فتح الباري، 9 : 595
5. عسقلاني، تهذيب التهذيب، 5 : 340، رقم : 661
6. مزي، تهذيب الکمال في أسماء الرجال، 16 : 32، رقم : 3523






جاری ھے۔۔

 



Chal Fiqr Noo Goli Maar Yaar Hain Din Jindri Day Chaar!
(#23)
Old
Zafina's Avatar
Zafina Zafina is offline
 


Posts: 16,987
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: Islamabad
Gender: Female
Default Re: Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 03:39 PM

App ki post k complete huny ka intezar hay ...

 




And Your Lord Never Forget
(#24)
Old
!~*SOoLi !~*SOoLi is offline
Girl Heart Black!!! .. =D
 


Posts: 12,518
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Feb 2009
Location: Lahore..
Gender: Male
Default Re: Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 03:58 PM

رسول اقدس کا سالگرہ منانا ثابت ھونا

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود اپنا میلاد منایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتے ہوئے اپنی ولادت کی خوشی میں بکرے ذبح کیے اور ضیافت کا اہتمام فرمایا۔
ھم کچھ احادیث کا بغور جائزہ لیتے ہیں، اور پھر ان کو ایک دوسرے کے سامنے رکھ کے جانچ پڑتال کرتے ھیں، توجہ طلب


بیہقی (384۔ 458ھ) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں :

إن النبي صلي الله عليه وآله وسلم عقّ عن نفسه بعد النبوة.

’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اِعلانِ نبوت کے بعد اپنا عقیقہ کیا۔‘‘

1. بيهقي، السنن الکبري، 9 : 300، رقم : 43
2. مقدسي، الأحاديث المختارة، 5 : 205، رقم : 1833
3. نووي، تهذيب الأسماء واللغات، 2 : 557، رقم : 962
4. عسقلاني، فتح الباري، 9 : 595
5. عسقلاني، تهذيب التهذيب، 5 : 340، رقم : 661
6. مزي، تهذيب الکمال في أسماء الرجال، 16 : 32، رقم : 3523





ضیاء مقدسی (569۔ 643ھ) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں :

أن النبي صلي الله عليه وآله وسلم عق عن نفسه بعد ما بُعِثَ نببًاَ

’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بعد اَز بعثت اپنا عقیقہ کیا۔‘‘

1. مقدسي، الأحاديث المختارة، 5 : 205، رقم : 1832
2. طبراني، المعجم الأوسط، 1 : 298، رقم : 994
3. روياني، مسند الصحابة، 2 : 386، رقم : 1371





حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما نے فرمایا :

لمّا ولد النبي صلي الله عليه وآله وسلم عقّ عنه عبد المطلب بکبش.

’’جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت ہوئی تو حضرت عبد المطلب رضی اللہ عنہ نے آپ کی طرف سے ایک مینڈھے کا عقیقہ کیا۔‘‘

1. ابن عساکر، تاريخ دمشق الکبير، 3 : 32
2. حلبي، إنسان العيون في سيرة الأمين المامون، 1 : 128
3. سيوطي، کفاية الطالب اللبيب في خصائص الحبيب، 1 : 134





حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما ہی سے روایت ہے :

أن عبد المطلب جعل له مأدبة يوم سابعة.

’’بے شک حضرت عبد المطلب نے ساتویں روز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (کے عقیقہ) کی دعوت کی۔‘‘

1. ابن عبد البر، التمهيد لما في الموطا من المعاني والأسانيد، 21 : 61
2. ابن عبد البر، الاستيعاب في معرفة الأصحاب، 1 : 51
3. ابن حبان، الثقات، 1 : 42
4. قرطبي، الجامع لأحکام القرآن، 2 : 100
5. ابن قيم، زاد المعاد في هدي خير العباد، 1 : 81





اِس میں تو اَئمہ کا اختلاف ہی نہیں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عقیقہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دادا حضرت عبد المطلب رضی اللہ عنہ نے ساتویں دن کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چالیس سال تک اپنا عقیقہ کیسے مؤخر کر سکتے تھے، کیوں کہ حدیث مبارکہ کی رُو سے جب تک عقیقہ نہ کر دیا جائے بچہ گروی رہتا ہے۔ حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا :

الغلام مُرْتَهَنٌ بعقيقته يُذبَحُ عنه يوم السابع.

’’بچہ اپنے عقیقہ کے باعث گروی رہتا ہے، اس کی طرف سے ساتویں دن ذبح کیا جائے۔‘‘

1. ترمذي، الجامع الصحيح، 4 : 101، کتاب الأضاحي، باب من العقيقة، رقم : 1522
2. أبوداؤد، السنن، 3 : 106، کتاب الضحايا، باب في العقيقة، رقم : 2837
3. ابن ماجه، السنن، 2 : 1056، کتاب الذبائح، باب العقيقة، رقم : 3165






سوال پیدا ہوتا ہے کہ تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بعثتِ مبارکہ کے بعد کون سا عقیقہ کیا تھا؟ تو اِس کا جواب یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بعثت کے بعد اپنی ولادت اور میلاد کی خوشی و مسرت اور شکرانے میں بکرے ذبح کیے اور اِہتمامِ ضیافت کیا تھا کیونکہ عقیقہ دو (2) بار نہیں ہوتا۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ صرف عقیقہ ہی تھا جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اعلانِ نبوت کے بعد کیا۔ اگر ہم اسے عقیقہ ہی تصور کریں تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ’’عقیقہ‘‘ کیا ہے؟ عقیقہ فی نفسہ ولادت پر اِظہار تشکر و اِمتنان ہے۔ اسے ولادت کی خوشی کی تقریب کہہ لیں یا تقریبِ میلاد، مفہوم ایک ہی ہے کہ ولادت کے موقع پر خوشی منائی جاتی ہے۔[/size]



جاری ھے۔۔۔

 



Chal Fiqr Noo Goli Maar Yaar Hain Din Jindri Day Chaar!
(#25)
Old
!~*SOoLi !~*SOoLi is offline
Girl Heart Black!!! .. =D
 


Posts: 12,518
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Feb 2009
Location: Lahore..
Gender: Male
Default Re: Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 04:00 PM


یہودی طور طریقے کی مخالفت

"یہ کام یہودی کا ہے اسے ترک کرو"
ھمارے ہاں یہ اصطلاح بہت عام سننے میں آتی ہے، میں کچھ واقعات اور یہودی طور طریقے کو رسول اللہ نے جس احسن طریقے سے مخالفت سے نمٹایا اس کی بات کرنے جا رھا ھوں کی
پرانے عرب میں رواج تھا سر پر سافہ باندھنے کا، جوکہ انکی پرانی روایت تھی اور ہاں رسول اللہ نے بھی اپنی زندگی میں باندھا، مگر پھر اسی عمل میں ترمیم کردی اور فرمایا کہ سافہ ٹوپی کے اوپر باندھا جائے، یہاں نقطہ خاص اپکے علم میں لاتا چلوں کہ اُس رواج کی ترک نہیں کی اس کی ترمیم کی گئی،۔۔
ایک اور واقعہ زیر غور ھے، یہود 10 محرم کو فرعون سے آزادی کا جشن منایا کرتے تھے اور اس دن روزہ رکھا کرتے تھے، جس پر رسول اللہ کے یہ الفاظ تھے کے اگر ایسی بات ھے تو پھر تو ھم ان سے زیادہ مستحق ھیں اسکے، ان کی مخالفت میں ترمیم کردی گئی ناکہ ترک، رواج کو قائم رکھا مگر تلقین رسالت ھوئی کہ ایک دن کا اضافہ کر لیجیے اسلامی طور طریقہ کے مطابق، یہاں پھر نقطہ غور طلب ھے کہ اس بات کی ترمیم ھوئی ناکہ تردید


ایک اور واقع زیرغور ھے، جب نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم مدينہ تشريف لائے تو مدينہ كے لوگ دو تہوار اور عيديں منايا كرتے تھے تو آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا "اللہ سبحانہ و تعالى نے ان دو تہواروں كے بدلے تمہيں دو بہتر اور اچھے تہوار ديے ہيں وہ عيد الفطر اور عيد الاضحى ہيں"
مطلب یہاں بھی پرانے عرب کی مخالفت میں اسلامی طریقہ دیا اور انہیں اسلامی عید کا نام دیا، اس کی ترک نہیں اسے اسلامی لبادہ اوڑھایا، اسلامی رنگ دیا تاکہ وہ مسلانوں کے لیے مقروہ نا رھے

فطری عمل
اب میں کُچھ فطری اعمال کی بات کرتا ھوں، جیسا کے کھانا کھانا، سونا، جاگنا، حاجت کے لیے جانا، پانی پینا۔ یہ وہ سب عمل ھیں جو فطری ھیں ہر انسان کرتا ھے اور کرنے کہ لیے مجبور ھے، یعنی فطری عمل ھوا تو یہود و نصارا بھی یہ عمل دوھراتے ھونگے، اس پر بھی اسلام نے ترمیم کی ناکہ تردید کھانے کا طریقہ بتایا، پینے کے آداب بتائے، سونے کا طریقہ حتاکہ قدم قدم کو اسلام نے کھول کھول کے بیان کیا۔ اس میں یہودیت کی مخالفت ھی نہیں حکمت و دانشوری اور کامیابی کی کنجیاں بھی ھیں۔



قابل ترک عمل

اسلام نے مسلمان کو شرععت کے ذریعے حدود و قیاد بتائی ھیں، جو تا قیامت تبدیل نہیں ھوسکتی نا ان میں ترمیم کی جاسکتی ھے، جن سے تجاوز نہیں کیا جاسکتا، جن کے حصار سے باہر نہیں نکلا جا سکتا، ھاں کسی عمل کی تردید کہاں کی جاتی ھے، جہاں وہ عمل شریعت کے دائرہ کار سے خارج ھوجائے، میں ان کا ذکر یہاں کرنا مقصود سمجھتا ھوں جیسے ھم جنس پرستی کا دن منایا جانا، ویلنٹائین ڈے منایا جانا، ایسے دن جن کی بنیاد غیر اسلامی اور اسلام کے مفاد میں نہ ہو اور عظمت اسلام کو ٹھیس پہنچانا اس کا مقصد ھو مثلا بسنت کا تہوار، اپریل فول منانا اور بلی چڑھانے کے تہوار وغیرہ، یا کسی دیوتا کی یاد میں تہوار منایا جاتا ھو۔

 



Chal Fiqr Noo Goli Maar Yaar Hain Din Jindri Day Chaar!
(#26)
Old
!~*SOoLi !~*SOoLi is offline
Girl Heart Black!!! .. =D
 


Posts: 12,518
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Feb 2009
Location: Lahore..
Gender: Male
Default Re: Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 04:05 PM

جزاک اللہ، میری پوسٹس کا بغور جائزہ لیجیے، تاکہ بات کی جڑ تک پہنچ کر اس کو اسلامی طریقہ دیا جائے۔۔ علم حاصل کرنے کی ہی اسلام تلقین کرتا ھے، ناکہ جو چیز آپکی سمجھ سے باہر ھو اسے حرام کا فتوا دے کر اسے ترک کردیا جائے۔۔
اگر میری محنت نے آپکی کوئی راہنمائی کی، تو میرے مرحوم والد سید خالد فاروق شاہ صاحب کے ثواب کے لیے خدا سے دعا کیجیےگا اور اللہ ھمیں راہ ہدایت پر رکھے۔۔ وسلام سلمان گیلانی

 



Chal Fiqr Noo Goli Maar Yaar Hain Din Jindri Day Chaar!
(#27)
Old
Zafina's Avatar
Zafina Zafina is offline
 


Posts: 16,987
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: Islamabad
Gender: Female
Default Re: Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 05:51 PM

Assalam O Alikum
Pehli baat tu k One sided research na kerain har topic k favor aur aggainst dunno ka mutaliakiya kerain
Milad un nabi kay topic per ju thread me nai banaya hay us ka bhi mutalia ker lain. Shyd apko jawabat mil jaye.App nai sara wo life sis ka thread yaha copy ker liya hay ... Yeh saray dalel me waha parh chuki ti.. App sai request hu ge k ju ayahs quote kiye hay in tafseer parh lai khud sai aur mukhtalif tafaseer ka matalia kijye... (Tafseer ibn kaseer zyda authentic hay)
Dosri baat aap nai kaha yahud ki mukhlfat me us amal ku change ker laina chaye tu yaha chunkay Birthday ka topic hay tu bataye hum cake catny, gift deny aur jashan mannay k ilawa kia ker sakty hay ? Aur kia muslman aisa kertay hay ?
Yahud o nasara ki mukhlafat ki aik bilkul sahih hadith hay Mafhoom yeh hay k" tum bhi apby sai pechli aqwaam ki perwe keny lag jao gaay yaha tak wo ager sanp k bill me sir de dein tu tum bhi pechay nahi rahu gaay ..Sahaba nai pocha Pechli aqwam kon yahud o nasara ? tu App S.A.A.W nai farmaya tu aur kon ? Is sai kia samjh ata hay ? Baki ALLAH sai DUA hay Ju sahih hay us ka ilm mujhy aur apko hu jay Aameen

ALLAH apky Walid muhtaram Ki bakshish farmaye aur apko sabar ata farmye..Aameen

 




And Your Lord Never Forget
(#28)
Old
!~*SOoLi !~*SOoLi is offline
Girl Heart Black!!! .. =D
 


Posts: 12,518
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Feb 2009
Location: Lahore..
Gender: Male
Default Re: Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 09:09 PM

وعلیکم اسلام، پہلی بات تو یہ کہ یہاں صرف اور صرف سالگرہ کی شرعی حثیت کا زکر کیا ہے میں نے، جس میں میرے مددگار ثابت ھوئے ڈاکٹر زاکر نائک صاحب، ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب، میرے ایک قریبی دوست غیاث الدین صاحب بی ایس اسلامیات آنرز جن کا میں شکر گزار ھوں، ۔۔ لائف کا تھریڈ میں نے ابھی پینڈنگ میں رکھا ہوا ھے اسے مکمل نہیں پڑھا، میلاد النبی کے حوالے سے میرے پاس کافی کچھ ھے مگر میں اس پر ریسرچ کر رہا ھوں، جب وہ ریسرچ ختم ھوگی اور میں کسی فیصلے پر پہنچوں گا تو میں یہاں بھی سب کو اپنے فیصلے سے اگاہی دوں گا، تفسیر ابن کسیر کا نام میرے لیے نیا نہیں ہے، نا ہی میں آیات کی تفاسیر میں گیا ھوں، میں نے صرف وہی ذکر کیا جو آیات کا سینٹرل آئیڈیا تھا، یعنی جس بنیاد پر آیات کھڑی ہیں۔۔

 



Chal Fiqr Noo Goli Maar Yaar Hain Din Jindri Day Chaar!
(#29)
Old
!~*SOoLi !~*SOoLi is offline
Girl Heart Black!!! .. =D
 


Posts: 12,518
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Feb 2009
Location: Lahore..
Gender: Male
Default Re: Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 09:20 PM

Quote:
Originally Posted by zafina View Post
dosri baat aap nai kaha yahud ki mukhlfat me us amal ku change ker laina chaye tu yaha chunkay birthday ka topic hay tu bataye hum cake catny, gift deny aur jashan mannay k ilawa kia ker sakty hay ? Aur kia muslman aisa kertay hay ?
آپ کی باتوں میں تھوڑا بچپنا ھے میری بات کا برا مت منائیے گا، خوشی کے موقع تحفے تحائف دینے کی نفی اسلام نے کب کی؟ خوشی کے موقع پر میٹھا کھانے سے اسلام نے نفی کب کی؟ یوم عید پر میٹھا کھانے کی تلقین بھی ھے، جشن منانے کی اسلام نے نفی کب کی؟ البتہ اسلام نے شرعی حدود دی ہیں، جیسے شراب کی نفی کی، سور کے گوشت کی نفی کی ، خیر پھر بھی ان باتوں کی بنیاد پر اس امر کو حرام قرار دینا جائز اور درست نہیں۔،

،
Quote:
Originally Posted by zafina View Post
yahud o nasara ki mukhlafat ki aik bilkul sahih hadith hay mafhoom yeh hay k" tum bhi apby sai pechli aqwaam ki perwe keny lag jao gaay yaha tak wo ager sanp k bill me sir de dein tu tum bhi pechay nahi rahu gaay ..sahaba nai pocha pechli aqwam kon yahud o nasara ? Tu app s.a.a.w nai farmaya tu aur kon ? Is sai kia samjh ata hay ?
آپ مفحوم بلکل سہی بتا رہی ہیں اور حق بجانب بھی ہیں، دیکھیں میں اپنی گزشتہ پوسٹس میں سے ایک میسج کاپی کر کے اسی بات کے جواب میں لکتا ھوں، غور کیجیے۔۔

قابل ترک عمل

اسلام نے مسلمان کو شرععت کے ذریعے حدود و قیود بتائی ھیں، جو تا قیامت تبدیل نہیں ھوسکتی نا ان میں ترمیم کی جاسکتی ھے، جن سے تجاوز نہیں کیا جاسکتا، جن کے حصار سے باہر نہیں نکلا جا سکتا، ھاں کسی عمل کی تردید کہاں کی جاتی ھے، جہاں وہ عمل شریعت کے دائرہ کار سے خارج ھوجائے، میں ان کا ذکر یہاں کرنا مقصود سمجھتا ھوں جیسے ھم جنس پرستی کا دن منایا جانا، ویلنٹائین ڈے منایا جانا، ایسے دن جن کی بنیاد غیر اسلامی اور اسلام کے مفاد میں نہ ہو اور عظمت اسلام کو ٹھیس پہنچانا اس کا مقصد ھو مثلا بسنت کا تہوار، اپریل فول منانا اور بلی چڑھانے کے تہوار وغیرہ، یا کسی دیوتا کی یاد میں تہوار منایا جاتا ھو۔




Quote:
Originally Posted by zafina View Post
baki allah sai dua hay ju sahih hay us ka ilm mujhy aur apko hu jay aameen

allah apky walid muhtaram ki bakshish farmaye aur apko sabar ata farmye..aameen
کوئی شک نہیں میں بھی آپ ہی کی طرح طالب علم ھوں، اور راہ ہدایت ڈھونڈنے والوں کی راہنمائی خدا کرتا ھے، اللہ آپکے والدین کو آپکے سر پر سلامت رکھے اور اپ کو ان کا فرمابردار بنائے

 



Chal Fiqr Noo Goli Maar Yaar Hain Din Jindri Day Chaar!

Last edited by !~*SOoLi; 06-30-2011 at 09:23 PM..
(#30)
Old
!~*SOoLi !~*SOoLi is offline
Girl Heart Black!!! .. =D
 


Posts: 12,518
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Feb 2009
Location: Lahore..
Gender: Male
Default Re: Nuqta e nazar... Mei saalgirah kio nahi manata. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 09:37 PM

Quote:
Originally Posted by !~*sooli View Post



حضور اقدس کی ذات مبارکہ اور یوم ولادت

أن رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم سُئل عن صوم يوم الإثنين؟ قال : ذاک يوم ولدت فيه ويوم بعثت أو أنزل عليّ فيه.
’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پیر کے دن روزہ رکھنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اسی روز میری ولادت ہوئی اور اسی روز میری بعثت ہوئی اور اسی روز میرے اوپر قرآن نازل کیا گیا۔‘‘
1. مسلم، الصحيح، کتاب الصيام، باب استحبابِ صيام ثلٰثة أيام من کل شهر، 2 : 819، رقم : 1162
2. بيهقي، السنن الکبري، 4 : 286، رقم : 38182



مندرجہ بالا صیح مسلم کی حدیث پھر شیخ ابی عثیمن کے فتوا حرام سے ٹکرا رہی ھے، کیوں کہ یوم سوموار کو ایک شرعی حثیت حاصل ہے، جس کا زکر نبی پاک اوپر حدیث میں کر رہے ھیں، ولادت، بعث اور نزول قران، اس حدیث سے یہ بھی ثابت ھوتا ھو کہ ولادت باسعادت کی شکر گزاری میں روزہ رکھنا، یہود کا رواج نہیں۔۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ اسلام میں یومِ ولادت کا کوئی تصور نہیں، انہیں علمِ شریعت سے صحیح آگہی نہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان . کہ ’’یہ میری ولادت کا دن ہے‘‘. اِسلام میں یوم ولادت کے تصور کی نشان دہی کرتا ہے۔

۔ بیہقی (384۔ 458ھ) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں :
إن النبي صلي الله عليه وآله وسلم عقّ عن نفسه بعد النبوة.
’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اِعلانِ نبوت کے بعد اپنا عقیقہ کیا۔‘
1. بيهقي، السنن الکبري، 9 : 300، رقم : 43
2. مقدسي، الأحاديث المختارة، 5 : 205، رقم : 1833
3. نووي، تهذيب الأسماء واللغات، 2 : 557، رقم : 962
4. عسقلاني، فتح الباري، 9 : 595
5. عسقلاني، تهذيب التهذيب، 5 : 340، رقم : 661
6. مزي، تهذيب الکمال في أسماء الرجال، 16 : 32، رقم : 3523









رسول اقدس کا سالگرہ منانا ثابت ھونا

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود اپنا میلاد منایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتے ہوئے اپنی ولادت کی خوشی میں بکرے ذبح کیے اور ضیافت کا اہتمام فرمایا۔
ھم کچھ احادیث کا بغور جائزہ لیتے ہیں، اور پھر ان کو ایک دوسرے کے سامنے رکھ کے جانچ پڑتال کرتے ھیں، توجہ طلب


بیہقی (384۔ 458ھ) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں :

إن النبي صلي الله عليه وآله وسلم عقّ عن نفسه بعد النبوة.

’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اِعلانِ نبوت کے بعد اپنا عقیقہ کیا۔‘‘

1. بيهقي، السنن الکبري، 9 : 300، رقم : 43
2. مقدسي، الأحاديث المختارة، 5 : 205، رقم : 1833
3. نووي، تهذيب الأسماء واللغات، 2 : 557، رقم : 962
4. عسقلاني، فتح الباري، 9 : 595
5. عسقلاني، تهذيب التهذيب، 5 : 340، رقم : 661
6. مزي، تهذيب الکمال في أسماء الرجال، 16 : 32، رقم : 3523





ضیاء مقدسی (569۔ 643ھ) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں :

أن النبي صلي الله عليه وآله وسلم عق عن نفسه بعد ما بُعِثَ نببًاَ

’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بعد اَز بعثت اپنا عقیقہ کیا۔‘‘

1. مقدسي، الأحاديث المختارة، 5 : 205، رقم : 1832
2. طبراني، المعجم الأوسط، 1 : 298، رقم : 994
3. روياني، مسند الصحابة، 2 : 386، رقم : 1371





حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما نے فرمایا :

لمّا ولد النبي صلي الله عليه وآله وسلم عقّ عنه عبد المطلب بکبش.

’’جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت ہوئی تو حضرت عبد المطلب رضی اللہ عنہ نے آپ کی طرف سے ایک مینڈھے کا عقیقہ کیا۔‘‘

1. ابن عساکر، تاريخ دمشق الکبير، 3 : 32
2. حلبي، إنسان العيون في سيرة الأمين المامون، 1 : 128
3. سيوطي، کفاية الطالب اللبيب في خصائص الحبيب، 1 : 134





حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما ہی سے روایت ہے :

أن عبد المطلب جعل له مأدبة يوم سابعة.

’’بے شک حضرت عبد المطلب نے ساتویں روز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (کے عقیقہ) کی دعوت کی۔‘‘

1. ابن عبد البر، التمهيد لما في الموطا من المعاني والأسانيد، 21 : 61
2. ابن عبد البر، الاستيعاب في معرفة الأصحاب، 1 : 51
3. ابن حبان، الثقات، 1 : 42
4. قرطبي، الجامع لأحکام القرآن، 2 : 100
5. ابن قيم، زاد المعاد في هدي خير العباد، 1 : 81





اِس میں تو اَئمہ کا اختلاف ہی نہیں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عقیقہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دادا حضرت عبد المطلب رضی اللہ عنہ نے ساتویں دن کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چالیس سال تک اپنا عقیقہ کیسے مؤخر کر سکتے تھے، کیوں کہ حدیث مبارکہ کی رُو سے جب تک عقیقہ نہ کر دیا جائے بچہ گروی رہتا ہے۔ حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا :

الغلام مُرْتَهَنٌ بعقيقته يُذبَحُ عنه يوم السابع.

’’بچہ اپنے عقیقہ کے باعث گروی رہتا ہے، اس کی طرف سے ساتویں دن ذبح کیا جائے۔‘‘

1. ترمذي، الجامع الصحيح، 4 : 101، کتاب الأضاحي، باب من العقيقة، رقم : 1522
2. أبوداؤد، السنن، 3 : 106، کتاب الضحايا، باب في العقيقة، رقم : 2837
3. ابن ماجه، السنن، 2 : 1056، کتاب الذبائح، باب العقيقة، رقم : 3165






سوال پیدا ہوتا ہے کہ تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بعثتِ مبارکہ کے بعد کون سا عقیقہ کیا تھا؟ تو اِس کا جواب یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بعثت کے بعد اپنی ولادت اور میلاد کی خوشی و مسرت اور شکرانے میں بکرے ذبح کیے اور اِہتمامِ ضیافت کیا تھا کیونکہ عقیقہ دو (2) بار نہیں ہوتا۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ صرف عقیقہ ہی تھا جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اعلانِ نبوت کے بعد کیا۔ اگر ہم اسے عقیقہ ہی تصور کریں تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ’’عقیقہ‘‘ کیا ہے؟ عقیقہ فی نفسہ ولادت پر اِظہار تشکر و اِمتنان ہے۔ اسے ولادت کی خوشی کی تقریب کہہ لیں یا تقریبِ میلاد، مفہوم ایک ہی ہے کہ ولادت کے موقع پر خوشی منائی جاتی ہے۔[/size]



جاری ھے۔۔۔


ویسے میں آپسے ایک سوال کرنا چاہوں گا، آپ کا میری اس پوسٹ کے بارے میں کیا خیال ھے، اگر آپ اس کو پڑھ کے بھی کہہ رہی ہیں کہ آپ نے ایک سائڈ کی بات پڑہی ھے، تو کیا آپ ان احادیث کو صرف ایک سائڈ کے لیے ہی ہیں سمجھ رہی ہیں؟ کیا خیال ھے۔۔؟ میرے لیے یہ جاننا اس لیے ضروری ھے تاکہ میں آپ کی ذہنی حالت سمجھ جاوں اور یہ بھی سمجھ جاوں کہ میری بات آپکو کس حد تک متاثر کر سکتی ھے۔۔

 



Chal Fiqr Noo Goli Maar Yaar Hain Din Jindri Day Chaar!
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
kio, manata, mei, nahi, nazar, nuqta, saalgirah

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Mei Udaas Nahi !! SHAYAN Miscellaneous/Mix Poetry 10 08-28-2011 09:06 AM
Tere Chehre Se Nazar Hatati Nahi (¯*♥¤»ƙɧՄՏɧՅԾԾ«¤♥*¯) Share Your Favourite Videos 3 07-26-2011 01:31 PM
Saalgirah Mubarrak Ho ... AYAZ ..!! AFghani_Laila Birthday & Other Wishes 33 02-08-2011 07:40 AM
Tere chehre se nazar nahi (¯*♥¤»ƙɧՄՏɧՅԾԾ«¤♥*¯) Share Your Favourite Videos 3 06-15-2010 10:26 AM
~~~ saalgirah celebrate krna ~~~ umair8005 Islamic Issues And Topics 6 05-08-2009 05:48 PM


All times are GMT +5. The time now is 02:41 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG