نوک جھوک کے بعد خانوں کا ملاپ - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link |
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » Miscellaneous » نوک جھوک کے بعد خانوں کا ملاپ
Miscellaneous If you can't seem to find the right section to post? Share it all here!

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
Blush نوک جھوک کے بعد خانوں کا ملاپ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-08-2009, 01:04 AM

نوک جھوک کے بعد خانوں کا ملاپ


شاہ رخ اپنی نمبر ون پوزیشن پر بنے رہنا چاہتے ہیں جبکہ عامر اسے قبول ہی نہیں کرتے

ملٹی پلیکس مالکان کے خلاف پروڈیوسرز کی میٹنگ جاری تھی۔اب جب فلمسازوں کی میٹنگ ہو تو شاہ رخ اور عامر خان وہاں کیسے موجود نہ ہوتے۔کرن جوہر، یش چوپڑہ، مکیش بھٹ اور دیگر فلمی کمپنیوں کے سی ای او موجود تھے اور سب نے دیکھا کہ عامر خان اور شاہ رخ خان ایک دوسرے سے گلے ملے ہنس کر باتیں کی۔مسائل پر بحث بھی کی چونکہ میڈیا کو وہاں جانے کی اجازت نہیں تھی اس لیے کون سوال کرتا کہ پھر ہفتوں سے آپ دونوں ایک دوسرے کے خلاف پھبتیاں کس رہے تھے تو وہ کیا تھا۔

نمبر ون پوزیشن پر عامر اگر بولے تو شاہ رخ بھی جواب دینے میں پیچھے نہیں رہے۔کوئی ہمیں سمجھائے گا کہ آخر یہ کیا ہو رہا ہے۔اگر میٹنگ میں گلے ملنا اور ہنس کر باتیں کرنا حقیقت ہے تو پھر ایک دوسرے کے خلاف لفظی جنگ کیا تھی محض پبلسٹی سٹنٹ لیکن کیا آپ دونوں کو بھی اس کی ضرورت ہے؟ کسی نے کہا ہاں ہے۔شاہ رخ اپنی نمبر ون پوزیشن پر بنے رہنا چاہتے ہیں جبکہ عامر اسے قبول ہی نہیں کرتے اور میڈیا ہے کہ ان کی اس نوک جھونک کو ہوا دیتا رہتا ہے۔۔۔۔۔جی ہاں یہی تو شو بزنس ہے۔۔۔۔۔۔۔

ہالی وڈ ڈائریکٹر رکشہ میں

کیا آپ یقین کریں گے کہ ہالی وڈ اور بالی وڈ فلموں کے ہدایت کار شیکھر کپور آج کل کبھی ٹیکسی تو کبھی رکشہ میں چلتے ہیں! شیکھر ایک عرصہ سے کسی بھی فلم کی ہدایت نہیں دے رہے تھے لیکن اب انہوں نے فلم مسٹر انڈیا کا سیکوئیل بنانا شروع کر دیا ہے۔ان کے پاس ان کی اپنی کی گاڑی تھی لیکن وہ گاڑی ان کی سابقہ بیوی سچترا کرشنا مورتی نے لے لی اس لیے بیچارے شیکھر کپور رکشہ میں جانے پر مجبور تھے۔لیکن فلمساز من موہن شیٹی کو جب اس کے اطلاع ملی تو انہوں نے فورا انہیں ایس کلاس مرسڈیز بینز کار تحفہ میں دے دی۔

کہیں دیپ جلے کہیں دل

سننے میں آیا ہے کہ پریتی زنٹا اور ان کے بزنس میں دوست نیس واڈیا کے درمیان رشتہ ختم ہو چکا ہے

اسی کو تو دنیا کہتے ہیں۔کہیں دل مل رہے ہیں تو کہیں ان کے ٹوٹنے کی صدا آرہی ہے۔شلپا شیٹی اپنے دوست راج کندر کے ساتھ اس سال کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی تو وہیں سننے میں آیا ہے کہ ایک طویل عرصہ سے دوست رہے پریتی زنٹا اور ان کے بزنس میں دوست نیس واڈیا کے درمیان رشتہ ختم ہو چکا ہے۔لارا دتہ اور ڈینو موریا ایک دوسرے سے علیحدہ ہو گئے ہیں۔پریتی اب پارٹیوں میں تنہا آنے جانے لگی ہیں البتہ آئی پی ایل میں چونکہ دونوں نے مشترکہ سرمایہ کاری کی ہے اس لیے دونوں ایک ساتھ نظر تو آتے ہیں لیکن ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے نہیں۔

لارا نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ سارے مرد ہی بے وفا ہوتے ہیں۔بے بی ۔۔۔بے بی ہمیں پتہ ہے کہ آپ کا دل ٹوٹ گیا ہے لیکن اب ایسا بھی کیا الزام چند دنوں بعد پھر آپ کو کوئی اچھا لگنے لگے گا ناں!۔۔۔

سپر ہیرو

سپر مین جیسی فلم یعنی کرش کے ہیرو رتیک کو آپ سپر ہیرو کا خطاب دے ہی سکتے ہیں کیونکہ گھٹنوں کی سرجری ہونے اور ڈاکٹرز کے منع کرنے کے باوجود رتیک اس وقت ساؤتھ افریقہ میں ایک اشتہار کے لیے سٹنٹ کر رہے ہیں۔انہیں اس اشتہا رکے لیے دوڑتے ہوئے آنا ہے اور اونچائی سے نیچے چھلانگ لگانی ہے۔دراصل کرش کے دوران ہی رتیک نے سٹنٹ کے وقت اپنے گھٹنوں کو زخمی کر لیا تھا اس کے بعد جودھا اکبر ایک بار پھر وہ زخمی ہوئے اس لیے ان کے دو آپریشن ہو چکے ہیں۔ویسے اگر رتیک سٹنٹ نہ کریں یا اپنے انداز میں ڈانس نہ کریں تو وہ کریں گے کیا؟ آخر ان کا امیج بھی تو ایکشن ہیرو اور ڈانسر کا ہی ہے۔۔۔۔۔

گووندہ یا رتیک

قطرینہ اداس ہیں کیونکہ انہیں اب پہلے کی طرح سڑک پر کھڑے ہو کر پانی پوری کھانے نہیں ملتی ہے

آپ بتائیے آپ کو کون پسند ہے گووندہ یا رتیک ۔۔۔رکئے پہلے سوال تو مکمل کر لینے دیجئے۔ہم جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو ڈانس کرتے ہوئے گووندہ اچھے لگتے یا رتیک روشن۔اس سے پہلے کہ آپ کوئی جواب دیں کوریو گرافر سروج خان کا جواب سن لیجئے۔انہیں گووندہ پسند ہے ان کا جواز بھی لاجواب ہے۔وہ کہتی ہیں کہ گووندہ جس طرح کا رقص کرتے ہیں ان کا رقص دیکھ کر آپ کا دل بھی ڈانس کرنا چاہے گا لیکن رتیک ایک پروفیشنل ڈانسر ہیں اور آپ ان کی نقل نہیں کر سکتے۔

قطرینہ کی اداسی

قطرینہ بہت اداس ہیں۔۔۔نا انہیں کسی نے نہیں ستایا اور نہ ہی ان کی فلمیں فلاپ ہو رہی ہیں بلکہ انہوں نے تو ایشوریہ رائے کو مات دے کر باربی کا خطاب حاصل کر لیا۔۔۔قطرینہ اداس ہیں کیونکہ انہیں اب پہلے کی طرح سڑک پر کھڑے ہو کر پانی پوری کھانے نہیں ملتی ہے۔۔۔۔سٹار کی پوزیشن ملنے کے بعد ایسا ہی ہوتا ہے ویسے کیٹ آپ سلمان خان سے کہہ کر یہ ارمان پورا کر سکتی ہیں بینڈ سٹینڈ پر آپ سلو بھیا کے ساتھ ہوں تو کس میں ہمت کہ وہ آپ کو ذرا سا چھیڑ بھی دے۔۔۔۔

انو کو جھٹکا

انو ملک کو شدید جھٹکا لگا ہے اور اس جھٹکے سے وہ ابھی ابھر بھی نہیں پائے ہیں۔نہ ۔۔۔نہ گھبرائیے مت ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔انہیں جھٹکا تو ہدایت کار ستیش کوشک نے دیا ہے۔دراصل فلم ' تیرے سنگ ' میں انو ملک موسیقار ہیں۔انہوں نے فلم کے لیے نو گیت بنائے لیکن یہ کیا کوشک نے ان کے ساتھ گیت مسترد کر دیے بلکہ ایک گیت جسے انو کی گلوکارہ بیٹی انمول نے گایا تھا اسے بھی نکال دیا۔اب آپ ہی بتائیے انو کو جھٹکا لگے گا یا نہیں۔۔۔۔۔

ایم ایف حسین کی زندگی پر فلم

یہ بات کچھ پرانی ہو گئی ہے وہ اس لیے کہ خود ایم ایف حسین اپنی زندگی پر فلم بنانا چاہتے تھے لیکن ان کا یہ خواب پورا نہیں ہو سکا ہے اور اس کی وجہ ہے کہ نامور مصور وطن سے باہر لندن اور دبئی میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اس لیے اب ان کے بیٹے اویس نے کہا ہے کہ اپنے والد کا یہ ارمان پورا کرنا چاہتے ہیں۔ہیرو کے لیے انہیں رتیک سے بہتر کوئی نہیں لگتا۔فلم کب شروع ہو گی یہ ابھی طے نہیں ہے لیکن تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔

نیل مکیش کا چکر

اداکار نیل نتین مکیش کو اونچائی سے نیچے دیکھنے پر ڈر لگتا ہے۔نیل کی فلم ' نیویارک ' بن کر تیار ہو چکی ہے اس لیے نمائش سے پہلے فلم کی تشہیری ویڈیو کے لیے انہیں بارہ فٹ اونچائی سے نیچے کودنا تھا۔اب نیل جب بھی نیچے دیکھتے انہیں ڈر لگتا حالانکہ سارے انتظامات کیے گئے تھے لیکن نیل کی گھبراہٹ کم نہیں ہورہی تھی۔بہر حال نیل نے کسی طرح شاٹ دے دیا۔نیل کی تسلی کے لیے ہم انہیں بتا دیں کہ آپ اس انڈسٹری میں اکیلے نہیں ہیں آپ جیسے بہت ہیں جنہیں نیچے گرنے سے ڈر لگتا ہے۔اور یہ بات اب آپ بھی سمجھ گئے ہوں گے کہ کیوں؟؟؟؟؟؟؟

لاہور کا پوسٹر

ایک بار پھر ہند پاک رشتوں پر فلم بن رہی ہے ' لاہور ' ویسے اس فلم میں سپورٹس کے ذریعہ ایک دوسرے کو جوڑنے کی کوشش دکھائی گئی ہے۔کک باکسنگ کے پس منظر میں بنی اس فلم میں فاروق شیخ ، اناہت ، مکیش کھنہ اور دیگر فنکار ہیں لیکن قابل ذکر بات تو یہ ہے کہ ہندستان کے نامور کارٹونسٹ آر کے لکشمن نے پورے چوپن سال بعد کسی فلم کا پوسٹر بنایا ہے اس سے پہلے انہوں نے گرودت اور مدھوبالا کی فلم مسٹر اینڈ مسز ففٹی فائیو کا پوسٹر بنایا تھا۔

بیٹی کا تحفہ


کمل ہاسن کی بیٹی شروتی ہاسن اب اپنے پاپا کی دو فلموں میں میوزک دیں گی۔شروتی جنہوں نے موسیقی میں ڈگری حاصل کی ہے، ان کا اپنا بینڈ ہے اور جو ممبئی کے ایک ہوٹل میں اکثر لائیو پرفارمینس بھی دیتی ہیں ، اب اپنے پاپا کے لیے ان کی فلم ' اے ویڈنیسڈے ' میں موسیقی دیں گی۔ یہ فلم ہندی میں بن چکی ہے جس میں نصیرالدین شاہ اور انوپم کھیر ہیں۔کمل کو نصیر کا کردار اتنا پسند آیا کہ اب وہ تمل اور تیلگو میں اسے بنا رہے ہیں اور نصیر کا رول خود کریں گے۔



[/color]

 






’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،

Last edited by -|A|-; 04-08-2009 at 01:07 AM..
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
safa safa is offline
 


Posts: 21,143
My Photos: ()
Country:
Join Date: Aug 2008
Location: India
Gender: Female
Default >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-09-2009, 08:58 PM

hmmmmmm

 

(#3)
Old
!«╬Ĵamil Malik╬«!'s Avatar
!«╬Ĵamil Malik╬«! !«╬Ĵamil Malik╬«! is offline
 


Posts: 19,769
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2008
Location: lahore
Gender: Male
Default Re: نوک جھوک کے بعد خانوں کا ملاپ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-18-2010, 12:52 PM

Nice Sharing

 



[SIGPIC][/SIGPIC]

×÷·.·´¯`·)» ÂLØÑÈ (3Õ¥ «(·´¯`·.·÷×
(#4)
Old
*NRB* *NRB* is offline
 


Posts: 64,330
My Photos: ()
Country:
Join Date: Oct 2011
Gender: Male
Default Re: نوک جھوک کے بعد خانوں کا ملاپ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   01-27-2012, 11:04 AM

nice jee

 



Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
بعد, جھوک, ملاپ, نوک, کا, کے


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
عالمی سائبر جاسوسی نظام کا انکشاف -|A|- Computer and Information Technology 10 01-29-2011 12:56 AM
’سو ارب زمینوں کا وجود ممکن‘ -|A|- Computer and Information Technology 10 01-28-2011 09:00 PM
ڈیڑھ ملین سال پرانے قدموں کے نشان -|A|- Computer and Information Technology 10 01-28-2011 11:41 AM
کھلاڑیوں کا کوئی خریدار نہی ipl-28 -|A|- Sports 4 02-16-2009 09:07 PM
رام مندر کو کبھی نہیں بھولے: اڈوانی -|A|- Political Issues Of Pakistan 4 02-10-2009 03:13 PM


All times are GMT +5. The time now is 11:37 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG