ارکان اسلام - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link |
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Islamic Issues And Topics » ارکان اسلام
Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default ارکان اسلام - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-21-2011, 12:23 AM

ارکان اسلام





حدثنا عبیداللہ ابن موسی قال اخبرنا حنظلة بن ابی سفیان عن عکرمة بن خالد عن ابن عمر رضی اللہ عنہما قال قال رسول اللہ ﷺ(بنی الاسلام علی خمس :شہادۃ ان لاالہ الا اللہ ،وان محمد رسول اللہ ،واقام الصلاۃ وایتاءالزکاۃ ،والحج ،وصوم رمضان (بخاری 4515)
ترجمہ حدیث:
ہم سے عبیداللہ بن موسی نے یہ حدیث بیان کی انہوں نےکہا کہ ہمیں اس کی بابت حنظلہ بن ابی سفیان نےخبر دی انہوں نےعکرمہ بن خالد سے روایت کی انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم کی گئی ہے اول یہ گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بے شک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کےسچے رسول ہیں اورنماز قائم کرنا،زکوۃ اداء کرنا ،حج کرنا اور رمضان کےروزے رکھنا ۔
تشریح
حضرت امام بخاری رحمہ اللہ نے اس مرفوع حدیث کو کتاب الایمان میں اس مقصد کے تحث بیان فرمایا ہے کہ ایمان میں کمی پیشی ہوتی ہے اور جملہ اعمال صالحہ وارکان اسلام ایمان میں داخل ہیں حضرت امام کے دعاوی بایں طورثابت ہے کہ یہاں اسلام میں پانچ ارکان کو بنیاد بتلایا گیا اور یہ پانچوں چیزیں بیک وقت ہر ایک مسلمان مردوعورت میں جمع نہیں ہوتی ہیں اسی اعتبار سے مراتب ایمان میں فرق آجاتا ہے عورتوں کو ناقص العقل والدین اسی لیے فرمایا گیا کہ وہ ایک ماہ میں چند ایام بغیر نماز کے گزارتی ہیں رمضان میں چند روزے وقت پر نہیں رکھ پاتی ۔اسی طرح کتنے مسلمان نمازی بھی ہیں جن کے حق میں (واذاقاموا الی الصلوۃ قاموا کسالی )(النساء:142)
کہا گیا ہے کہ جب وہ نماز کےلیے کھڑے ہوتےہیں تو بہت ہی کاہلی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ۔پس ایمان کی کمی وپیشی ثابت ہے ۔
اس حدیث میں اسلام کی بنیادی پانچ چیزوں کو بتلایا گیا جن میں اولین بنیاد توحید ورسالت کی شہادت ہے اور قصر اسلام کےلیے یہی اصل ستون ہے جس پر پوری عمارت قائم ہے ۔اس کی حیثیت قطب کی ہے جس پر خیمہ اسلام قائم ہے باقی نماز،روزہ،حج ،زکوۃ بمنزلہ او تاد کے ہیں جن سے خیمے کی رسیاں باندھ کر ا س کو مضبوط و مستحکم بنایا جاتا ہے ،ان سب کے مجموعہ کا نام خیمہ ہے ۔جس میں درمیانی اصل ستون ودیگر رسیاں واوتاد وچھت سب شامل ہیں ہوبہو یہی مثال اسلام کی ہے جس میں کلمہ شہادت قطب ہے باقی اوتادوارکان ہیں جن کےمجموعہ کانام اسلام ہے ۔
اس حدیث میں ذکر حج کو ذکر صوم رمضان پر مقدم کیا گیا ہے ۔مسلم شریف میں ایک دوسرے طریق سے صوم رمضان حج پر مقدم کیا گیاہے یہی روایت حضرت سعید بن عبیدہ  نے حضرت ابن عمر  سے ذکر کی ہے اس میں بھی صوم رمضان کا ذکر حج سے پہلے ہے اور انہیں حنظلہ بن ابی سفیان سے امام مسلم نے ذکر صوم کو حج پر مقدم کیا ہے گویا حنظلہ بن ابی سفیان سے دونوں طریق منقول ہیں ۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابن عمر  نے آنحضرت ﷺ سے دونوں طرح سنا ہے کسی موقع پر آپ ﷺ نے حج کا ذکر پہلے فرمایا اور کسی موقع پر صوم رمضان کا ذکر مقد م کیا ۔
صیام رمضان کی فرضیت 2 ھ میں نازل ہوئی اور حج 6 ھ میں فرض قراردیا گیا ۔جو بدنی ومالی ہر دوقسم کی عبادات کا مجموعہ ہے ۔اقرار توحید ورسالت کے بعد پہلا رکن نماز اور دوسرا رکن زکوۃ قرار پایا جو علیحدہ علیحدہ بدنی ومالی عبادات ہیں پھر ان کا مجوعہ حج قرار پایا ۔ ان منازل کےبعد روزہ قرار پایا ۔جس کی شان یہ ہے الصيام لي وانا اجزي به (بخاري كتاب الصوم)یعنی روزہ خاص میرے لیے ہے اور اس کی جزاء خاص میں ہی دے سکتا ہوں ۔فرشتوں کو تاب نہیں کہ اس کے اجروثواب کو وہ قلم بندکرسکیں ۔اس لحاظ سے روزے کا ذکر آخر میں لایا گیا ۔حضرت امام بخاری ؒ نے غالباً اسی ہی پاکیزہ مقاصد کے پیش نظر ابواب صیام کو نماز،زکوۃ اور حج کے بعد قلم بند فرمایاہے حقیقت یہ ہے کہ اسلام کے ان ارکان خمسہ کو اپنی اپنی جگہ پر ایسا مقام حاصل ہے جس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔سب کی تفصیلات اگر قلم بند کی جائیں تو ایک دفتر تیار ہوجائے ۔یہ سب حسب مراتب باہم ارتباط تام رکھتے ہیں ۔ہاں زکوۃ وحج ایسے ارکان ہیں جن سے غیر مستطیع مسلمان مستثنی ہوجاتےہیں ۔جو (لايكلف الله نفساالا وسعها ) کے تحت اصول قرآنی کےتحت ہیں ۔

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ارکان اسلام - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-21-2011, 12:24 AM

غیر مستطیع مسلمان مستثنی ہوجاتےہیں ۔جو (لايكلف الله نفساالا وسعها ) کے تحت اصول قرآنی کےتحت ہیں ۔
حضرت امام ابن حجر العسقلانی ؒ فرماتے ہیں کہ یہاں ارکان خمسہ میں جہاد کا ذکر اس وجہ سے نہیں آیا کہ وہ فرض کفایہ ہے جو بعض مخصوص احوال کے ساتھ متعین ہے نیز کلمہ شہادت کے ساتھ دیگر انبیاء وملائکہ پرایمان لانے کا ذکر اس لیے نہیں ہوا کہ حضرت محمد ﷺ کی تصدیق ہی ان سب کی تصدیق ہے ۔
فيستلزم جميع ماذكر من المعتقدات اقامت صلوة سے ٹھہر ٹھہر کر نماز اداء کرنا اور مداومت و محافظت مراد ہے ۔ایتاء زکوۃ سے مخصوص طریق پر مال کا ایک حصہ نکال دینا مقصود ہے ۔

 

(#3)
Old
!~*SOoLi !~*SOoLi is offline
Girl Heart Black!!! .. =D
 


Posts: 12,518
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Feb 2009
Location: Lahore..
Gender: Male
Default Re: ارکان اسلام - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-24-2011, 04:59 AM

Jazak'Allah.. Bohat Hi Achay..

 

(#4)
Old
Sami Sami is offline
 


Posts: 2,420
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Sep 2010
Location: .. In My Gfs Heart ..
Gender: Male
Default Re: ارکان اسلام - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-24-2011, 06:23 AM

Jazak ALLAH .. !!

 

(#5)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ارکان اسلام - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-24-2011, 09:57 AM

thanks sooli

 

(#6)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ارکان اسلام - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-24-2011, 09:57 AM

thanks sami

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
اورجو شخص الله اور اس کے رسول کا فرمانبردا ROSE Quran 2 07-06-2012 09:21 PM
جس نے قرآن کوناپسند کيا اﷲ نے ان کے اعمال بر& ROSE Quran 2 07-06-2012 08:53 PM
پاؤں کا کانٹا .احمد ندیم قاسمی کا معرکۃ الآ life Urdu Literature 12 08-23-2011 12:01 AM
ننگے سر نماز پڑھنے کا حکم اللہ تعالٰی اور ا ROSE Islamic Issues And Topics 1 05-06-2011 03:36 PM
عالمی سائبر جاسوسی نظام کا انکشاف -|A|- Computer and Information Technology 10 01-29-2011 12:56 AM


All times are GMT +5. The time now is 10:17 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG