wo apps jo apk mobile mai hona zarori hai - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » The World of Information » MobiLe Zone » wo apps jo apk mobile mai hona zarori hai
MobiLe Zone !!! Discuss latest mobiles post there pictures and softwares !!!

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
nazeer1's Avatar
nazeer1 nazeer1 is offline
 


Posts: 648
My Photos: ()
Country:
Join Date: Nov 2014
Gender: Male
Default wo apps jo apk mobile mai hona zarori hai - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-21-2015, 08:20 AM


وہ ایپس جو آپ کے موبائل میں ہونا ضروری ہیں ،
November 20, 2015 One comment
Untitled-1

257 x served & 276 x viewed

آج کا دور موبائل کا دور ہے ،اور بلامبالغہ اسوقت کروڑوں نہیں اربوں لوگ ہیں جو کہ کمپیوٹر سے زیادہ نیٹ کا استعمال موبائل پر کرتے ہیں ،جیسے کمپیوٹر کیلئے مختلف سافٹ ویئرز ہوتے ہیں ویسے ہی مختلف آپریٹنگ سسٹم پر مشمل موبائل کے لئے ان کے مطابق ایپس تیار کی جاتی ہیں ،یہ ایپس کمپیوٹر کے بھاری بھرکم سافٹ ویرز کے مقابلے میں نہایت ہلکی پھلکی لیکن ان کی نسبت اپنے مخصوص مزاج کو لیکر زیادہ کار آمد اور آسان ہوتی ہیں ،

عام طور پر جب آپ کوئی نیا موبائل خریدتے ہیں تو وہ کتنا بھی مہنگا کیوں نہ ہو خالی خولی ہی نظر آتا ہے لیکن پھر جب آپ اس موبائل کے ایپ سٹور کا رخ کرتے ہیں تو وہ اپنے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے مطابق مختلف خصوصیات کی حامل ایپ انسٹال کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ،

ایپپس فری بھی ہوتی ہیں اور کم زیادہ پیسوں پر براۓ فروخت بھی ، ہر نیا یوزر جب پہلی بار ایپ سٹور کا رخ کرتا ہے تو وہاں ہزاروں بلکہ لاتعداد فری ایپس پا کر الجھ جاتا ہے آج میں اپنے تجربے کی روشنی میں آپ کو پانچ ایسی فری ایپس کے بارے میں بتاونگا جسے اینڈ رایڈ فون میں انسٹال کرکے آپ نہایت کار آمد پائیںگے اور مجھے دعائیں دینگے

نمر ایک ؛

Google Translate

گوگل ٹرانسلیٹ جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے ایک ترجمہ کرنے والی ایپ ہے ،یہ ایپ بہت ہی سادہ انداز میں ڈیزائن کی گئی ہے اور وزن بھی تقریبا’ نہ ہونے کے برابر ہے ،آپ اس ایپ کے ذریعے اردو سمیت دنیا کی پچاس بڑی زبانوں کا آپس میں ترجمہ حاصل کرسکتے ہیں ،یوزر فرینڈلی انٹر فیس کے ساتھ یہ ایپ آپ] کے لئے بہت ہی زیادہ کار آمد ثابت ہوسکتی ہے کہ کے آپ اپنے ترجمہ کو وہیں سے براہ راست فیس بک ،ٹویٹر ،گوگل پلس ،سکائپ یا سوشل میڈیا کہ کسی بھی پلیٹ فارم پر شئیر کرسکتے ہیں بلکہ اگر اسے اپنے پاس کاپی کرنا چاہیں تو بھی کرسکتے ہیں اس ایپ کی سب سے بڑی ایک اور خوبی کہ دوسری زبان کا ترجمہ آڈیو کی صورت بھی آپ سن سکتے ہیں جس سے آپ اس زبان کا ٹھیک تلفظ بھی سیکھ سکتے ہیں ،

نمبر دو ؛

MultiLing Keyboard

موبائل میں ہر جگا اردو لکھنے کیلئے شاید ہی کوئی اس سے زیادہ بہتر ایپ دستیاب ہو یہ مکمل طور پر فری ہے اس میں اور بھی بہت سی زبانیں ہیں انسٹالیشن کے بعد جب پہلی بار ایپ اوپن ہوتی ہے آپ باقی ساری زبانوں کو ان چیک کرکے صرف اردو اور انگلش کو رہنے دیں یا پھر جو بھی اور زبان آپ رکھنا چاہیں اس میں پنجابی اور پشتو کی بورڈ تک دستیاب ہے ،انسٹالیشن کے بعد تمام دیگر اور ڈیفالٹ کی بورڈ کو ڈسیبل کردیں اور صرف اسے آن رہنے دیں ایک زبان سے دوسری زبان کے کی بورڈ کو منتخب کرنے کیلئے سپیس بار کو ٹیپ کئے رکھیں ،

نمبر تین ؛

Clipper – Clipboard Manager

اکثر اوقات ہمیں کوئی لنک یا ٹیکسٹ وغیرہ کاپی کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے ،موبائل میں یہ کام ڈیسک ٹاپ کی طرح آسان نہیں ہوتا ،لیکن اگر یہ ایپ آپ انسٹال کرلیتے ہیں تو آپ کا مسلہ ختم ، اس ایپ کی انسٹالیشن کے بعد کہیں سے بھی ٹیکسٹ وغیرہ کو کاپی کرنے کیلئے ٹیکسٹ پر کچھ دیر تک ٹیپ کریں آپ کے پاس سلکٹ کرنے کا آپشن آجائیگا اس کے ذریعے نہایت آسانی کے ساتھ اپنے مطلوبہ حصے کو سلکٹ کریں اور کاپی کرلیں ،آپ ایک ہی وقت میں یکے بعد دیگرے بہت سی الگ الگ جگہوں سے بھی مواد کو کاپی کرسکتے ہیں ،اب جہاں پیسٹ کرنا ہو وہاں خالی جگہ پر دو سکینڈ ٹیپ رکھیں اور پیسٹ کے آپشن پر کلک کردیں ،

نمبر چار ؛

Truecaller

یہ ایک بہت ہی حیرت انگیز ایپ ہے ،اگر یہ آپ انسٹال کرلیتے ہیں تو اسکے بعد کوئی شخص آپ کیلئے انجان نہیں رہتا ،یعنی اگر کوئی شخص آپ کے پاس فون بک وغیرہ میں ایڈ نہ بھی ہو تو بھی کال آنے کی صورت میں کال کرنے والے کا نام اور ملک یا شہر آپ کے فون پر لکھا نظر آئیگا میرے ذاتی تجربہ کے مطابق ستر فیصد لوگوں کے نام تو یہ ایپ بتادیتی ہے ،

نمبر پانچ ؛

PhotoFunia

وزن میں ہلکی پھلکی یہ ایپ کسی جادو سے کم نہیں ، آپ اسے انسٹال کریں ،کسی کی بھی تصویر بنائیں اور سینکڑوں زبردست فریمز میں سے کوئی بھی منتخب کریں یہ ایپ آپ کی تصویر کو اس فریم میں اسطرح سیٹ کردیگی کہ آپ خود حیران رہ جائیںگے ،

امید کرتا ہوں آپ کو میرا یہ نیا سلسلہ پسند آیا ہوگا ،اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں جلد ہی دوسری قسط بھی پیش کرتا ہوں ،شکریہ

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: wo apps jo apk mobile mai hona zarori hai - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-27-2015, 10:14 AM

Very Nice

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
apk, apps, hai, hona, mai, mobile, zarori

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
To check Nokia mobile or cellphones IMEI (International Mobile Equipment Identity) .... DrEaMBoY Nokia 1 09-09-2013 03:55 PM
Kia Bhout Zarori Hy AB TERA JUDA HONA? M A H i Miscellaneous/Mix Poetry 9 11-05-2012 03:35 AM
Install all your necessary apps at once Morash Windows 7 9 05-28-2012 02:14 AM
HOW - Android apps on Windows SALMAN MobiLe Zone 4 08-20-2011 02:26 AM
-The Best Photography Apps for Your iPhone- ~ Sanam Khan ~ Iphone 3 08-11-2011 01:37 AM


All times are GMT +5. The time now is 04:38 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG