بیٹیوں کا نصیب - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » Quotes » بیٹیوں کا نصیب
Quotes !! Here You Can Share Ur Favourite Quotes !!

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
New New بیٹیوں کا نصیب - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-11-2018, 02:34 PM

اکثر لوگوں کو کہتے سنا اور بارہا پڑھا ـــ "بیٹی بہت پیاری ہوتی ہے مگر ان کے نصیبوں سے ڈر لگتا ہے"
مگر کیوں لگتا ہے ـ ـ ـ؟؟؟؟
کیا بیٹے اور بیٹیوں کا نصیب الگ الگ لکھا جاتا ــ ؟
کیا بیٹے اپنا نصیب سونے کے قلم سے لکھوا کر لاتے ہیں اور خوشیوں کے ہنڈولے جھولتے ہیں؟؟؟؟
یقیناً نہیں ـــ دُکھ ، درد، تکلیفیں ـ ایک بیٹے کے نصیب میں بھی تو ہو سکتی ہیں ــ اور ہوتی بھی ہیں ــ
اچھا ـــ تو بیٹی کا نصیب دوسرے مرد سے جڑا ہوتا اور پتہ نہیں وہ مرد کیسا ہو ـ خوش رکھ سکے یا نہیں ــ
تو ایک مرد کی زندگی میں آنے والی بد قماش یا بری عورت اس کی زندگی کو بھی تو عذاب بنا دیتی ہے ــ ہے ناں؟ ـ
ہاں مرد مضبوط ہوتا ہے ــ کافی کچھ برداشت کر جاتا ہے ـ مرد آزاد ہوتا ہے عورت کی نسبت اس کے لئے فیصلہ کر لینا آسان ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی اس کی زندگی متاثر ہوتی ہے ــ
اور بات اگر نصیب پہ ہی آتی ہے تو بیٹی ہو یا بیٹا ـــ لڑکی ہو یا لڑکا دونوں کے نصیب اللّہ پاک ہی لکھتا ہے ــ اللّہ پاک تو دونوں پہ اپنا فضل فرماتا ہے ــ
پھر ہم اللّہ پہ بھروسہ کیوں نہیں کر پاتے ــ
ہم کیوں بیٹی کے ہی نصیب سے ڈرتے ہیں ــ
ہم کیوں دنیا میں بیٹی کے ہونے کو بوجھ سے تعبیر کرتے ہیں؟
نہیں بیٹی رحمت ہے ، وہ زحمت نہیں ہو سکتی ــ اسے زحمت بنانے والے ــ اسے بوجھ بنانے بھی ہم ہی تو ہیں ــ مجھے لگتا ہے جب ہم معاشرے میں پلنے بڑے ہونے والے بیٹوں کی تربیت مضبوط نہیں کرتے تو ہم بیٹیوں کے نصیب سے ڈرنے لگتے ہیں۔

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
نصیب, کا

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال بچوں کیلئے نقصان Rania Health & Care 2 02-19-2015 01:35 AM
♻ایک ماں کی اپنی بیٹی کیلئے 10 نصیحتیں bint-e-masroor Say For Islam 1 10-30-2014 01:59 PM
جاپانی فٹبال میں تعصب کی ہوا karwanpak Sports 2 03-19-2014 10:49 AM
بیٹیوں کی شخصیت سازی میں باپ کا کردار pakeeza Miscellaneous 9 07-08-2013 01:23 AM
صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا ROSE Islamic Poetry 8 08-25-2011 11:32 PM


All times are GMT +5. The time now is 02:04 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG