Software Install aur Update Karne Ka Sab Sy Asan Tareka - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link |
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » The World of Information » Computer and Information Technology » Software Install aur Update Karne Ka Sab Sy Asan Tareka
Computer and Information Technology !!! Computer softwares, problems and about latest science Technology !!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Software Install aur Update Karne Ka Sab Sy Asan Tareka - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-21-2013, 11:14 AM

سافٹ ویئر انسٹال اور اپ ڈیٹ کرنے کا سب سے آسان طریقہ


پچھلے دنوں ایک نئے لیپ ٹاپ پر انسٹالیشن کرنا پڑی۔ صرف ونڈوز ہی انسٹال نہیں کرنا تھی بلکہ اس پر ضروری تمام سافٹ ویئر بھی انسٹال کرنا تھے۔ میری عادت ہے کہ ہمیشہ تمام سافٹ ویئر کے اپ ڈیٹڈ یعنی تازہ ترین ورژنز استعمال کرتا ہوں۔ ونڈوز تو انسٹال کر لی لیکن جب سافٹ ویئر کی باری آئی تو اس پر کئی گھنٹے صرف ہو گئے۔ سب سے پہلے تو فائر فوکس اور کروم براؤزر انسٹال کیے کہ ان کے بغیر گزارہ نہیں۔ ویب براؤزر نے انسٹال ہوتے ہی فلیش کا پلگ اِن مانگ لیا۔ فلیش انسٹال کرنے کے بعد مائیکرو سافٹ آفس انسٹال کیا کیونکہ ایم ایس ورڈ اور ایکسل کی سارا دن ضرورت رہتی ہے۔
اب باری آئی مسینجرز کی تو پہلے ونڈوز لائیو مسینجر اور یاہو انسٹال کیے پھر اسکائپ بھی یاد آگیا۔ موویز دیکھنے کے لیے اپنا پسندیدہ ’’کے ایم پلیئر‘‘ انسٹال کیا۔ موویز ڈاؤن لوڈ کر لیے یوٹورینٹ بھی ڈالنا پڑا۔ پی ڈی ایف فائلیں دیکھنے کے لیے کوئی پی ڈی ایف ویوور بھی سسٹم میں ہونا ضروری ہے۔ اس لیے مفت دستیاب ’’فوکس اِٹ پی ڈی ایف ریڈر‘‘ انسٹال کرلیا۔ سسٹم میں اینٹی وائرس نہ ہو، یہ کیسے ممکن ہے۔ سوچا ایواسٹ مفت بھی ہے اور اچھا بھی، لہٰذا اسی کا انتخاب کیا۔ ٹیم وویور بھی اکثر اوقات ضرورت پڑتا رہتا ہے اس لیے اس کی انسٹالیشن بھی ضروری ٹھہری۔ فائلز زِپ اور اَن زپ کرنا تو ہمارا روز مرہ کا کام ہے، اس کے لیے وِن رار ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کیا۔ ویب سائٹ کی فائلیں اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے فائل زیلا کا موجود ہونا ضروری تھا تو فائلیں ایڈٹ کرنے کے لیے نوٹ پیڈ پلس پلس کا بھی۔ آئی پوڈ میں گانے ڈالنے کے لیے آئی ٹیونز انسٹال کیا تو یاد آیا کہ گوگل ڈرائیو تو انسٹال کیا ہی نہیں…!!
اب آپ خود سوچیں سافٹ ویئر کی ایک لمبی لائن ہوتی ہے۔ ہر سافٹ ویئر کو باری باری ڈاؤن لوڈ اور اس کے بعد انسٹال کرنا کس قدر جھنجٹ کا کام ہے۔ وقت تو اس میں برباد ہوتا ہی ہے اس کے علاہ اس ساری لسٹ کو یاد رکھنا بھی آسان کام نہیں۔ اکثر تو ہم کئی کام کی چیزیں انسٹال کرنا بھول ہی جاتے ہیں۔
اس مسئلے کا ایک بڑا ہی آسان ’’نی نائٹ‘‘ (Ninite) کی صورت میں موجود ہے۔ نی نائٹ کی ویب سائٹ پر کیٹیگری کے حساب سے تمام ضروری سافٹ ویئر کے نام موجود ہیں۔ آپ جو جو سافٹ ویئر انسٹال کرنا چاہتے ہیں، انھیں منتخب کر کے ایک چھوٹا سا انسٹالر حاصل کر سکتے ہیں۔ اس انسٹالر کو چلانے سے یہ آپ کے تمام منتخب کردہ سافٹ ویئر کو انسٹال کر دے گا۔ جی ہاں نہ صرف ڈاؤن لوڈ کرے گا بلکہ تمام سافٹ ویئر بیک گراؤنڈ میں رہتے ہوئے انسٹال بھی کر دے گا۔یہ انتہائی مفید ویب سائٹ آپ اس ایڈریس سے ملاحظہ کر سکتے ہیں:
http://ninite.com
نی نائٹ کا کہنا ہے کہ آپ صرف اپنے پروگرامز منتخب کر کے انسٹالر حاصل کر لیں باقی کام نی نائٹ پر چھوڑ دیں۔
ذاتی استعمال کے لیے یہ سروس بالکل مفت دستیاب ہے جب کہ کمرشل استعمال کے لیے اسے خریدنا پڑتا ہے۔ اگر آپ کسی کمپنی میں آئی ٹی کے شعبے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں تو اپنے نیٹ ورک پر موجود کمپیوٹرز پر سافٹ ویئر انسٹال اور اپ ڈیٹ کرنے کے لیے نی نائٹ کسی نعمت سے کم نہیں۔
یقینا آپ کومعلوم ہو گا کہ ونڈوز ہو یا کوئی بھی سافٹ ویئر، اس کا تازہ ترین ورژن ہی استعمال کرنا چاہیے، کیونکہ یہ اپنے پہلے دستیاب ورژن سے ہمیشہ بہتر اور محفوظ ہوتا ہے۔ اس لیے ’’نی نائٹ اپ ڈیٹر‘‘ جو کہ قیمتاً دستیاب ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سسٹم پر انسٹال تمام سافٹ ویئر اپ ڈیٹ رہیں۔ یہ بیک گراؤنڈ میں رہتے ہوئے انسٹال سافٹ ویئر کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھتا ہے اور جیسے کسی سافٹ ویئر کا تازہ ورژن دستیاب ہوتا ہے یہ فوراً اسے ڈاؤن لوڈ کر کے اپ ڈیٹ کر دیتا ہے۔ اگر آپ کسی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے تو یہ آپشن بھی دستیاب ہے۔
ونڈوز کے علاوہ نی نائٹ لینکس کے لیے بھی دستیاب ہے۔
نی نائٹ پر تقریباً تمام ضروری سافٹ ویئر موجود ہیں۔ ہم یہاں صرف کچھ اہم سافٹ ویئر کا ذکر کریں گے، مکمل لسٹ دیکھنے کے لیے آپ ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔
ویب براؤزر
کروم سفاری اوپیرا فائرفوکس
میسجنگ
اسکائپ ونڈوز لائیو میسنجر یاہو میسنجر گوگل ٹالک
میڈیا
آئی ٹیونز وی ایل سی پلیئر کے ایم پلیئر وِن ایمپ
پلگ اِنز
فلیش جاوا سلور لائٹ شاک ویو ڈاٹ نیٹ
امیجنگ
پکاسا گمپ ارفان ویو فاسٹ اسٹون
ڈاکیومنٹس
مائیکرو سافٹ آفس (ٹرائل ورژن) اوپن آفس ایڈوبی ریڈر
سیکیوریٹی
اواسٹ اے وی جی مال ویئر بائٹس اسپائی بوٹ
فائل شیئرنگ
ای میول یو ٹورینٹ
آن لائن اسٹوریج
ڈراپ باکس گوگل ڈرائیو اسکائی ڈرائیو
متفرق
گوگل ارتھ ٹیم ویوور امیج برن لانچی ٹیراکاپی
ریئل وی این سی کی پاس ٹرو کرپٹ
کمپریشن
سیون زِپ پی زپ ون رار
ڈیویلپر ٹولز
فائل زیلا پُٹی نوٹ پیڈ پلس پلس وِن ایس سی پی
اگر آپ کے نی نائٹ میں موجود کوئی سافٹ ویئر پہلے سے کمپیوٹر میں انسٹال اور اپ ڈیٹڈ ہو تو نی نائٹ اسے دوبارہ ڈاؤن لوڈ نہیں کرتا۔
ویب سائٹ پر تمام پروگرامز کی لسٹ دیکھ کر اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کوئی اہم پروگرام اس لسٹ میں شامل نہیں تو آپ اس کے متعلق ویب سائٹ کو آگاہ کر سکتے ہیں۔
آئیے اب آپ کو اس کے مفید فیچرزبتاتے ہیں۔
نیکسٹ، نیکسٹ سے نجات
سافٹ ویئر انسٹال کرتے ہوئے کتنی بار آپ کو نیکسٹ نیکسٹ پر کلک کرنا پڑتا ہے۔ لیکن نی نائٹ تمام سافٹ ویئر بیک گراؤنڈ میں ہی انسٹال کردیتا ہیں۔ یعنی کسی نیکسٹ پر کلک کرنا تو دُور کی بات، کوئی سافٹ ویئر انسٹال ہوتے ہوئے آپ کو نظر بھی نہیں آتا۔
کوئی ٹول بار نہیں
اکثر لوگ سافٹ ویئر انسٹال کرتے ہوئے ان میں موجود غیر ضروری ٹول بارز کو بھی انسٹال کر لیتے ہیں۔ یہ ٹول بارز براؤزر کی کارکردگی کو تباہ کر دیتی ہیں۔ نی نائٹ سافٹ ویئر انسٹال کرتے ہوئے کسی قسم کی ٹول بار یا کسی فالتو چیز کو انسٹال نہیں ہونے دیتا۔
ہمیشہ تازہ ترین سافٹ ویئر
نی نائٹ انسٹالر آپ نے جب بھی بنایا ہو یہ ہمیشہ ہر سافٹ ویئر کا تازہ ترین ورژن ہی ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرتا ہے۔
سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کریں
اس کی مدد سے آپ اپنے انسٹال شدہ آؤٹ ڈیٹڈ سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ بھی کر سکتے ہیں۔ جو سافٹ ویئر پہلے سے اپ ڈیٹ ہو یہ اسے دوبارہ انسٹال نہیں کرتا بلکہ صرف آؤٹ ڈیٹڈ سافٹ ویئر کے تازہ ورژن ڈاؤن لوڈ کرتا ہے۔
بغیر کسی سائن اپ کے
نی نائٹ کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو کسی قسم کا اکاؤنٹ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں پڑتی۔
64بِٹ یا 32 بِٹ
نی نائٹ خودکار طریقے سے چیک کر لیتا ہیں کہ آپ کا سسٹم 64بِٹ ہے یا 32 بِٹ اور پھر اسی حساب سے موزوں سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرتا ہے۔
٭٭

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
AYAZ's Avatar
AYAZ AYAZ is offline
 


Posts: 12,370
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: Karachi
Gender: Male
Default Re: Software Install aur Update Karne Ka Sab Sy Asan Tareka - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-30-2013, 09:28 PM

Thanks brother

 







ALLAH FARMATA HAI :
AEY BANDEY JO HUA
WO ACHA HUA .
JO HORAHA HAI ACHA HO RAHA HAI.
JO HOGA WO BHI ACHA HOGA.
TERA KIYA GAIYA JO TU ROTA HAI
TU KIA LAYA JO TU NE KHO DIYA.
JO LIYA YAHIN (DUNYA) SEI LIYA
JO DIYA YAHIN (DUNYA) PE DIYA
JO AAJ TERA HAI PEHLAY KISI AUR KA THA
AUR KAL KISI AUR KA HOGA.
TABDEELI KAINAAT KA MAMOOL HAI
BAS TU WO JAMA KAR JO TU SATH LEI KAR JANEY WALA HAI
YANI NAIK AMAAL.


(#3)
Old
C0ps C0ps is offline
 


Posts: 6,788
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2012
Location: Choco World :D
Gender: Male
Default Re: Software Install aur Update Karne Ka Sab Sy Asan Tareka - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-30-2013, 09:48 PM

Nice and Great info Bro ThaNks For SharIGN !

 





Ⱨustle
Ɫoyalty
Ɽespect




Ŗıŝε Дβσvє Ήαтє
(#4)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: Software Install aur Update Karne Ka Sab Sy Asan Tareka - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-31-2013, 08:49 AM

Thanks

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
asan, aur, install, karne, sab, software, tareka, update


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Job in Virtual Pro Job, Software Engineers, IT & Software, Marketing Managers 19 May AYAZ Jobs & Career 0 05-20-2013 12:21 AM
How To install software in linux C0ps Science & Technology 10 01-13-2013 02:25 PM
Islam say bahter koi tareka ni Úƒƒƒ Quran 6 07-01-2012 01:55 PM
Ghusa dor karnay ka tareka !! ~ Dashing Dude Miscellaneous 15 01-27-2012 05:59 PM
APp SuB K liye Software Ki Ummda Website ( Update Daily ) hemenzafar Share Good Websites 18 08-05-2011 03:24 AM


All times are GMT +5. The time now is 01:55 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG