MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Baat Cheet -----Chat-Room(USERS)
»
Miscellaneous
»
باربی کی سالگرہ لیکمے کے ساتھ
Miscellaneous If you can't seem to find the right section to post? Share it all here!
|
 |
BaiKaar MemBer !!
|
|
Posts: 8,871
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender:
|
|
باربی کی سالگرہ لیکمے کے ساتھ

لیکمے فیشن ویک میں باربی بننےکا اعزاز کطرینہ کیف کو حاصل ہوا
نامور ڈریس ڈیزائنرز، مشہور ماڈلز اور بالی وڈ کے جگمگاتے ستاروں کے جھرمٹ میں سنہ دو ہزار نو کا لیکمے فیشن ویک ممبئی میں جاری ہے
ستائیس سے اکتیس مارچ تک چلنے والے اس فیشن ویک کی شروعات باربی گڑیا کے ریمپ پر اترنے سے شروع ہوئی۔
باربی نے اپنی پچاسویں سالگرہ لیکمے کے ساتھ منائی اور باربی بننے کا اعزاز قطرینہ کیف کو حاصل ہوا۔اس سلسلہ میں پہلے نام اداکارہ ایشوریہ رائے کا لیا جا رہا تھا۔قطرینہ نے باربی کا جو لباس پہنا تھا اسے ڈیزائنر نشکا للا نے تیار کیا تھا۔بیس ڈریس ڈیزائنرز نے اپنے انداز میں باربی کے لباس تیار کیے تھے ایک لباس ماڈل ولوسکا رابنسن اور ان کی بیٹی نے بھی پہنا تھا۔
اس مرتبہ فیشن ویک کے دوسرے دن کو نامور تاجر اور ہوٹلوں کے مالک وکرم چٹوال نے چھبیس نومبر کے روز ہلاک ہوئے افراد کی مدد کے لیے ’مائی ممبئی‘ نامی شو کا اہتمام کیا جس میں ماڈل کی دنیا کی ملکہ نومی کمپبیل خصوصی طور پر شو میں شریک ہوئیں۔ساڑی میں ملبوس پر اعتماد نومی جب ریمپ پر اتریں تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
فیشن ویک میں تہتر بڑے ڈیزائنر اور نو بڑی کمپنیاں شریک ہو رہی ہیں
مائی ممبئی تھیم کے ساتھ اس شو میں بالی وڈ کے بے شمار ستارے نہ صرف حاضر تھے بلکہ بیشتر نے ریمپ پر چل کر اس پروگرام کی شان بڑھائی۔اداکار فرحان اختر، سونم کپور، دیپکا پادوکون، جیلینیا ڈیسوزا، تشار کپور، راہول بوس، ملند سومن ، کنال کپور، کنال کھیمو، بومن ایرانی ارجن رام پال اور ان کی بیوی ریمپ پر اترے لیکن ساتھ ہی پریتی زنٹا، تبو، سری دیوی نے پہلی صف میں بیٹھ کر تالیاں بجائیں۔
مندی کے اس دور میں پہلی مرتبہ دو ڈیزائنرز وکرم فڈنیس اور نیتا مہتانی ایک ساتھ اپنا شو پیش کر رہے ہیں اور اکثر ڈیزائنرز نے اپنے لباس بھی اس مندی کو نظر میں رکھ کر تیار کیے تھے۔

فیشن ویک میں تہتر ڈیزائنرز اور نو بڑی کمپنیاں شریک ہو رہی ہیں۔ڈیزائنرز میں لینا ٹپنس، ارچنا کوچر، عبدل ہلدار،سمیتا ماروا کے علاوہ منیش ملہوترا، سیباسچی ، نریندر کمار، وینڈیل راڈرکس، کرسنا مہتہ ، وکرم فڈنویس، منیش گپتا، انامیکا کھنہ کے نام شامل ہیں۔کارلسبرگ ،گرے گوس، ماری کلیئر، باربی ، لیوائس، ویسٹ سائڈ جیسی کمپنیوں کے علاوہ مشرق وسطی آسٹریلیا، کینڈا نیدرلینڈ ، سوئٹزلینڈ اور جنوب ایشیائی ممالک سے خریدار اس فیشن ویک میں حاضر رہیں گے۔
ممبئی کے فائیو سٹار ہوٹل گرینڈ حیات میں پانچ روز تک چلنے والے اس فیشن ویک کا تھیم ’عورت کی خوبصورتی اس کے محبت بھرے دل کے ساتھ‘ ہے۔ اکتیس مارچ کو شو کے آخری روز نریندر کمار اور انامیکا کھنہ اپنے لباس اور ڈیزائن کو شو کیس کریں گے۔
’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
|
|
|
Posts: 21,143
Country:
Join Date: Aug 2008
Location: India
Gender:
|
|
|
 |
|
|
Posts: 19,769
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2008
Location: lahore
Gender:
|
|
Nice Sharing
[SIGPIC][/SIGPIC]
×÷·.·´¯`·)» ÂLØÑÈ (3Õ¥ «(·´¯`·.·÷×
|