Political Issues Of Pakistan Share Pakistani Political Issues and videos Here |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
فارورڈ بلاک کا نیا پارلیمانی گروپ
![]() مسلم لیگ نون اس وقت پنجاب اسمبلی کی اکثریتی جماعت ہے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ قاف کے’باغی‘ دھڑے کے سربراہ عطا مانیکا نے دعوٰی کیا ہے کہ انہیں اب اسمبلی میں قاف لیگ کے نصف سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہو گئی ہے اور اب وہ ایوان میں اپنی جماعت کا نیا پارلیمانی لیڈر چنیں گے۔ لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اس چناؤ کے ساتھ ہی مسلم لیگ قاف اور مسلم لیگ نون کا اتحاد کر لیا جائےگا۔ عطا مانیکا نے کہا کہ جمعہ کو وہ اپنے پینتالیس ساتھیوں کے ہمراہ پنجاب اسمبلی جا کر سپیکر کو درخواست دے رہے ہیں تاکہ نئے پارلیمانی لیڈر کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جا سکے۔ ان کے بقول اب مسلم لیگ قاف کی پارلیمانی پارٹی کے اکیاون فیصد اراکین ان کے ساتھ ہیں۔ عطا مانیکا نے یہ تو نہیں بتایا کہ نیا پارلیمانی لیڈر کون ہوگا تاہم سیاسی حلقوں میں انہی کا نام لیا جارہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس نئے اتحاد کے بعد مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو اپنی صوبائی حکومت برقرار رکھنے کے لیے پیپلز پارٹی کے اراکین کی حمایت کی ضرورت نہیں رہے گی۔ عطا مانیکا نے کہا کہ اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے بعد ان کا گروپ مسلم لیگ نون سے اتحاد کرے گا اور ان کے ساتھ حزب اقتدار کی نشستوں پر بیٹھے گا ۔خیال رہے کہ عطامانیکا نے یہ اعلان عین اس دن کیا ہے جب وزیراعظم یوسف رضا گیلانی مرکز کی حکمران پیپلز پارٹی کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام لے کر لاہور آئے تھے۔ وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ پیپلز پارٹی یا تو پنجاب حکومت میں شامل رہے گی اور دوسری صورت میں حکومت سے باہر رہ کرحمایت کرے گی۔انہوں نے ایک بار بھی پیپلزپارٹی کے لیے اپوزیشن کا لفظ استعمال نہیں کیا۔ عطا مانیکا،چودھری بردران کے مخالف مسلم لیگی (ق) کے باغی دھڑے کے سربراہ ہیں اور انہیں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی خصوصی سیاسی قربت حاصل ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیراعلٰی شہباز شریف کے درمیان جب سیاسی خیر سگالی کی ملاقات ہو چکی تو اس کے بعد عطا مانیکا مسلم لیگ قاف کے چند مزید منحرف اراکین کو لے کر رائے ونڈ شریف فارم ہاؤس پہنچ گئے۔ مسلم لیگ نون کی اعلی قیادت سے ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ قاف کے چند مزید ایم پی اے حضرات نے شریف بردران سے ملاقات کی اور انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ عطامانیکا کے خود پارلیمانی لیڈر بننے یا انکی حمایت سے کوئی بھی نیا پارلیمانی لیڈر بننے کی صورت میں مسلم لیگ قاف اپوزیشن بنچ چھوڑ دے گی۔ عطا مانیکا نے کہا کہ اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے بعد ان کا گروپ مسلم لیگ نون سے اتحاد کرے گا اور ان کے ساتھ حزب اقتدار کی نشستوں پر بیٹھے گا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بھی صورتحال مسلم لیگ قاف کی موجودہ لیڈرشپ کے لیے مشکلات پیدا کر دے گی۔ مسلم لیگ قاف کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلی چودھری پرویز الہی کئی بار یہ کہہ چکے ہیں مسلم لیگ نون ہارس ٹریڈنگ کررہی ہے اور ان کا مینڈیٹ چرایا جارہا ہے۔ مسلم لیگ قاف کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سمیت مسلم لیگ قاف کے دیگر رہنما اس بات کی شکایت کرتے ہیں کہ ان کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیاجارہا اور ان کی پارٹی کے اراکین کو توڑ کر حکومت اپنے ساتھ ملا رہی ہے۔
’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔، |
Sponsored Links |
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
بلاک, نیا, کا, گروپ |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
بہتر سال پرانی کار تیس لاکھ پاؤنڈ میں نیلا | -|A|- | Car & Bikes | 9 | 05-26-2013 10:43 PM |
انڈیا انسان بردار خلائی مشن پر | -|A|- | Computer and Information Technology | 12 | 04-20-2011 09:39 AM |
آئی فون پروگرام کا نو سالہ خالق | -|A|- | Computer and Information Technology | 5 | 01-28-2011 11:39 AM |
پاکستان اور امریکہ میں خلیج | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 7 | 05-20-2009 05:36 PM |
شریف برادران نا اہل، آپ کی رائے؟ | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 29 | 02-27-2009 01:56 PM |