MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Literature
»
Urdu Literature
»
کرنل اشفاق حسین کی کتاب "جنٹل مین بسم اللہ"
Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here !
|
 |
|
|
Posts: 4,209
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender:
|
|
کرنل اشفاق حسین کی کتاب "جنٹل مین بسم اللہ" سے اقتباس
"یہ ابتدائی دنوں کے کچھ بعد کا ذکر ہے۔ سٹاف "الٹا پھر" یعنی اباؤٹ ٹرن کا سبق پڑھا رہا تھا۔ کیڈٹوں کا مڑنا تو ٹھیک تھا لیکن سٹاف کا اصرار تھا کہ مڑنے کے بعد پچھلا پیر ذرا بلندی سے آ کر زمین پر بجنا چاہئیے اور یہ بلندی بیلٹ کی سطح کے برابر ہونی چاہئیے۔ پہلے تو سٹاف سمجھاتا رہا پھر غصے مین آ کر خود "ڈیمانسٹریشن" دینا شروع کر دیا۔ اباؤٹ ٹرن کا یہ مظاہرہ تھا تو بہت شاندار لیکن اس حرکت کے دوران اچانک "چرررر" کی ایک آواز آئی۔ ذہن چونکہ پیروں میں الجھا تھا اس لیے کچھ ٹھیک سے سمجھ نہ سکا کہ آواز کہاں سے آئی ہے۔ البتہ اس کے فوراً بعد سٹاف نے الٹا پھر کا کاشن دے دیا۔ پوری کمپنی کا رخ سٹاف کے مخالف سمت تھا۔ دوسرا کاشن نہ اب ملتا ہے نہ پھر۔ آخر کھسر پھسر شروع ہوئی۔ بازوؤں کی جانب کھڑے کیڈٹوں نے پہلے تو ترچھی نگاہوں سے پیچھے کی جانب دیکھا پھر تھوڑی سی گردن نیہوڑائی اور پھر باقاعدہ پیچھے کا جائزہ لے کر یہ رپورٹ دی کی سٹاف غائب ہے۔ تب سٹاف کے بالمقابل کھڑے کیڈٹس نے انکشاف کیا کہ اباؤٹ ٹرن کے مظاہرے کے دوران سٹاف کی پتلون نہایت نازک جگہ سے جواب دے گئی۔ اس پر دبی دبی ہنسی جاری تھی کہ ایک کیڈٹ نے سٹاف کی نشاندہی کی جو ایک اور سٹاف کو صورتحال سے مطلع کرنے کے بعد تیزی سے گراؤنڈ سے باہر جا رہا تھا۔
|
|
|
Posts: 43,615
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender:
|
|
Very Nice
დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ
|
 |
|
|
Posts: 11,221
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender:
|
|
|