MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Chit Chat
»
General Discussion
»
افغانستان:پاکستانیوں سمیت29 جنگجو ہلاک،طا
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.
|
 |
|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
کابل (کاروان ڈیسک) افغان سکیورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ غزنی میں آپریشن کے دوران 14 پاکستانیوں سمیت 29 طالبان جنگجوﺅں کو ہلاک کر دیا۔ ادھر افغان طالبان نے افغانستان میں موجود غیرملکی فورسز کے خلاف حملے تیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم بہار کے آخری سالانہ حملے آئندہ ہفتے پیر سے شروع کر دئیے جائیں گے، جس میں افغان مترجمین، حکومتی اہلکاروں اور سیاستدانوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
افغان نیشنل آرمی کے ترجمان نضیف اللہ سلطانی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع گیلن میں کئے گئے آپریشن میں 29 طالبان مارے گئے ہیں جبکہ 35 زخمی ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 14پاکستانی طالبان جنگجو بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب جنوبی صوبہ قندھار میں سکیورٹی فورسز نے 6 خود کش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا۔
ادھر غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان جنگجوﺅں کا کہنا ہے کہ حملوں کے ذریعے ملک سے ”کافروں کی گندگی“ صاف کی جائے گی۔ طالبان کا کہنا ہے کہ دسمبر میں غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کے بعد امریکہ کی قیادت میں باقی بچنے والی غیر ملکی افواج کےخلاف بھی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Source news > http://www.karwanonline.pk/news/1933...n-afghanistan/
Pakistan news karwan.no
|
 |
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 11:03 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.