Hamd O Naat Share Naatein Shareef Here |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
|
|
|||
الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں -
>>
Show Printable Version
Email this Page
05-27-2014, 09:49 AM
الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں سراپا فقر ہوں عجز و ندامت ساتھ لایاہوں بھکاری وہ کہ جس کے پاس جھولی ہے نہ پیالہ ہے بھکاری وہ جسے حرص و ہوس نے مارڈالاہے متاع دین و دانش نفس کے ہاتھوں سے لٹوا کر سکونِ قلب کی دولت ہوس کی بھینٹ چڑھوا کر لٹا کر ساری پونجی غفلت و عصیاں کی دلدل میں سہارا لینے آیا ہوں ترے کعبے کے آنچل میں گناہوں کی لپٹ سے کائناتِ قلب افسردہ ارادے مضمحل ہمت شکستہ حوصلے مردہ کہاں سے لاؤں طاقت دل کی سچی ترجمانی کی کہ کس جنجال میں گذری ہیں گھڑیاں زندگانی کی خلاصہ یہ کہ بس جل بھن کے اپنی روسیاہی سے سراپا فقر بن کر اپنی حالت کی تباہی سے ترے دربار میں لایا ہوں اپنی اب زبوں حالی تری چوکھٹ کے لائق ہر عمل سے ہاتھ ہیں خالی یہ تیرا گھر ہے تیرے محل کا دربار ہے مولا سراپا نور ہے اک مَہبطِ انوار ہے مولا تری چوکھٹ کے جوآداب ہیں میں ان سے خالی ہوں نہیں جس کو سلیقہ مانگنے کا وہ سوالی ہوں زباں غرقِ ندامت دل کی ناقص ترجمانی پر خدایا رحم میرے اس زبانِ بے زبانی پر یہ آنکھیں خشک ہیں یارب انہیں رونا نہیں آتا سلگتے داغ ہیں دل میں جنہیں دھونا نہیں آتا الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں سراپا فقر ہوں عجزوندامت ساتھ لایاہوں
|
Sponsored Links |
|
(#2)
|
|
|||
Re: الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں -
>>
Show Printable Version
Email this Page
05-27-2014, 10:21 AM
|
(#3)
|
|
|||
Re: الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں -
>>
Show Printable Version
Email this Page
05-28-2014, 12:39 PM
|
Bookmarks |
Tags |
آیا, بن, تیری, پر, کے, ہوں |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
طالبہ کے پرس میں کیا تھا ؟ "ایک رلا دینے وال | PRINCE SHAAN | True Story | 45 | 11-28-2014 03:26 PM |
کِسی اور چہرے کو دیکھ کر، تیری شکل ذہن میں آ | pakeeza | Miscellaneous/Mix Poetry | 24 | 12-23-2013 09:38 PM |
آکھاں وے دل جانی پیاریا، مینوں کیہا چیٹک ل | easytvshop | Punjabi Poetry | 2 | 09-25-2013 08:12 PM |
ایسے لوگ پھر لوٹ کر آ جائیں، کبھی نہیں | life | Islamic Issues And Topics | 1 | 10-10-2012 06:30 PM |
ایسے لوٹ پھر لوٹ کر آ جائیں، کبھی نہیں | life | Hadees Shareef | 4 | 08-13-2012 02:01 AM |