|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے فیصلے سے کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ وقتی طورپر دھچکہ لگا ہے مگر جلد ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کروں گا ۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دنیا کے نمبر ون اسپنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں۔ میرے بعد بہت سے اچھے سپنرز مجھ سے زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کے فیصلے سے مجھے کوئی پریشانی نیں تاہم وقتی طور پر اس کا دھچکہ لگا۔ محنتی کھلاڑی ہوں جلد ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کرونگا۔ جو بھی میرے ساتھ ہوا اس کا مجھے اور قوم کو بہت دکھ ہے۔ اپنے کوچز کے ہمراہ بولنگ ایکشن کو درست کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔
For more detail visit this link
Pakistan news karwan.no
|