Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here ! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
"اتنے سالوں میں جب بھی یہاں آیا،تمہارے لیے بھی عمرہ کیا تھا میں نے۔"
وہ بڑے سادہ لہجے میں امامہ کو بتارہا تھا۔اسے رلا رہا تھا "تمہاری طرف سے ہر سال عید پر قربانی بھی کرتا رہا ہوں میں۔" "کیوں؟"امامہ نے بھرائی ہوئی آواز میں اس سے پوچھا تھا۔ "تم منکوحہ تھیں میری۔۔۔۔۔دور تھیں،لیکن میری زندگی کا حصہ تھیں۔" وہ روتی گئی تھی۔اس کے لیے سب کچھ اسی شخص نے کرنا تھا کیا؟ اسے سالار کے حافظ قرآن ہونے کا پتا بھی اس وقت چلا تھا،وہ جلال کی نعت سن کر مسحور ہوجاتی تھی اور اب وہاں حرم میں سالار کی تلاوت سن کر گنگ تھی۔ "ایسی قرات کہاں سے سیکھی تم نے؟" وہ پوچھے بغیر نہیں رہ سکی تھی۔ "جب قرآن پاک حفظ کیا تب۔۔۔۔اب تو پرانی بات ہوگئی ہے۔" اس نے بڑے سادہ لہجے میں کہا۔ امامہ کو چند لمحوں کے لیے جیسے اپنے کانوں پر یقین نہیں آیا۔ "تم نے قرآن پاک حفظ کیا ہوا ہے؟ڈاکٹر صاحب نے کبھی نہیں بتایا۔"وہ شاکڈ تھی۔ "تم نے بھی کبھی نہیں بتایا اتنے مہینوں میں۔" "پتا نہیں کبھی خیال نہیں آیا۔۔۔۔ڈاکٹر صاحب کے پاس آنے والے زیادہ تر لوگ حافظ ہی ہیں۔میرا حافظ قرآن ہونا ان کے لیے انوکھی بات نہیں ہوگی۔" وہ کہہ رہا تھا۔ "تم اتنا حیران کیوں ہورہی ہو؟" آنسوؤں کا ایک ریلا آیا تھا امامہ کی آنکھوں میں۔جلال کو پیڈسٹل پر بٹھائے رکھنے کی ایک وجہ اس کا حافظ قرآن ہونا بھی تھا۔۔۔۔اور آج وہ جس کی بیوی تھی، حافظ قرآن وہ بھی تھا۔۔۔بہت سی نعمتیں پتا نہیں اللہ کس نیکی کے عوض عطا کرتا ہے،سمجھ میں نہیں آتا۔ وہ دلوں میں کیسے رہتا ہے۔وہ سنتی آئی تھی، وہ دلوں کو کیسے بوجھ لیتا ہے،وہ دیکھ رہی تھی۔۔۔۔۔بس سب کچھ "کن" تھا اللہ کے لیے۔۔۔۔بس ایسے۔۔۔۔اتنا ہی سہل۔۔۔آسان۔۔۔پلک جھپکنے سے پہلے۔۔۔۔سانس آنے سے پہلے۔۔۔ اللہ سامنے ہوتا تو وہ اس کے قدموں میں گر کر روتی۔۔۔۔بہت کچھ "مانگا" تھا پر یہ تو صرف "چاہا" تھا۔ وہ اتنا کچھ دے رہا تھا۔اس کا دل چاہا تھا،وہ ایک بار پھر بھاگ کر حرم میں چلی جائے جہاں سے کچھ دیر پہلے آئی تھی۔ "رو کیوں رہی ہو؟" وہ اس کے آنسوؤں کی وجہ نہیں جان پایا۔وہ روتے روتے ہنسی۔ "بہت خوش ہوں اس لیے۔۔۔۔۔تمہاری احسان مند ہوں اس لیے۔۔۔۔۔نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرپارہی اس لیے۔۔۔" وہ روتی،ہنستی اور کہتی جارہی تھی۔ "بے وقوف ہو، اس لیے۔" سالار نے جیسے خلاصہ کیا۔ "ہاں وہ بھی ہوں۔" آب حیات از عمیرہ احمد
![]() |
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
|
(#3)
![]() |
(#4)
![]() |
|
|||
|
(#5)
![]() |
|
|||
|
(#6)
![]() |
|
|||
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
آب, احمد, از, حیات |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
عمیرہ احمد کے ناول "ایمان، امید اور محبّت" | bint-e-masroor | Urdu Literature | 1 | 02-23-2015 10:08 AM |
ایک دفعہ حضرت جلال الدین تبریز رحمتہ اﷲ عل | bint-e-masroor | Urdu Literature | 2 | 05-26-2014 02:33 PM |
ایک شخص حضرت بایزید بسطامی رحمتہ الله علی¬ | pakeeza | Say For Islam | 12 | 08-28-2013 10:30 AM |
پیر کامل ... از عمیرہ احمد۔ سے اقتباس | life | Urdu Literature | 4 | 10-27-2012 08:16 PM |
رمضان کے متعلق صحیحین کی احادیث کا مجموعہ | life | Hadees Shareef | 34 | 08-14-2012 03:35 AM |