UrDU Bloggers Main Bhi Ahmed Faraz MAQBOOL! - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link |
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » Miscellaneous » UrDU Bloggers Main Bhi Ahmed Faraz MAQBOOL!
Miscellaneous If you can't seem to find the right section to post? Share it all here!

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
"K.G" "K.G" is offline
 


Posts: 8,979
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Nov 2008
Location: Karachi
Gender: Male
Talking UrDU Bloggers Main Bhi Ahmed Faraz MAQBOOL! - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-22-2009, 12:51 PM

ہم بحیثیت قوم بڑے احسان مند واقع ہوئے ہیں۔ اپنے اجداد سے محبت کی بات ہو، ان کے نقشِ قدم پہ چلنے کی بات ہو، نصیحتوں پہ عمل کرنے کی یا ان کا خلا پر کرنے کی (جس پر آج بکواس ہو گی) ہم کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہی دیتے۔ پچھلے دنوں ہمارے (نئی نسل کے تقریباً قومی) شاعر احمد فراز کی طبیعت کی شدید خرابی کی خبر عام ہوئی۔ اس پہ طُرّہ (صحیح ہجے ہیں نا؟) یہ کہ ہمارے قومی ٹی وی چینل نے ان کی وفات کی خبر بھی نشر کر دی۔ نا نا نا ان کا کیا قصور؟ ٹی وی چینلز میں ویسے ہی آجکل خبر بریک کرنے کی دوڑ لگی وی، پی ٹی وی نے بھی سوچا کہ تُکا مار دو، ویسے بھی اگست چل رہا ہے جو ہماری بیمار قومی شخصیات پہ بھاری ہی پڑتا ہے۔ جان دو ڈبل اے۔۔۔
لو جی! انہوں نے تو جانے دیا پرقوم پہ تو ہو گیا نا سکتہ طاری، اور میرے خیال میں سب نے سوچ لیا کہ اس قومی خلا کو میں نے ہی پر کرنا ہے، اور خدا لگتی کہوں تو کافی لوگ کامیاب بھی رہے، گو ان کی کامیابی یہاں لکھی نہیں جا سکتی پر اس میں سے کچھ کچھ کاٹھ کباڑ ضرور لکھا جائے گا۔
لکھنا تو وہی تھا جو آیا ہوا ہے پر لکھنے بیٹھا تو پتہ چلا کہ معیاری کلام لکھنے کے لئے یہ مناسب جگہ نہیں، اس کے لئے الگ سے دیوان چھپوانا پڑے گا، اور میری اسکی بھی اوقات نہیں۔ بہت سے لوگوں نے تو شاعری میں ہی ٹریبیوٹ پیش کیا مگر شاعری کے علاوہ بھی کچھ مواد موصول ہوا۔
.
ملاحظہ ہو ہمارے نو آموز شعراء کا پختہ کلام (پختہ تو سنسر ہو گیا)
.
تیرے ہاتھوں کے تقدس کا خیال آتا ہے فراز
ورنہ یّسو پَنجُو میں تو ہم معاف نہیں کیا کرتے
.
اب تو اس نے بھی ہم کو اجنبی کہہ دیا فراز!
جو کہتی تھی،کنڈی نا کھڑکا سوہنیا، سِدّا اندر آ
.
اپنے تخلص کے کاپی رائیٹ کروا لے فراز!
بچہ بچہ اسے استعمال کر رہا ہے پیمپر کی طرح
.
در در پھرتے ہیں فراز!غمِ عشق کے مارے
لاڈو کے لشکارے ، جگمگ کپڑے سارے
.
وہ مجھے اپنا بہترین دوست سمجھتا ہے فراز
کیا اُسے میری کمینگیوں کا اندازہ نہیں ؟
.
بارش ہوتی جاتی ہے میرے شہر میں فراز!
کبھی دھوپ نکلے تو اپنا انڈر وئیرسُکھا لُوں
.
یہ سوال مجھے رات دن سونے نہیں دیتا فراز!
یہ چِنٹو کینڈی کیا ہے یہ چِنٹو کینڈی کیا ہے؟
.
یہ محبت اُن د نو ں کی با ت ہے فر ا ز !
جب پٹرول 30 اور ڈیزل 22 رپے لٹر تھا
..
محبت کرنیکے بھی کچھ اصول ہوا کرتے ہیں فراز!
اقبال جمیل ، پی ٹی وی نیوز حیدر آباد
.
مت لینا کبھی چائینا کا موبائیل فراز !
اسکے کیمرے کا رزلٹ اچھا نہیں ہوتا
.
یوں دل کی بات کرنا تو مشکل ہے فراز!
اسی لئے ژونگ لو ، اور سب کہہ دو
.
کچھ دنوں سے پریشان تھا میں فراز!
ڈاؤلینس لیا تو بات بنی
.
ٹک ٹاک
۔
ٹک ٹاک
۔
۔
۔
۔
۔
۔
9:30PM
۔
۔
۔
دس ٹائم چیک اس براٹ تو یو بائی فراز
.
.
مشرف کے استعفے پہ فراز! دل کا ہے یہ حال
میں اُ ڈّ ی ا ُڈ ّی جا و ا ں ، ہوا دے نال
.
ہم تو شغل لگا رہے تھے فراز
مشرف تو مائنڈ ہی کر گیا
.
مشرف نے استعفیٰ دے دیا
اب صدر کون بنے گا؟
۔
۔
۔
۔
۔
۔
فراز
.
اب تومشرف بھی اترگیا فراز
نہ کوئی بندہ رہا نہ بندہ نواز
صرف آصف علی زرداری اور
میاں نواز ، میاں نواز
.
.
your balance is insufficient for this call FARAZ
Please recharge your account and try later
.
پٹھان اور سردار فراز کے گھر گئے
کہا: ہم آپکے بہت شکر گزار ہیں
پوچھا وجہ؟؟
کہا: جب سے پاکستانیوں نے آپکی شاعری شروع کی ہے ہم محفوظ ہو گئے ہیں
.
پارلیمنٹ کے سامنے دو انسان
انصاف کی تلاش میں
سر جھکائے کھڑے ہیں
اُن میں سےایک ہے مشرف
دورا بوجھو کون؟
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
فراز

.
میرے پیارے بھائیو اور بہنو
مجھے جینے دو معاف کر دو
خدا کے لئے میرا پیچھا چھوڑ دو
آپکا بہت بہت شکریہ
فقط والسلام: فراز
.
اور اب فراز کی کامیابی کے بعد
پروین شاکر نے عرض کیا ہے
وہ مجھ سے ملا اورحال تک نا پوچھا پروین
رسگُلاّ میٹھا اور سموسہ ہے نمکین
۔۔۔اور۔۔۔
ابتدا ہے رب جلیل کے نام سے پروین
رسگُلاّ میٹھا اور سموسہ ہے نمکین


Dafaristan

_____________________________


میں اس طرح کا آدمی نہیں فراز


اردو شاعری میں فراز کے کلام کی اہمیت اپنی جگہ مگر موصوف پاکستان کے پاپولر کلچر میں بھی حالیہ دنوں میں ایک ممتاز مقام حاصل کرچکے ہیں۔ ان کے تخلص کا مزاحیہ ایس ایم ایس پیغامات میں استعمال ایک مقبول عوامی ٹرینڈ بن گیا ہے۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب فراز کے تخلص کے ساتھ کوئی مزاحیہ ایس ایم ایس مارکیٹ میں نہ آتا ہو۔ ان میں سے چند چھچھورے، چند بھونڈے اور کچھ بہت لطیف ہوتے ہیں۔ مگر ایک خاصیت ان سب میں مشترک ہے کہ جب فراز کا تخلص آتا ہے تو پڑھنے والے کی توجہ فورا اگلے مصرعے یا اگلی سطر کی طرف مبذول ہوجاتی ہے اور اسے یہ توقع ہوتی ہے کہ اگلی سطر سے اس ایس ایم ایس کا صحیح لطف آئے گا۔

میرے چھوٹے بھائی عازب کے پاس اکثر اس قسم کے ایس ایم ایس آتے ہیں۔ وہ کافی کنجوس ہے اور سست بھی اس لئے عام طور پر وہ زیادہ ایس ایم ایس فارورڈ نہیں کرتا۔ مگر فراز برانڈ کے ایس ایم ایس فورا فارورڈ کرے جاتے ہیں۔ میں نے عازب سے کہا ہے کہ وہ فراز والے مزاحیہ ایس ایم ایس جمعع کرے اور ہم انہیں کسی جگہ محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ اگر کبھی آپ کو فراز کے تخلص کے ساتھ کوئی ایس ایم ایس موصول ہو تو وہ فورا مجھے ارسال کردیں۔ اس کے لئے آپ نیچے دیا گیا تبصرے کا فارم یا رابطے کے صفحے پر دیا گیا فارم پر کرکے ارسال کرسکتے ہیں یا براہ راست ای میل کرسکتے ہیں۔

پیش خدمت ہیں فراز کے تخلص والے چند مزاحیہ ایس ایم ایس پیغامات:

میں اسطرح کا آدمی نہیں ہوں فراز
پھر بھی وہ کہتی ہے
ذرا ذرا ٹچ می ٹچ می ٹچ می
ذرا ذرا کس می کس می کس می

ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز
ان کی چپلیں چرا کے لے گیا فراز

ہماری زندگی تو اندھیروں میں گزرتی ہے فراز
وہ اور لوگ ہیں جو یو پی ایس لگا لیتے ہیں

جھوٹا پینے سے محبت بڑھتی ہے فراز
یہ کہہ کر وہ میری ساری پیپسی پی گیا

یہ کہہ کر نکال دیا مجھے
کرائے کے مکان سے فراز
تو شاہین ہے بسیرا کر
پہاڑوں کی چٹانوں پر

اس سے کہو وہ خوابوں میں نہ آیا کرے فراز
سردی بہت ہے روز روز نہایا نہیں جاتا

تمام دن اسے یاماہا پر جھولے دئیے فراز
شام کو کہتی ہے ‘میں تے ہنڈا ای لے ساں’

اردو، پنجابی، ہندی اور چینی میں بے مثال کامیابی کے بعد اب پیش خدمت ہے فراز ان انگلش:

This is this and what is what Faraz?
if this is what then what is this Faraz


Noumaan Ki Diary

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
FAJAAN FAJAAN is offline
Banned
 


Posts: 28,111
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: KARACHI
Gender: Male
Default >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-22-2009, 02:55 PM

nyce sharing

 

(#3)
Old
FAJAAN FAJAAN is offline
Banned
 


Posts: 28,111
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: KARACHI
Gender: Male
Default >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-22-2009, 02:56 PM

nyce sharin

 

(#4)
Old
"K.G" "K.G" is offline
 


Posts: 8,979
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Nov 2008
Location: Karachi
Gender: Male
Default >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-22-2009, 03:15 PM

ThNX

 

(#5)
Old
!«╬Ĵamil Malik╬«!'s Avatar
!«╬Ĵamil Malik╬«! !«╬Ĵamil Malik╬«! is offline
 


Posts: 19,769
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2008
Location: lahore
Gender: Male
Default Re: UrDU Bloggers Main Bhi Ahmed Faraz MAQBOOL! - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-09-2010, 08:03 PM

Nice T4S

 



[SIGPIC][/SIGPIC]

×÷·.·´¯`·)» ÂLØÑÈ (3Õ¥ «(·´¯`·.·÷×
(#6)
Old
FarazAli FarazAli is offline
 


Posts: 8,570
My Photos: ()
Country:
Join Date: May 2010
Location: Non Light 0f City
Gender: Male
Default Re: UrDU Bloggers Main Bhi Ahmed Faraz MAQBOOL! - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-06-2010, 06:04 PM

nice sharing

 



[SIGPIC][/SIGPIC]
[/center]


میری وجہ سے جس جس کو بھی تکلیف پہنچی ہے میں ان سب سے معافی چاہتا ہوں ۔
(#7)
Old
munazza munazza is offline
 


Posts: 869
My Photos: ()
Country:
Join Date: Nov 2010
Location: islamabad
Gender: Female
Default Re: UrDU Bloggers Main Bhi Ahmed Faraz MAQBOOL! - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-06-2010, 12:31 PM

Hahaha
Really funny
Faraz is died and now we need to choose any other poet.

 

(#8)
Old
*NRB* *NRB* is offline
 


Posts: 64,330
My Photos: ()
Country:
Join Date: Oct 2011
Gender: Male
Default Re: UrDU Bloggers Main Bhi Ahmed Faraz MAQBOOL! - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   01-26-2012, 02:58 PM

lol... Faraz ki mat mar di

 



Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
ahmed, bhi, bloggers, faraz, main, maqbool, urdu

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
On ov my fav by ahmed faraz....!! MeOw* Miscellaneous/Mix Poetry 12 11-05-2012 03:52 AM
Funny Ahmed Faraz's.............. Maharani Jokes 11 10-14-2011 06:38 PM
Aab k bichren toh milne khabi khaboon main { Ahmed Faraz humse bichar gaye } Tabish Political Issues Of Pakistan 19 08-23-2011 09:43 AM
AHmed faraz -|A|- MF Design Poetry 10 08-20-2011 04:14 AM


All times are GMT +5. The time now is 12:09 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG