دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link |
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 04:38 PM

(8) ۔ سورہ الانفال

نام:

سورہ کا آغاز انفال یعنی اموال غنیمت کے مسئلے سے ہو ا ہے اس مناسبت سے اس کا نام "الاانفال"ہے ۔

زمانۂ نزول :

یہ وہ مدنی ہے اور جنگ بدر کے بعد یعنی رمضان 2 ھ میں نازل ہوئی۔

مرکزی مضمون :

جہاد ہے اور جو مسائل جنگ بدر کے مسلمانوں کی صحیح رہنمائ کرنا ہے نیز منکرین پر نبی ﷺ کی صداقت کا نشان واضح کرنا ہے جو حق و باطل کی اس جنگ نے تاریخ کے اور اخ پر ثبت کر دیا ۔ سورہ اعراف میں وہ تاریخی واقعات پیش کۓ گۓ جن سے ان رسولوں کی صداقت ظاہر ہوتی ہے جو مختلف قوموں کی طرف بھجیے گۓ تھے اس سورہ میں جنگ بدر میں اہل ایمان کی کامیابی کو نبی ﷺ کی صداقت کا نشان ٹھر ر ا گیا ہے ، کیونکہ یہ جنگ عام لڑا ئیوں سے بالکل مختلف حق و باطل میں امتیاز کرنے والی جنگ تھی۔

نظم کلام :

آیات 1ؔ تا چار میں مال غنیمت کی تقسیم کے سلسہ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوۓ اہل ایمان کی وہ خصوصیات بیان کی گئی ہیں جو ان کے ایمان کی سچا ئی ا و ر پختگی پر دلالت کرتی ہیں اور جن کے پیدا ہونے کی صورت میں آدمی ہر معاملہ میں اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کا رویہ اختیار کرتا ہے آیات 5 تا 8 میں مسلمانوں کی اس کمزوری پر گرفت جو جنگ سے پہلے ان سے ظاہر ہوئی آیات 9 تا 19 میں نصرت الہی کا ذکر جو جنگ کے موقع پر ظاہر ہوئی اور ضمناً مسلمانوں کو ہدایت کی یہ وہ مقابلہ کے وقت پیٹھ نہ پھیر یں ۔

آیت 20 تا 29 میں مسلمانوں کو ہدایت کہ وہ نازک لمحات میں اللہ اور اس کے رسول سے وفا داری کا ثبوت دیں ۔ آ یت 30 تا 40 میں اس بات کا اظہار کہ رسولﷺ کے خلاف کافروں نے جو چالیں چلی تھیں وہ نا کام ہوئیں اور اللہ کی تدبیر کامیاب رہی لیکن اگر اب بھی ان کو اپنے موقوف کے غلط ہونے کا احساس نہیں ہوا ہے اور اپنی کافرانہ رو ش سے باز نہیں آ رہے ہیں تو مسلمانوں کو چاہیے کہ ہو سلسلہ جنگ جاری رکھیں تاکہ اس مقدس سر زمین پر دین حق کا غلبہ ہو۔

آیت 41 تا 49 میں مال غنیمت کی تقسیم کا اصول اور اسلامی جنگ کو غیر اسلامی جنگ سے ممتاز کرنے والی باتیں اور مسلمانوں کو ہدایت کہ ان کو سختی کے ساتھ ملحوظ رکھیں ۔

آیت 50 تا 54 میں اس عذاب الہی کا ذکر جس نے مدد کے موقع پر کافر و ں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

آیات 55 تا 66 میں جنگ و صلح کے تعلق سے اہم ہدایت دی گئی ہیں ۔

آیت 67تا 71 میں جنگی قیدیوں اور ان سے لۓ گۓ فدیہ پر تبصرہ ہے ۔

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 04:38 PM

آیات 72 تا 75 خاتمہ کلام ہے جس میں مسلمانوں کو باہمی اخوت کے رشتہ کو مضبوط کر نیکی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وہ متحد اور منظم ہو کر اہل کفر کا جوان سے بر سر پیکار ہیں مقابلہ کر سکیں ،۔

جنگ بدر اور اسکے اسباب : یہ جنگ بدر کے مقام پر لڑی گئی جو مدینہ سے 148 کلو میڑ اور مکہ سے 303 کلو میڑ کے فاصلہ پر ہے ایک طرف مدینہ کے مسلمان تھے جن کی قیادت خود نبی ﷺ فرما رہے تھے اور دوسری طرف کفارہ مکہ تھے جن کا قائد ابو جہل تھا ۔ مسلمان تین سے کچھ ہی زیادہ اور بے سر و سامنی کی حالت میں تھے جب کہ کفار کا لشکر ایک ہزار افراد پر مشتمل اور سامان سے لیس تھا ۔ یہ پہلا معرکہ تھا جو کفر و اسلام کے درمیان ہو ا س لیۓ اس کو زبر دست تاریخی اہمیت حاصل ہے اس جنگ کے اسباب مختصر ا درج ذیل ہیں ۔

1: مشرکین مکہ نے نبی ﷺ کے خلاف قتل کی سازش کی تھی لیکن آپ ان کے چنگل میں پھنس نہ سکے بلکہ ہجرت کر کے مدینہ چلے گۓ جہاں آپ کو بہترین ساتھی مل گۓ اور انہوں نے آپ کی نصرت و حمایت کا بیڑا اٹھایا اس سے مشرکین مکہ کے دل میں حسد کی آگ بھڑک اٹھی ۔

 

(#3)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 04:39 PM

2 : مکہ میں جو لوگ نبی ﷺ پر ایمان لا کر توحید کے علمبردار بن گۓ ان پر مشرکین سخت ظلم ڈھارہے تھے ۔ یہاں تک انہیں اپنا گھر بار چھوڑ کر ہجرت کر جانے پر مجبور کر دیا ۔

3: مشرکین مکہ نے عقیدہ و ضمیر کی آزادی پر جو انسان کا فطری حق ہے روک لگا دی تھی چنانچہ وہ مکہ میں کسی ایسے شخص کو برداشت کرنے کے لیۓ تیار نہیں تھے جو بت پرستی کو ترک کر کے دین توحید اختیار کرنا چاہتا ہو۔ وہ ایسے لوگوں پر دباؤ اور انہیں پریشان کر تے تاکہ وہ اپنا آبائی مذہب خواہ اس کی نظر وہ کتنا ہے غلط کیوں نہ ہو ترک نہ کرے ۔

4: مشرکین مکہ نے مدینہ کے مسلمانوں کیلئے حج اور عمرہ کی راہ روک دی تھی چنانچہ جب سعد بن معاذ عمرے کیلۓ مکہ گۓ تو ابو جہل نے سخت اعتراض کرتے ہوۓ ان سے حرم میں کہا "تم مکہ میں اطمنان کے ساتھ طواف کرتے ہو جبکہ تم نے ہمارے مذہب سے پھر جانے والوں کو پناہ دے رکھی ہے اور ان کی نصرت و مدد کرتے ہو اگر تم ابو صفوان کے ساتھ نہ ہوتے تو بعافعیت نہ جا سکتے تھے ۔ سعد نے اس کے جواب میں کہا 'واللہ اگر تم نے مجھے اس سے روکا تو میں تمہیں ایسی چیز سے روکو نگا جو تمہارے لیۓ اس سے زیادہ شدید ہو گی اور وہ ہے تمہارا مدینہ سے گزر نے کا راستہ "

 

(#4)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 04:39 PM

(بخاری ،کتاب المغازی)

5 : اللہ تعالی نے خانہ کعبہ کو مرکز توحید بنا یا تھا اور اس کے معمار حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حج کا جو طریقہ رائج کیا تھا اس کا مقصد لوگوں کو دین توحید پر قائم رکھنا تھا لیکن قریش نے خانہ کعبہ کو تو لیت میں پا کر اس میں بت بٹھا دیئے تھے اور وہاں مشرکانہ رسوم ادا کرنے لگے تھے قریش کو کوئی حق نہیں تھا کہ وہ اس تاریخی اور عظیم مسجد کو بتکدہ میں تبدیل کر دیں اور اس پر زبردستی قابض ہوں ۔ اس لیۓ ان کو خانہ کعبہ کی تولیت سے ہٹا نا اور بت پرستی سے اسے پاک کرنا اور اس کے مرکز توحید ہونے کی حیثیت بحال کرنا ضروری تھا۔

یہ وہ بنیادی اسباب تھے جس نے مدینہ کے مسلمانوں اور مکہ کے مشرکین کے درمیان کشمکش تیز کر دی تھی اور پھر مشرکین مکہ نے مدینہ کے مسلمانوں کے خلاف جو ریشہ دو انیاں شروع کر دیں اس کے نتیجہ میں دونوں کے درمیان حالت جنگ بپا ہو گئی اور قرآن نے مسلمانوں کو جواب تک اپنا ہاتھ روکے ہوئے تھے جنگ کرنیکی کھلی اجازت دیدی۔

 

(#5)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 04:39 PM

ان حل لات میں جب ابو سفیان ایک تجارتی قافلہ کے ساتھ شام سے مکہ لوٹ رہا تھا تو مسلمانوں نے چاہا کہ اس پر حملہ کریں تاکہ مشرکین کا زور ٹوٹے اور انہیں سبق حاصل ہو لیکن ابو سفیان کو اس کی اطلاع ہوئی تو اس نے مکہ کو آدمی بھیج کر وہاں سے کمک طلب کی ۔ پھر کیا تھا مشرکین مکہ ایک ہزار کی تعداد میں جن میں انکے بڑے بڑے لیڈر بھی تھے پوری جنگی تیاریوں کے ساتھ نکل گیۓ ادھر مدینہ سے بھی مسلمان جنگی تیاریوں کے ساتھ نکل گۓ وہ تعداد میں تین سو سے کچھ ہی زیادہ تھے اور انکے ساتھ سامان جنگ کی بڑی کمی تھی ۔ پھر وہ مقابلہ کے عزم کے ساتھ مدینہ سے نکلے اور انہوں نے سیدھے بدر کا رخ کیا ۔

 

(#6)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 04:39 PM

ان کے بدر پہوچنے تک تجارتی قافلہ راستہ بدل کر بدر سے آگے کی طرف نکل گیا۔ قافلہ کے بعافیت نکل جانے کے بعد کفار کے بعض سرداروں نے چا ہا کہ لشکر مکہ واپس چلا جاۓ لیکن ابو جہل نے اصرار کیا کہ بدر چلیں بالا آخر لشکر بدر پہونچ گیا ادھر سے مسلمانوں کا لشکر بھی بدر پہنچ گیا بدر اس طرح جمعہ 17 رمضان 2ھ مطابق مارچ 624 کو بدر کے میدان میں دونوں فوجیں صفا آرا ہوئیں نبی ﷺ نے نصرت کیلۓ اللہ تعا لی سے نہایت خضوع اللہ دعا کی جب مقابلہ ہو ا تو مسلمان بڑی جانفروشی کے ساتھ لڑے اور نصرت الہی نے بھی ان کا ساتھ دیا اس لئے مٹھی کے صرف 14 آدمی شہید ہوۓ اور کفار کے ستر آدمی مارے گۓ جن میں قریش کے بڑے بڑے سردار تھے ابو جہل ، عتبہ، شیبہ ، امیہ خلف وغیرہ ۔ ان سرداروں کے بارے جانے پر کافروں کے لشکر میں بھگدڑ مچ گئی ۔ مسلمانوں نے ان کے ستر آدمی قید کۓ جن میں انکے کچھ لیڈر بھی تھے ۔ ان لیڈر وں میں سے عقبہ بن ابی معیط اور نضربن حارث کو بدر سے واپسی میں قتل کر دیا گیا اور بقیہ اسیران جنگ کو نیز جو مال غنیمت ہاتھ لگا تھا اس کو لیکر مسلمان مدینہ لوٹے ۔ اہل مدینہ نے نبیﷺ کا پر تپاک خیر مقدم کیا آپ ﷺ کی بخیریت واپسی اور لشکر اسلام کی زبدست کامیابی پر مسلمانوں میں مسرت و ابنساط کی لہر دوڑ گئی ۔ اسیروں کو آپ نے فدیہ لیکر رہا کر نے کا حکم دیا ۔ اور جو قیدی فدیہ نہیں دے سکتے تھے ان کو بغیر فدیہ کے رہا کر دیا گیا۔ ادھر کفار لشکر بدر میں شکست کھانی کے بعد بری طرح بھاگ کھڑا ہوا اور جب مکہ پہنچ تو اسے ذلت کی وجہ سے اپنے ہی لو گوں کو منہ دکھانا مشکل ہو گیا۔

 

(#7)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 04:40 PM

یہ تھا معر کئہ بدر جس نے کفار مکہ کو ان کے لیڈروں سے محروم کر کے یتیم بنا دیا اور مسلمانوں کی قسمت کو اسطرح جگا یا کہ آگے جاکر وہ پوری انقلابی شان کے ساتھ دینا پر چھاگۓ اور جس طاقت نے بھی ان سے ٹکر لی پاش پاش ہو کر رہ گئی ۔


ترجمہ:


اللہ رحمٰن و رحیم کے نام سے

1۔ وہ تم سے مال غنیمت کے بارے میں پوچھتے ہیں ،کہو مال غنیمت تو اللہ اور رسول کے لیے ہے ۔ پس اللہ سے ڈرو، اپنے باہمی تعلقات درست رکھو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اگر تم مومن ہو(1)۔

2۔ مومن تو ہیں کہ جب اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل دہل جاتے ہیں (2) اور جب اس کی آیتیں انہیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو اس سے ان کے ایمان میں اضافہ ہوجاتا ہے (3) اور وہ اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں (4)۔

 

(#8)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 04:41 PM

3۔ جو نماز قائم کرتے ہیں (5) اور جو کچھ ہم نے انکو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں (6)۔

4۔ ایسے ہی لوگ سچے مومن ہیں ان کے لیے ان کے رب کے پاس درجے ہیں ، مغفرت ہے اور بہترین رز ق ہے ۔

5۔ (اور بدر کا واقعہ ٹھیک اسی طرح پیش آیا ) جس طرح تمہارے رب نے تمہیں حق کے ساتھ تمہارے گھر (مدینہ ) سے (بدر کی طرف) نکالا درآں حال یہ کہ مومنوں کے ایک گروہ کو یہ ناگوار تھا (7)۔

6۔ وہ تم سے حق کے معاملہ میں جھگڑے رہے تھے حالانکہ معاملہ واضح ہوچکا تھا۔ گویا وہ موت کی طرف ہانکے جا رہے ہیں اور وہ اس کو (اپنے سامنے ) دیکھ رہے ہیں (8)۔

7۔ اور جب اللہ نے تم سے وعدہ کیا تھا کہ دوگروہوں میں سے کوئی ایک ضرور تمہارے ہاتھ لگے گا (9)۔ اور تم چاہتے تھے کہ جس میں کانٹا (مقابلہ کی طاقت) نہیں ہے وہ گروہ تمہارے ہاتھ لگے (10) ۔ اور اللہ چاہتا تھا کہ اپنے کلمات (11)سے حق کا حق ہونا ثابت کر دے اور کافروں کی جڑ کاٹ دے (12)۔

 

(#9)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 04:41 PM

8۔ تاکہ وہ حق کو حق کرکے دکھاۓ اور باطل باطل کرکے اگرچہ کہ مجرموں (13) کو یہ نا گوار ہو۔

9۔ جب تم اپنے رب سے فریاد کر رہے (14) تھے تو اس نے تمہاری فریاد سن کر فرمایا تھا میں ایک ہزار فرشتوں سے کہ پے در پے آئیں گے ، تمہاری مدد کروں گا۔

10۔ اور اللہ نے اس بات کو (تمہارے لیے )سر تا سر بشارت بنا دیا(15) اور (یہ خوش خبری تمہیں اس لیے دی) تاکہ تمہارے دل مطمئن ہو جائیں ورنہ مدد تو اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے (16)۔ یقیناً اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

11۔ (اور یاد کرو وہ وقت) جب کہ وہ تم پر غنودگی طاری کر رہا تھا کہ یہ اس کی طرف سے تسکین کا سامان تھا (17) اور آسمان سے پانی برسا رہا تھا تاکہ تمہارے دلوں کی ڈھارس بندھاۓ اور اس کے ذریعہ تمہارے قدم جمادے (18)۔

12۔ اس وقت تمہارا رب فرشتوں پر وحی کر رہا تھا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں تم ایمان والوں کو ثابت قدم رکھنا (19)۔ میں کافروں کے دلوں میں رعب ڈالے دیتا ہوں تو تم ان کی گردنوں پر ضرب لگاؤ اور ان کی ایک ایک انگلی پر ضرب لگاؤ(20)۔

 

(#10)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-16-2011, 04:41 PM

ضرب لگاؤ(20)۔

13۔ یہ اس لیے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کو سخت سزا دینے والا ہے ۔

14۔ یہ ہے سزا تمہاری تو چکھو اس کا مزہ اور کافروں کے لیے آگ کا عذاب ہے (21)۔

15۔ اے ایمان والو ! جب ایک لشکر کی صورت میں تمہارا کافروں سے مقابلہ ہو تو انہیں پیٹھ نہ دکھاؤ۔

16۔ اور جو کوئی مقابلہ کے دن پیٹھ دکھاۓ گا بجز اس کے کہ وہ جنگی چال کے طور پر ایسا کرے یا (اپنے ہی) کسی (فوجی) گروہ سے ملنا چاہتا ہو تو وہ اللہ کے غضب میں گھر جاۓگا اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ بہت بری جگہ ہے پہنچنے کی (22)۔

17۔ در حقیقت تم نے انہیں قتل نہیں کیا بلکہ اللہ نے انہیں قتل کیا اور (اے پیغمبر )جب تم نے (خاک) پھینکی تو تم نے نہیں پھینکی بلکہ اللہ نے پھینکی (23) اور یہ اس لیے ہوا کہ اللہ مومنوں کو ایک بہترین آزمائش سے گذار دے ۔ یقیناً اللہ سننے اور جاننے والا ہے

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
دعوت

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ life Quran 98 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ life Quran 7 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف life Quran 10 08-13-2012 02:12 AM
اورجو شخص الله اور اس کے رسول کا فرمانبردا ROSE Quran 2 07-06-2012 09:21 PM
آئی فون پروگرام کا نو سالہ خالق -|A|- Computer and Information Technology 5 01-28-2011 11:39 AM


All times are GMT +5. The time now is 09:15 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG