دین کا مطلب کیا ہے؟ - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Islamic Issues And Topics » دین کا مطلب کیا ہے؟
Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default دین کا مطلب کیا ہے؟ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 12:21 AM

Aslam o Aalaikum



دین کا مطلب کیا ہے؟




دیناِبن آدم کو پیدائش سے اب تک حقیقی امن دین کی خوشگوار فضاءمیں ہی ملا ہے اور وہ محض دین کے بل بوتے پر ہی خوش رہ سکا ہے۔جہاں دین نہ ہو وہاں بلند اخلاق اور فضیلت کے متعلق بحث کرنا ممکن نہیں ہوتا۔اسی طرح خوشی کے بارے میں بات کرنا بھی خاصہ مشکل ہو جاتا ہے۔کیونکہ اخلاق اور فضیلت کا سرچشمہ ضمیر ہے۔ اورضمیر پر حکم چلانے والا واحد عنصر دین ہے جو اللہ اور انسان کے درمیان رابطے پر مشتمل ہے


۔دین ایک بے حد فیض پہنچانے والا نہایت بابرکت مکتب ہے جو عمدہ عادتوں اور خصلتوں کے نام پر کھولا گیا ہے۔ اِس بلند پایہ مکتب کے طلباءسات سے ستر سال کی عمر کے(یعنی تمام) انسانوں پر مشتمل ہیں ۔اس مکتب سے منسلک ہر شخص اِس انتساب کے باعث جلد یا بدیر امن‘ حفاظت اور اطمینان پا لیتا ہے۔ اس مکتب سے باہر رہنے والے لوگ وقت کے ساتھ ساتھ اپنی اصلیت سمیت ہر شے کھو بیٹھتے ہیں


۔دین‘ الٰہی اصولوں کا ایک ایسا مجموعہ ہے جو انسانوں کو ان کی آزادانہ رضامندی سے نیکیوں کی طرف جانے کی رغبت دلاتا ہے۔انسان ہر وقت دین کے اصولوں میں وہ سارے بنیادی عناصر پا سکتا ہے جو اُس کی مادی اور معنوی ترقی کے لیے اوراسی وسیلے سے اس کی دنیاوی اور اُخروی فلاح کے لیے ضروری ہوتے ہیں

۔دین کا مطلب کیا ہے

دین کا مطلب ہے اللہ کواور اُس کی وحد ت کو جاننا‘ اُس کی راہ میں حرکت کرتے کرتے اپنی روح کی پاکیزگی کی حد تک پہنچ جانا‘ دوسرے لوگوں کے ساتھ اپنے تعلقات اس طریقے سے سنوارنا کہ وہ اللہ کے نام پر اور اُسی کے احکام پر مبنی ہوں ‘ یہاں تک کہ اُسی کے نام پر اپنے دل میں ساری مخلوقات کے لیے گہری دلچسپی اور محبت کا احساس پیدا کرنا۔دین کو قبول نہ کرنے والے لوگ وقت کے ساتھ عزتِ نفس‘ وطن اور قوم جیسے بلند مفہوموں سے بھی نازیبا سلوک کرنے لگ جاتے ہیںبداخلاقی ایک تاریک گندگی ہے جو تقریباَ ساری کی ساری لادینی کے سرچشموں سے پھوٹ کر نکلتی ہے۔ ہر طرح کے جھگڑے فساد اور لاقانونیت بھی لادینی کی وادیوں میں اگنے والی ایک قسم کی مکروہ زقوم ہیں

۔دین اورسائنس ایک ہی حقیقت کے دوپہلوﺅں کی طرح ہیں ۔ دین انسان کو صحیح راہوں پرچلاتا ہے اور اُسے خوش کن نتیجوں سے ہمکنار کراتا ہے ۔ اس کے مقابلے میں ‘اگر سائینس کا مقصد اور صحیح استعمال ٹھیک طرح سمجھ لیا جائے تو وہ ایک مشعل کی طرح انہی راہوں پر اور اپنے دائرہ عمل کے اندر انسان کے آگے آگے روشنی بکھیرتی ہے۔تمام خوبصورت پھول دین ہی کے باغوں اور باغیچوں میں اُگتے ہیں ۔ تو گویا دین کے اصولوں پر چلنے والے انبیائ‘ اولیاءاور صوفیائے کرام کی طرح چم چم چمکتے لوگ دین ہی کے پھل ہیں ۔۔۔! منکر لوگ گرچہ جان بوجھ کر ان پھلوں کو نظرانداز کردیتے ہیں پھر بھی ان کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ انہیں کتابوں کے صفحات سے اور انسانوں کے سینوں سے مٹا سکیں


۔انسانوں کے درمیان پیغمبروں کی حیثیت پہاڑوں جیسی ہوتی ہے۔جس طرح پہاڑ زمین کے استقرار اور ہوا کی صفائی کویقینی بنا کر حفظ و امان کے عنصر کا کام کرتے ہیں ‘ پیغمبر بھی انسانوں کے درمیان یہی کام سرانجام دیتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کا(یعنی پیغمبروں اور پہاڑوں کا)ذکر جگہ جگہ ایک ساتھ آیا ہے۔ مثلاَ حضرت نوح اور جُودی‘ حضرت موسیٰ اور طور‘ حضرت محمد اورحرا‘ اس معمے پر سے بھید کا پردہ اٹھانے کے لئے ایک اشارہ ہیں

۔دےن چونکہ صحت مند خےالات‘ عقلِ سلیم اور سائینس پر مبنی ہے اس لحاظ سے بھی کسی دینی مسئلے پر تنقید کرنے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔ جو لو گ دین کو جان بوجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں یا توان کی سوچ کے سسٹم میں کوئی خرابی ہوتی ہے‘ یاسائینس کے بارے میں ان کادراک صحیح نہیں ہوتا ‘یا پھر اُن کا سارا حساب کتاب ہی نا کافی ہوتا ہے

۔دین‘ مدنیت کے حقیقی اصولوں پر مشتمل ایک بابرکت سرچشمہ ہے ۔ اس کی برکت سے انسان قلبی اور جذباتی دنیامیں بلند مقام حاصل کر لیتا ہے۔ اس کا دماغ ما بعدالطبیعات عالموں میں پہنچ جاتا ہے‘ اور وہ ایک ایسے افق تک رسائی پا لیتا ہے۔جہاں سے وہ تمام نیکیوں ‘ عمدگیوں ‘ اور فضیلتوں کے حقیقی چشمے سے جی بھر کر اپنی پیاس بجھا سکتا
ہے۔

اگر فضیلت کی تلاش ہو تواُسے دین میں ہی تلاش کرنا چاہیے۔کسی لا دین کا صاحبِ فضیلت ہونا او رکسی حقیقی صاحبِ دین کا بے فضیلت ہوناایسے واقعات میں سے ہیں جوشاذوناد ر ہی سامنے آتے ہیں ۔

دین کے ذریعے انسان‘ انسانیت کے صحیح معنوں کو سمجھتا ہے اور یوں دوسری جاندار چیزوں سے الگ نوعیت کی تخلیق شمار ہو تا ہے۔کسی بے دین کی نظر میں انسانوں اورحیوانوں کے درمیان کوئی فرق ہی نہیں ہوتا۔

دین اللہ کی راہ ہے اور لادینیت شیطان کا راستہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ دین اور لادینی کی جنگ حضرت آد م کے زمانے سے ہمارے موجودہ زمانے تک لڑی جا رہی ہے اور یہ جنگ اسی طرح قیامت تک جاری رہے گی۔









 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دین کا مطلب کیا ہے؟ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-08-2011, 01:41 PM

اگر فضیلت کی تلاش ہو تواُسے دین میں ہی تلاش کرنا چاہیے۔کسی لا دین کا صاحبِ فضیلت ہونا او رکسی حقیقی صاحبِ دین کا بے فضیلت ہوناایسے واقعات میں سے ہیں جوشاذوناد ر ہی سامنے آتے ہیں ۔

دین کے ذریعے انسان‘ انسانیت کے صحیح معنوں کو سمجھتا ہے اور یوں دوسری جاندار چیزوں سے الگ نوعیت کی تخلیق شمار ہو تا ہے۔کسی بے دین کی نظر میں انسانوں اورحیوانوں کے درمیان کوئی فرق ہی نہیں ہوتا۔

دین اللہ کی راہ ہے اور لادینیت شیطان کا راستہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ دین اور لادینی کی جنگ حضرت آد م کے زمانے سے ہمارے موجودہ زمانے تک لڑی جا رہی ہے اور یہ جنگ اسی طرح قیامت تک جاری رہے گی۔

 

(#3)
Old
PRINCE SHAAN PRINCE SHAAN is offline
 


Posts: 7,688
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Gender: Male
Default Re: دین کا مطلب کیا ہے؟ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-15-2011, 02:08 AM

Jazakallah khair...................................

 

(#4)
Old
CaReLeSs CaReLeSs is offline
 


Posts: 16,486
My Photos: ()
Country:
Join Date: Aug 2010
Gender: Male
Default Re: دین کا مطلب کیا ہے؟ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-15-2011, 02:16 AM

Jazakallah
t4s

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
دین, مطلب, کا, کیا, ہے؟


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
غصہ دل کی بیماری کاباعث بن سکتا ہے ROSE Health & Care 4 06-02-2013 11:03 PM
ابن صیاد کون ہے ؟ اور کیا یہی مسیح دجال ہے ROSE Quran 3 07-04-2012 03:36 PM
ابن صیاد کون ہے ؟ اور کیا یہی مسیح دجال ہے ؟ ROSE Quran 3 07-04-2012 01:05 PM
ہم ہر بات کا غلط مطلب ہی کیوں لیتے ہیں؟ RAJA_PAKIBOY Quiz 3 02-19-2011 09:17 AM


All times are GMT +5. The time now is 08:19 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG