MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Fashion Designs & Home Decoration
»
Beauty Tips
»
چہرے کی زائد چکنائی اب مسئلہ نہیں___
Beauty Tips !!! Post New Beauty Tips Here !!!
|
 |
|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
چہرے کی زائد چکنائی اب مسئلہ نہیں___
جس طرح خشکی جلد کےے لئے مضر ہے اسی طرح چہرے کی زائد چکنائی بھی جلد کے لئے نقصان دہ ہے اگر تو آپ کی جلد چکنی ہے اور ان پر موجود دانوں، کیل مہاسوں کے باعث آپ میک اپ نہیں کرتیں شاید اسی لئے آپ تقریبات میںکم کم شرکت کرتی ہیں یہ تو اس مسئلے کا حل ہرگز نہیں ہو سکتا میک اپ کرنا اور خود کو سنوارنا آپ کا بنیادی حق ہے۔ روزانہ صبح آئینے میں جب آپ اپنا دیدار کرتی ہیں تو سب پہلے آپ کی توجہ چہرے پر موجود اس چکنائی پر مرکوز ہو جاتی ہے جس سے آپ پریشان رہتی ہیں اور صرف یہی نہیں یہ تیل آپ کے چہرے کو اکثر و بیشتر دانوں کیل مہاسوں کی آماجگاہ بھی بنائے رکھتا ہے۔ ہماری بیشتر خواتین جو اس مسئلے کا شکار ہیں یعنی جن کی جلد چکنی ہے وہ بازار سے مختلف کیمیکلز سے بھرپور مہنگی لیکن غیر موثر دوائیں، کریم ، لوشن کا استعمال کرتی ہیں مگر نتائج بے سود ہوتے ہیں۔
روزانہ علی الصبح ایک گلاس پانی نہار منہ پئیں اور اگر اس میں چند قطرے لیموں کے اور ایک چائے کا چمچہ شہد بھی شامل کردیں تواس سے نہ صرف آپ کی جلد رنگت نکھر جائے گی، بلکہ آپ اپنے چہرے پر نئے نکلنے والے مہاسوں نے نجات حاصل کرلیں گی ۔ طبی نقطہ نگاہ سے یوں بھی ایک نارمل آدمی کو آٹھ تا دس گلاس پانی ضرور پینا چاہئیں۔
کھیرے کا استعمال جلد کیلئے مفید ہے
چہرے کی فالتو چکنائی ختم کرنے کے لئے کھیرے کا رس بہترین علاج ہے ۔ ایک عدد کھیرا لیں ۔ اس جوس نکالیں اور اس میں چند قطرے ٹھنڈے پانی کے شامل کرلیں اور اب اس کو روئی سے پورے چہرے کی لیپائی کریں اپنی جلد کو اسی حالت میں تقریباً 1گھنٹہ تک رکھیں اور بعد ازاں اسے ٹھنڈے پانی سے دھوڈالیں اس طرح آپ کا چہرہ فریش ہو جائے گا۔
چہرے کے لئے عرق گلاب کا استعمال
موسم گرما میں چہرے کو بازاری کیمیکلز سے صاف کرنے کی بجائے خالص قدرتی عرق گلاب کا استعمال کریں اور تازہ عرق گلاب اپنے فریج میں رکھیں۔ اگر اسے پورے عرق گلاب کے ساتھی بیسن کا آمیزہ تیار کر لیں اور اس میں ایک چمچہ دہی بھی شامل کرلیں اور پھر اسے پورے چہرے پر لگائیں اور تھوڑی دیر تک یونہی لگا رہنے دیں بعد ازاں چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھوڈالیں۔ اس طرح نہ صرف آپ کے چہرے کو تازگی ملے گی بلکہ فالتو چکنائی بھی صاف ہوجائے گی۔ اس کے ےعلاوہ یہ ہیں وہ چند سادہ نسخے حاصل کر لیں گی لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنی خوراک پر بھی خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ اگر ااپ کی جلد چکنائی کا شکار ہے تو پھر آپ کو اپنی خوراک میں سبزیاں ، دالیں زیادہ سے زیادہ استعمال کرنی چاہئیں ۔ البتہ گوشت بالخصوص سرخ گوشت کے استعمال سے بھی چہرے پر مہاسے اور داغ نمودار ہونے لگتے ہیں۔ لہٰذا ایسی خوراک سے بھی پرہیز کرنا چاہیے اور ہاں اگر آپ ہر وقت ٹینشن ، تفکر اور فرسٹریشن کو خود پر طاری رکھتی ہیں تو اب ان سے جلد از جلد نجات حاصل کرلیں۔ تازہ خوراک کھائیں اور خوش رہیں تاکہ آپ کی صحت آپ کے چہرے پھر بھی بشاشت اور تازگی لائے۔
Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
|
|
|
Posts: 2,304
Country:
Join Date: Jun 2011
Gender:
|
|
|
|
|
Posts: 84,290
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
|