رمضان المبارک کا مہینہ باقی مہینوں پر چار  - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link |
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Ramdan Ul Mubarak » رمضان المبارک کا مہینہ باقی مہینوں پر چار 
Ramdan Ul Mubarak A Section dedicated to Ramdan ul Mubarak. Share and Read Articles and Columns and Quran & Hadith related to Ramdan and how to spend this holy month

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default رمضان المبارک کا مہینہ باقی مہینوں پر چار  - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-30-2011, 06:06 PM

رمضان المبارک کا مہینہ باقی مہینوں پر چاروجہ سے افضل ہے :

اول :

اس مہینہ میں ایک ایسی رات ہے جو سارے سال کی راتوں پر افضل ہے جولیلۃ القدر کے نام سے پہچانی جاتی ہے ۔

اللہ سبحانہ وتعالی نے اسی کے بارہ میں فرمایا :

{ یقینا ہم نے اسے شب قدر میں نازل فرمایا ، آپ کوکیا علم کے شب قدر کیا ہے ؟ ، شب قدر ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے ، اس میں ہر کام کو سرانجام دینے کو اپنے رب کے حکم سے فرشتے اورروح ( جبریل ) اترتے ہیں ، یہ رات سراسر سلامتی کی ہوتی ہے اور طلوع فجر تک رہتی ہے } القدر ( 1 - 5 ) ۔

تواس رات میں کی گئي عبادت ہزار مہینوں سے بھی بہتر ہے ۔

دوم :

اس رات میں سب سے بہتر اورافضل آسمانی کتاب قرآن مجیدسب سے افضل سید الانبیاء محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا گیا ۔

اسی کا ذکر کرتے ہوئے اللہ سبحانہ وتعالی نے فرمایا :

{ ماہ رمضان وہ ہے جس میں قرآن مجید نازل کیاگیا جولوگوں کوھدایت کی راہنمائی کرنے والا ہے اور جس میں ہدایت کی اورحق وباطل کی تمیز کی نشانیاں ہيں ، تم میں سے جو شخص بھی اس مہینہ کو پائے اسے روزہ رکھنا چاہیے } البقرۃ ( 185 ) ۔

اورایک دوسرے مقام پر کچھ اس طرح فرمایا :

{ یقینا ہم نے اسے بابرکت رات میں اتارا ہے بیشک ہم ڈرانے والے ہيں ، اسی رات میں ہرایک مضبوط کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے ، ہمارے پاس سے حکم بن کر ، ہم ہی رسول بنا کر بھیجنے والے ہیں } الدخان ( 3 - 5 ) ۔

امام احمد اورطبرانی وغیرہ نے واثلہ بن الاسقع رضي اللہ تعالی عنہ سے بیان کیا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( صحف ابراھیم ( علیہ السلام ) رمضان المبارک کی پہلی رات میں نازل کیے گئے ، اورتورات سات رمضان میں نازل کی گئي ، اورزبور انیس رمضان میں نازل کی گئي ، اورقرآن مجید چوبیس رمضان کے بعدنازل کیا گیا ) علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے اسے السلسلۃ الصحیحۃ ( 1575 ) میں حسن قرار دیا ہے ۔

سوم :

اس مہینہ میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اورجہنم کے دروازے بندکرنے کے ساتھ ساتھ سرکش قسم کے شیاطین جکڑ دیے جاتے ہیں :

ابوھریرہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( جب رمضان آتا ہے توجنت کے دروازنے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے اورشیطانوں کو جکڑ دیا جاتا ہے ) متفق علیہ ۔

امام نسائی رحمہ اللہ تعالی ابوھریرہ رضي اللہ تعالی سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( جب رمضان المبارک شروع ہوتا ہے تو رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اورجہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں اورشیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے ) علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح الجامع ( 471 ) میں اسے صحیح قرار دیا ہے ۔

اورایک روایت میں ہے کہ :

( رمضان المبارک کی پہلی رات بڑے بڑے سرکش جنوں کو جکڑ دیا جاتا ہے ، اورجہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں ان میں سے کوئي بھی کھولا نہیں جاتا ، اورجنت کے کے سب دروازے کھول دیےجاتے ہیں ان میں سے کوئی بھی بند نہیں ہوتا ، اورایک منادی کرنے والا منادی کرتا رہتا ہے : اے خیر وبھلائی چاہنے والے اورزيادہ بھلائی کر، اور اے شرو برائی کرنے والے برائي کرنے سے باز آجاؤ ، اوراللہ تعالی کے جہنم سے آزادی بھی دیتا ہے ، یہ منادی ہررات کوکی جاتی ہے ) سنن ترمذی ، سنن ابن ماجہ ، ابن خزیمہ ، علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح الجامع ( 759 ) میں اسے حسن قرار دیا ہے ۔

اگر یہ اعتراض کیا جائے کہ ہم دیکھتے ہيں کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں بھی بہت سی برائياں اورمعصیت کا ارتکاب دیکھتے ہیں تواگر شیطانوں کو جکڑ دیا جاتا ہوتوان کا وقوع نہ ہو ؟

اس کا جواب یہ ہے کہ :

یہ توصرف اس شخص سے کم ہوتی ہے جوروزے کی شروط اوراس کے آداب پر عمل پیرا ہوتا ہے ۔

یا پھر یہ ہے کہ بڑے بڑے سرکش شیطانوں کو جکڑا جاتا ہے نہ کہ سب کو۔

یا پھر رمضان المبارک میں شر وبرائی میں کمی واقع ہوجاتی ہے جوکہ محسوس بھی ہوتا ہے کیونکہ رمضان میں باقی مہینوں کے اعتبار سے برائي اورشرمیں کمی ہوتی ہے ، اورپھر یہ بھی ہے کہ سب شیطانوں کے جکڑے جانے پر بھی سب برائیاں اورمعصیت نہیں رک نہیں سکتیں ، اس لیے کہ معصیت کے شیطان کے علاوہ اوربھی کئي اسباب ہیں مثلا :

خبیث اورگندے نفس کے مالک لوگ ، گندی عادتیں ، اورانسانوں میں سے شیطان صفت لوگ ۔ دیکھیں فتح الباری ( 4 / 145 ) ۔

چہارم :

اس مہینہ میں بہت ساری عبادات ہیں جوباقی مہینوں میں نہیں پائي جاتی ، مثلا روزے اورقیام اللیل ، کھانے کھلانا ، اعتکاف کرنا ، صدقہ و خیرات ، قرات قرآن ۔

میں اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ ہم سب کو اعمال صالحہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے اورصحیح معنی میں روزہ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ، اللہ تعالی اطاعت کرنے اورمنکرات سے بچنے کی توفیق دے ، آمین یا رب العالمین ۔

والحمد للہ رب العالمین ۔

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
باقی, پر, چار , کا


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
مدینہ-منورہ-اور-جنت-البقیع-کے-فضائل ROSE Hadees Shareef 2 07-14-2012 10:13 AM
پیشاب کرتے وقت سلام کا جواب نہیں دینا چاہی ROSE Hadees Shareef 6 07-14-2012 10:12 AM
کیا ترجمہ قرآن پڑھنے کا سواب ملتا ہے یا صرف &# ROSE Quran 6 01-25-2012 03:48 AM
جب چھڑا تذکرہ میرے سرکار کا میرے دل میں نہا ROSE Islamic Poetry 5 08-26-2011 06:43 AM
باپ مرے تے سر ننگا ہوندا، ماں مرے کنڈ خالی ROSE Punjabi Poetry 8 07-29-2011 11:00 PM


All times are GMT +5. The time now is 10:37 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG