|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
وَ مِنْ رَّحْمَتِهٖ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ لِتَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ۷۳
اور یہ اللہ کی رحمت ہی تو ہے کہ اس نے تمہارے لیے رات اور دن کو
(یکے بعد دیگرے) بنایا تاکہ تم (رات میں) سکون حاصل کر سکو اور
(دن میں) اللہ کا فضل (روزی) تلاش کرو اور شاید کہ تم شکر بجا لاؤ
سورۃ القصص (28) ۔ آیت 73
--------------------------------------------------------------------------------
سورۂ قصص مکّیہ ہے ۔ سوائے چار آیتوں کے جو '' اَلَّذِیْنَ اٰ تَیْنَا ھُمُ الْکِتَابَ ''سے شروع ہو کر '' لَانَبْتَغِی الْجَاھِلِیْنَ'' پر ختم ہوتی ہیں اور اس سورت میں ایک آیت '' اِنَّ الَّذِیْ فَرَضَ'' ایسی ہے جو مکّہ مکرّمہ اور مدینہ طیّبہ کے درمیان نازِل ہوئی اس سورت میں نو رکوع اٹھاسی ۸۸ آیتیں چار سو اکتالیس ۴۴۱ کلمے اور پانچ ہزار آٹھ سو حرف ہیں ۔
--------------------------------------------------------------------------------
And out of His mercy, He has made for you the night and the day, that you may rest in the night and you may seek His bounty in the day and for this that you may accept the truth
|