Sports !!! Post News Topics Pictures Of World Sports !!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
کراچی:یونس کی شاندار بیٹنگ
![]() کپتان یونس خان سنچری سکور کر چکے ہیں کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر کپتان یونس خان کی شاندار سنچری کی مدد سے پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تین وکٹ کے نقصان پر دو سو چھیانوے رنز بنا لیے۔ جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو یونس خان نے149 جبکہ مصباح الحق نے 20 رنز بنائے تھے۔ پاکستانی ٹیم کو فالوآن سے بچنے کے لیے اب بھی149 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں یونس خان نے اپنی سنچری ایک سو پچانوے گیندوں پر گیارہ چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔ یہ انسٹھ ٹیسٹ میچوں میں ان کی سولہویں اور سری لنکا کے خلاف چوتھی سنچری ہے۔ یونس نے اپنی آخری دس ٹیسٹ اننگز میں چار سنچریاں سکور کی ہیں۔ تیسرے دن آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں سابق کپتان شعیب ملک نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے چھپن رن بنائے۔ اس سے قبل اوپنر خرم منظور ستائیس کے انفرادی سکور پر اجنتھا مینڈس کا شکار بنے۔ سری لنکا نے کراچی ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز میں کپتان مہیلا جے ودرھنے اور سماراویرا کی ڈبل سنچریوں اور چوتھی وکٹ کی ریکارڈ شراکت کی وجہ سے چھ سو چوالیس رنز بنائے تھے۔ مہیلا جے وردھنے اور سمارا ویرا نے نہ صرف ڈبل سنچریاں مکمل کیں بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھی وکٹ کی شراکت کا اکیاون سال پرانا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔جے وردھنے اور سماراویرا کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے چار سو سینتیس رنز کی شراکت ہوئی۔ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھی وکٹ کی شراکت کا عالمی ریکارڈ 411 رنز کا تھا جو انگلینڈ کے پیٹر مے اور کالن کاؤڈرے نے 1957ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایجبسٹن میں بنایا تھا۔ سری لنکا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مہیلا جے وردھنے ( کپتان ) ۔ مالندا ورنا پورا۔ تھرنگا پرانا وتھانا۔ کمار سنگاکارا۔ تھلن سماراویرا۔ تلکارتنے دلشن۔ پراسنا جے وردھنے۔ چمندا واس ۔ متایا مرلی دھرن۔ اجانتھا مینڈس اور دلہارا فرنینڈو۔ پاکستانی ٹیم میں یونس خان ( کپتان )۔ سلمان بٹ۔ خرم منظور۔ مصباح الحق۔ شعیب ملک۔ فیصل اقبال۔ کامران اکمل۔ عمرگل۔ سہیل خان ۔یاسرعرفات اور دانش کنیریا شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے سائمن ٹافل اور اسٹیو ڈیوس امپائرز ہیں ۔ میچ ریفری انگلینڈ کے کرس براڈ ہیں۔
’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔، |
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
کی |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
افغانی کباب ٹماٹر گریوی کے ساتھ | ! HEER | Cooking Section | 8 | 03-12-2012 03:15 PM |
’ممبئی سازش کا کچھ حصہ پاکستان میں تیار ہوا | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 11 | 08-05-2011 10:00 AM |
احمد شہزاد اور اظہر کی سنچریاں | -|A|- | Sports | 0 | 02-18-2009 12:21 AM |
ہر شخص آنکھوں سے گرایا نہیں جاتا | ! HEER | Miscellaneous/Mix Poetry | 9 | 10-15-2008 03:49 PM |