" " رمضان کو پانے والے " " - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Ramdan Ul Mubarak » " " رمضان کو پانے والے " "
Ramdan Ul Mubarak A Section dedicated to Ramdan ul Mubarak. Share and Read Articles and Columns and Quran & Hadith related to Ramdan and how to spend this holy month

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
pakeeza pakeeza is offline
 


Posts: 28,336
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2012
Location: Maa ki duaon mey
Gender: Female
h2h " " رمضان کو پانے والے " " - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-06-2012, 02:35 PM


رمضان کو پانے والے



رمضان کا مہینہ جیسے جیسے قریب آتا ہے لوگوں میں مختلف نوعیت کے جذبات پیدا ہوتے ہیں ۔

ایک لوگ وہ ہوتے ہیں جنہیں رمضان کے آنے اور جانے سے کوئی فرق نہیں پڑ تا۔

وہ نہ روزہ رکھتے ہیں ، نہ دیگر عبادات کے جھمیلے میں پڑ تے ہیں ۔

گھر کے کسی فرد نے روزہ رکھ لیا ہو تو وہ اس کے ساتھ افطاری میں شریک ہوجاتے ہیں ۔

باہر بھی افطار پارٹی میں شرکت کا موقع ملا تو سماجی پہلو سے یا پھر افطارسے اپنا حصہ وصول کرنے پہنچ جاتے ہیں ۔

البتہ عید یہ لوگ بہت اہتمام سے مناتے ہیں ۔

عید کی رات اگر خرمستیوں میں کالی نہ کی ہوتوعیدکی نمازپڑھ کرمسجد میں سالانہ حاضری کی رسم بھی پوری کر لیتے ہیں ۔



دوسری قسم کے لوگ وہ ہوتے ہیں جو رمضان میں چار و ناچار

روزہ رکھتے ہیں

۔مگروہ سمجھتے ہیں کہ مشقت اور تنگی کا مہینہ آ رہا ہے ۔

سخت گرمی میں پیاس کی مشقت اور بھوک کی تکلیف جھیلنی پڑ

ے گی۔راتوں کی نیند خراب ہو گی۔

کاروبارحیات متاثراورمعمولات زندگی درہم برہم ہو جائیں گے ۔ایسے لوگ رمضان کا ایک ایک دن گن کر مہینہ پورا کرتے ہی

۔آخرکار اس مہینے کے خاتمے پر ان کی یہ سالانہ مشقت ختم

ہوجاتی ہے ۔

وہ جیسے رمضان سے پہلے تھے ویسے ہی رمضان کے بعد

رہتے ہیں ۔

ایک تیسری قسم کے لوگ وہ ہوتے ہیں

جو رمضان کے روزے ذوق و شوق سے رکھتے ہیں ۔

تلاوت قرآن، نوافل اور دیگر عبادات کا بھی اہتمام کرتے ہیں ۔

روزہ کی مشقت تو خیر انہیں بھی محسوس ہوتی ہے ،

مگر وہ اسے حوصلے سے برداشت کرتے ہیں ۔

وہ امید رکھتے ہیں کہ اس مشقت کے بدلے میں جو اجر انہیں

ملے گا اس کے مقابلے میں یہ تکلیف کچھ بھی نہیں ۔

امید ہے کہ ایسے صالحین اللہ سے اپنی محنت کا بہترین اجر

پائیں گے ۔



چوتھی قسم کے لوگ وہ ہوتے ہیں جو رمضان کے آنے سے قبل

ہی رمضان کے انتظار میں ڈھل جاتے ہیں ۔

وہ شب اور شعبان کے مہینوں کا ایک ایک دن گن گن کر

گزارتے ہیں ۔

ا ن کی عید اس دن ہی سے شروع ہوجاتی ہے

جب رمضان کا چاند طلوع ہوتا ہے ۔

تیسرے گروہ کی طرح یہ لوگ بھی روزہ کی مشقت خوش دلی

سے جھیلتے اور عبادات میں سرگرمی سے حصہ لیتے ہیں ،

مگر ان کا اصل امتیاز یہ ہوتا ہے کہ رمضان کا مہینہ ان کے لیے

اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا مہینہ بن جاتا ہے ۔

روزہ کی ایک ایک مشقت ان کے لیے اللہ تعالیٰ کی مہربانیوں کا

تعارف بن جاتی ہے ۔

جب پیاس کی شدت سے حلق میں کانٹے پڑ نے لگتے ہیں

تو وہ اپنے رب کو پکارتے ہیں

کہ مالک ایک ایسی کائنات میں جہاں پانی کا ایک قطرہ نہیں

تونے اس کرہ ارض کو پانی کا گہوارہ بنا دیا۔

مالک تو ساری زندگی ہمیں پانی پلاتا ہے مگر ہم نہ جان سکے

کہ یہ پانی کیسی نعمت ہے ۔

آج جب حلق میں کانٹے پڑ ے تو معلوم ہوا

کہ یہ بے ذائقہ مشروب کائنات کے ہر ذائقے سے بڑ ھ کر ہے ۔

ہم اس نعمت کے لیے شکر گزار ہیں ۔

جب بھوک سے ان کا وجود نڈھال ہوتا ہے تو کہتے ہیں

کہ آقا تو سورج، بادل، ہوا، سمندر، پہاڑ ، دریا اور زمین سب

کو ملا کر ہمارے لیے غذا فراہم کرتا ہے

۔جس دنیا میں ہزاروں قسم کے حیوانات کے لیے صرف بے

ذائقہ گھاس اگتی ہے وہاں تونے ایک انسان کے لیے ہزار ہا قسم

کے ذائقے تخلیق کر دیے ۔ہم دل کی گہرائیوں سے تیری عظمت

و عنایت کے معترف ہیں ۔

غرض روزہ کی ہر مشقت اور بے آرامی ان کے لیے معرفت الہی

کے نئے دروازے کھول دیتی ہے ۔

کھانے پینے کی محرومی ان پر یہ واضح کر دیتی ہے

کہ ان جیسی لاکھوں نعمتوں میں وہ ہر لمحے جی رہے ہیں ۔

اس احساس سے ان کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوجاتے ہیں ۔

ان کا سینہ خدائی احساسات کی تجلیوں سے جگمگا اٹھتا ہے ۔

ان کی راتیں ذکر الہی سے منور ہوجاتی ہیں ۔

ان کا وجود اس خدائی جنت کے لیے سراپا طلب بن جاتا ہے

جہاں کوئی بھوک ہو گی نہ پیاس۔

جہاں ہر نعمت بے روک ٹوک اور بے حد و حساب ملا کرے گی۔

جہاں سے وہ نکلنا چاہیں گے اور نہ کوئی انہیں نکالے گا۔

وہ اس جہنم کے تصور سے لرز جاتے ہیں

جہاں محرومی کی ہر ممکنہ شکل جمع کر دی جائے گی۔

جہاں خدا کے مجرم، سرکش اور غافل ابدتک خود پر پچھتاو وں

کی سنگ باری کرتے رہیں

گے کہ کیسا عظیم موقع انہوں نے گنوادیا۔

جہاں وہ ہمیشہ ندامت کے اشکوں کے سیلاب بہاتے رہیں گے

کہ انہوں نے کیسے مہربان رب کو پایا اور کس بے دردی سے

اسے بھلادیا۔

یہ اہل ایمان روزہ کی حالت میں اس جہنم سے اپنے رب کی پناہ

مانگتے رہتے ہیں ۔

وہ اپنی خطاؤں پر شرمسار رہتے ہیں ۔

وہ سراپا احتساب بن کر اپنی سیرت وکردار کا جائزہ لیتے ہیں ۔

وہ عمل صالح کی ہر شکل کو اپنے وجود کا حصہ بنانے کا عزم

وہ معصیت کی ہر قسم کو زہریلا سانپ سمجھ کر اس سے بھاگنے

کی کوشش کرتے ہیں ۔

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے رمضان میں اپنے رب سے ملاقات کر لی۔
یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے جان لیا کہ اللہ معبود حقیقی بھی ہے

اور منعم حقیقی بھی۔

کہ ہے ذات واحد عبادت کے لائق

زبان اور دل کی شہادت کے لائق

اس کے فرماں اطاعت کے لائق

اسی کی ہے سرکارخدمت کے لائق

لگا ؤ تو لو اس سے ا پنی لگا ؤ

جھکاؤ تو سر اس کے آگے جھکاؤ

خدا کو اسی طرح پانے والے درحقیقت رمضان کو پانے والے ہیں

۔ یہی مقربین ہیں ۔ دنیا میں بھی آخرت میں بھی۔

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default Re: " " رمضان کو پانے والے " " - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-06-2012, 02:42 PM

JAZAKALLAH
beautiful shairing sis
thanks lot

 

(#3)
Old
cutepoison cutepoison is offline
 


Posts: 12,710
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2012
Location: Karachi
Gender: Male
Default Re: " " رمضان کو پانے والے " " - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-06-2012, 02:46 PM

wah bht hi umdaa sharing ... bht achi naseehat aur bht suljhe hoe andaz me ..

JazakAllah Pakeeza

 

(#4)
Old
pakeeza pakeeza is offline
 


Posts: 28,336
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2012
Location: Maa ki duaon mey
Gender: Female
Default Re: " " رمضان کو پانے والے " " - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-06-2012, 02:49 PM

thnks rose sis nd cuteeeeeeeeeeeee

 

(#5)
Old
ღƬαsнι☣Rασ™ ღƬαsнι☣Rασ™ is offline
 


Posts: 29,879
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Sep 2010
Gender: Male
Default Re: " " رمضان کو پانے والے " " - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-06-2012, 02:51 PM

mashaAllah Pakeeza pura padha nahi
bohet ziyda hey
very nice sharing ..
thanks you .. keep it up

 

(#6)
Old
pakeeza pakeeza is offline
 


Posts: 28,336
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2012
Location: Maa ki duaon mey
Gender: Female
Default Re: " " رمضان کو پانے والے " " - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-06-2012, 02:55 PM

hhahaa ok thnksssss

 

(#7)
Old
)*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*( )*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*( is offline
 


Posts: 10,633
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Mar 2011
Gender: Female
Default Re: " " رمضان کو پانے والے " " - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-06-2012, 06:09 PM

wawoo so nice..........

 

(#8)
Old
~!~hasnain~!~ ~!~hasnain~!~ is offline
 


Posts: 6,595
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Sep 2009
Location: Islamabad
Gender: Male
Default Re: " " رمضان کو پانے والے " " - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-06-2012, 08:00 PM

bahut umda sharing hy...
thanksssssssssssssssss

 

(#9)
Old
Mf Great Power Mf Great Power is offline
 


Posts: 10,892
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Mar 2011
Location: où m en direct
Gender: Female
Default Re: " " رمضان کو پانے والے " " - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-06-2012, 08:02 PM

JAZAKALLAH bhot umda

 

(#10)
Old
AYAZ AYAZ is offline
 


Posts: 12,370
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: Karachi
Gender: Male
Default Re: " " رمضان کو پانے والے " " - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-06-2012, 08:10 PM

Mashallah Kafi acha thread banaya hai aap nei aur buhat si achi baatein parhney ko mili shukria

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
والے, پانے, کو

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
~ نظر پڑے تو سمجھنا کہ "تم" ہو یاد "مجھے" ~ Shaam Urdu Writing Poetry 12 08-11-2012 11:55 PM
"" تین قسم کے لوگوں کا اکرام کرنا اللہ تعال® ROSE Hadees Shareef 2 07-27-2012 12:38 AM
ہاشم نديم کے ناول "عبداللہ" کے باب "آخري مس ROSE Urdu Literature 4 11-14-2011 10:14 AM
""جب اونٹ روپڑا""jab ounth roo pera ROSE Say For Islam 0 09-04-2011 11:15 AM
مَنالو اپنے رَبّ کو مُومِنوں رمضان آیا ہے ROSE Islamic Poetry 5 08-30-2011 10:45 AM


All times are GMT +5. The time now is 08:20 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG