Say For Islam !!!!Share Say For Islam!!!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() ![]() بڑا انسان وہ ہے جو معاف کرنا جانتا ہے: ![]() ---------------------------------------------- ہم انسان ہیں اور انسان غلطیوں کا پُتلا ہے کبھی نہ کبھی اور کہیں نہ کہیں غلطی ضرور کر بیٹھتا ہے۔ ہم فرشتے نہیں جو ہر گناہ سے پاک ہیں۔ ایک انسان غلطی کرتا ہے تو وہی غلطی سے دوسرے سے بھی ہو سکتی ہے۔ دوسروں کی اصلاح کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی بھی اصلاح کرنی چائیے ۔ ہمیشہ ایک انسان غلطی کرتا رہے اور دوسرا نہ کرے ایسا نہیں ہوتا۔ خود کو اونچا اور دوسروں کو حقیر سمجھنا یہ مومن مسلمانوں کا کام نہیں۔ ہمارا دین کہتا ہے کہ اپنے مسلمان بہن بھائیوں سے زیادہ دیر تک ناراض نہ رہو اور کوشش کرو کہ اپنے مسلمان بہن بھائیوں کے قصور معاف کر دو ، اُن کے لیے دل میں بغض نہ رکھو ، اُن کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئو ، اگر کوئی غلط کر رہا ہے تو اُس کو سمجھائو نا کہ اُس سے بدلہ لو اور اُسے جگہ جگہ ذلیل کرو۔ وہ کیسا مومن/مسلمان ہے جس کے ہاتھ و زبان سے دوسرا مومن و مسلمان محفوظ نہ رہے۔ کہنے کی اور سننے کی حد تک ہمیں یہ باتیں بہت اثر کرتی ہیں لیکن جب ہم پر ایسا وقت آتا ہے کہ اپنے مسلمان بہن یا بھائی کی غلطی کو معاف/درگزر کریں تو ایسا کرنے میں ہمیں بہت قباحت ہوتی ہے کیوں؟ میرا سوال ہے اُن علم والے بہن بھائیوں سے جو کہ اپنے دین کے بارے بہت کچھ جانتے ہیں اور ہر چیز سے باخبر ہیں کہ ہمارا دین/اسلام کیا کہتا ہے اور ان حالات میں آکر وہ غصے کا، جذباتی ہونے کا اور کم علمی کا مظاہر کیوں کرتےہیں؟ خود کو علم والا ، اور اونچا رکھنے کے لیے دوسروں کو نیچا اور کم علم والا ثابت کرتے ہیں کیوں؟ زبان زبان سے کسی کو یہ کہہ دینا کہ میرے دل میں کسی کے لیے کوئی بغض نہیں ، میں کسی سے حسد نہیں کرتا/کرتی ، میں کسی سے ناراض نہیں، سب مسلمان میرے بہن بھائی ہیں لیکن پیٹھ پیچھے اپنے ہی مسلمان بھائیوں کے لیے دل میں بغض بھی رکھنا ، اُن کو نیچا دکھانے کی کوشش کرنا ، وقت آنے پر اُن پر وار کرنا ، اُن سے حسد کرنا کیا ایسا کرنا ایک مسلمان کو زیب دیتا ہے؟ (عن أبي أيوب الأنصاري أن رسول الله صلی الله عليه وسلم قال لا يحل لمسلم أن يهجر أخاه فوق ثلاث ليال يلتقيان فيعرض هذا ويعرض هذا وخيرهما الذي يبدأ بالسلام سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسی ( مسلمان) کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے تین راتوں سے زیادہ قطع تعلق کرے دونوں آپس میں ملیں تو یہ اس سے منہ موڑے اور وہ اس سے منہ موڑے اور ان دونوں میں سے بہتر وہ آدمی ہے کہ جو سلام کرنے میں ابتداء کرے۔ صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2031 ) خدارا اپنے دین کو جان لینے کے بعد ایسی حماقتیں مت کریں کہ دوسرے لوگ ہم پر ہنسیں اور ہمارا مذاق بنائیں۔ اگر میں غلط نہیں *ہوں تو ہمارا اسلام ہمیں یہی کہتا ہے نا “ کہ دوسروں کے قصور معاف کرنا سیکھو“ اللہ تعالی فرماتے ہیں : اپنے بندوں کی صفات بیان کرتے ہوئے : الَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللَّـهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ﴿آل عمران: ١٣٤﴾ جو لوگ آسانی میں سختی کے موقع پر بھی اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں، غصہ پینے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں، اللہ تعالیٰ ان نیک کاروں سے محبت کرتا ہے (134)سورة آل عمران) بدلہ لینےسے معاف کرنے والا بڑا ہوتاہے : -------------------------------------------------- (عن أبي هريرة عن رسول الله صلی الله عليه وسلم قال ما نقصت صدقة من مال وما زاد الله عبدا بعفو إلا عزا وما تواضع أحد لله إلا رفعه الله سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صدقہ مال میں کمی نہیں کرتا اور بندے کے معاف کر دینے سے اللہ تعالیٰ اس کی عزت بڑھا دیتا ہے اور جو آدمی بھی اللہ کے لئے عاجزی اختیار کرتا ہے اللہ اس کا درجہ بلند فرما دیتا ہے۔ صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2091 ) " اچھا انسان وہی ہے جو معاف کرنا جانتا ہے: ---------------------------------------------------- انسان، انسان کو ایسے معاف کرے جیسے اللہ تعالی سے اُمید رکھتا ہے کہ وہ ہمیں معاف کر دے“ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ کسی معاملے میں آپ حق پر ہیں اور آپ کا مسلمان بھائی غلطی پر ہے پھر بھی اعلٰی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھگڑا چھوڑ دیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے شخص کو جنت میں گھر کی ضمانت دی ہے عن أبي أمامة قال قال رسول الله صلی الله عليه وسلم أنا زعيم ببيت في ربض الجنة لمن ترک المرا وإن کان محقا وببيت في وسط الجنة لمن ترک الکذب وإن کان مازحا وببيت في أعلی الجنة لمن حسن خلقه سیدنا ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جنت کے اطراف میں ایک گھر کا ضامن ہوں جو حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا چھوڑ دے اور اس شخص کے لیے جو مذاق ومزاح میں بھی جھوٹ بولنا چھوڑ دے۔ جنت کے وسط میں ایک گھر کا ضامن ہوں، اور اس شخص کے لیے جو اعلی اخلاق کا مالک ہو اعلی جنت میں ایک مکان کا ضامن ہوں۔ سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 1396 ) ایک بات یاد رکھیں انسان کے حقوق انسان ہی معاف کرے گا نا کہ اللہ تعالی، اگر ہم نے کسی کا دل دُکھایا ہے یا کسی کے ساتھ بُرا کیا ہے یا جب تک ہمیں وہ انسان معاف نہ کرے گا جس کے ساتھ ہم نے ایسا کیا تو اللہ تعالی بھی ہمیں معاف نہیں کرے گا۔ دنیا کا سب سے مشکل کام اپنی اصلاح کرنا ہے۔ کبھی سوچا ہے کہ ہم کسی کی اصلاح ہم کیوں کرتے ہیں ؟ تاکہ وہ غلط چیز سے بچ سکے اور ہم یہ کام اللہ تعالی کی رضا کے لیے نا کہ دنیا والوں کے آگے نمبر بنانے کےلیے۔ لیکن جب کوئی ہماری غلطی کی نشاندہی کرتا ہے تو ہم جذباتی کیوں ہوتے ہیں ؟ غصہ کیوں کرتے ہیں ، نشاندہی کرنے والے کو بُرا کیوں سمجھتے ہیں؟ غصہ کو پی جانا بہادری ہے: -------------------------------- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : عن سهل بن معاذ عن أبيه أن رسول الله صلی الله عليه وسلم قال من کظم غيظا وهو قادر علی أن ينفذه دعاه الله عز وجل علی روس الخلاق يوم القيامة حتی يخيره الله من الحور العين ما شا قال أبو داود اسم أبي مرحوم عبد الرحمن بن ميمون حضرت سہل بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد سیدنا معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے غصہ کو پی لیا حالانکہ وہ اسے نافذ کرنے پر قادر تھا تو اللہ تعالیٰ روز قیامت ساری مخلوقات کے سامنے اسے بلائیں گے اور اسے اختیار دیں گے جو حور تو چاہے پسند کرلے امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ ابی مرحوم کا نام عبدالرحمن بن میمون تھا۔ سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 1374 )
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
(#3)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
(#4)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
(#5)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
(#6)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
(#7)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
(#8)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
(#9)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
(#10)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
بڑا, جو, معاف, وہ, کرنا, ہے |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
گاجر کے استعمال سے بينائي ميں اضافہ ہوتا ہ | ROSE | Health & Care | 5 | 05-31-2013 09:28 PM |
کیا ترجمہ قرآن پڑھنے کا سواب ملتا ہے یا صرف | ROSE | Quran | 6 | 01-25-2012 03:48 AM |
جو طاقتور ہو اسے مہان کہنا ہی پڑتا ہے | ROSE | Funny Poetry | 10 | 09-10-2011 04:46 PM |
جو سمجھو پیار محبت کا اتنا افسانہ ہوتا ہے | ROSE | Mohabbat shayari | 2 | 09-05-2011 03:39 PM |
اتنا برا نہ کہنا مجھے بے وفا نہ کہنا | !«╬Ĵamil Malik╬«! | Miscellaneous/Mix Poetry | 19 | 11-13-2010 07:07 PM |