السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
چوتھی شب قدر
27 شب قدر کے نوافل
ستائسویں شب کو بارہ رکعت نماز تین سلام سے پڑھیں "یعنی چار چار کر کے پڑھنے ہیں" ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ قدر ایک ،ایک مرتبہ سورہ اخلاص پندرہ پندرہ مرتبہ پڑھیں
بعد سلام کے ستر مرتبہ استغفار پرھیں
یعنی استغفراللہ ربی من کل زنب واتوب الیہ
ستائسویں شب کو کو دو رکعت نماز پڑھیں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ قدر تین تین دفعہ سورہ اخلاص پانچ پانچ مرتبہ پڑھیں
بعد سلام کے سورہ اخلاص ستائیس مرتبہ پڑھیں
اور گناہوں کی مغفرت طلب کریں
ستائسویں شب کو کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھنی ہے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تکاثر ایک بار سورہ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھیں
ایضا ستائسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھیں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے سورہ اخلاص سات سات متربہ پڑھنی ہے بعد سلام کے ستر دفعہ یہ تسبیح معظم پڑھنی ہے
استغفراللہ العظیم الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم واتوب الیہ
اعراب کے ساتھ ایمج فارمٹ میں شئیر کر رہی ہوں
ستائسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھیں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ نشرح ایک ایک بار سورہ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھیں
بعد سلام کے ستر مرتبہ سورہ قدر پڑھیں
ستائسویں شب کو کو چار رکعت نماز پرھنی ہے "دو دو کر کے نہیں چار رکعت کی نیت کرنا ہے" ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ قدر تین تین دفعہ سورہ اخلاص پچاس پچاس مرتبہ بعد سلام کے سجدہ میں سر رکھ کر ایک مرتبی یہ کلمات پڑھیں
سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر
اعراب کے ساتھ شئیر کر رہی ہوں
وظائف
ستائسویں شب کو ساتوں حم پڑھیں
ایضا ستائسویں شب کو سورہ ملک سات دفعہ پڑھنا واسطہ مغفرت گناہ بہت فضیلت والی ہے
جزاک اللہ
اللہ حافظ