MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - اقتباس: واصف علی واصف
View Single Post
(#1)
Old
pakeeza's Avatar
pakeeza pakeeza is offline
 


Posts: 28,336
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2012
Location: Maa ki duaon mey
Gender: Female
flower اقتباس: واصف علی واصف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-28-2012, 07:10 PM

مشکلات اور حل نہ ہونے والی مشکلات یا انسان کو خدا سے دُور کر دیں گی یا خدا کے قریب کر دیں گے۔
اگر مشکل آپ کو اللہ سے دور کر رہی ہےتو یہ مشکل کسی قدیم ُبرے عمل کی سزا ہے، تو یہ مشکل ایک سزا ہے!۔

وہ آدمی جو مشکل میں بھی خدا کے پاس نہیں گیا اس کے لئے مشکل ایک سزا ہے۔ اور اگر مشکلات میں کسی نے اپنے آپ کو خدا کے قریب کر دیا تو ایسی مشکلات تو ہزار بار آئیں۔ یہ مشکل بڑی مبارک ہے کہ جس مشکل نے خدا کے زیادہ قریب کر دیا۔
اب آپ اپنی مشکل کا جائزہ لو کہ آپ اللہ کے قریب ہو گئے ہو کہ دور ہو گئے ؟
اگر غریبی اللہ کے قریب کر دے تو غریبی مبارک، اگر غریبی آپ کو باغی بنا دے تو یہ عذاب ہے بلکہ دوہرا عذاب ہے کہ ایک تو غریبی ہے دوسرا اللہ سے بھی دور ہو گیا۔

(واصف علی واصف، گفتگو)

 



Be Positive... Everything Gonna be Alright

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links