ہجر کے موسم میں یہ بارش کا برسنا کیسا
ایک صحرا سے سمندر کا گزارنا کیسا ؟
اے میرے دل نا پریشان ہو ، تنہا ہو کر
وہ تیرے ساتھ چلا کب تھا ، بچھڑنا کیسا ؟
لوگ کہتے ہیں گلشن کی تباہی دیکھو
میں تو ویران سا جنگل تھا ، اُجاڑْنا کیسا ؟
دیکھنے میں تو کوئی درد نہیں ، دکھ بھی نہیں
پھر یہ آنکھوں میں یوں اشکوں کا اُبھَرنا کیسا ؟
بے وفا کہنے کی جرات بھی نا کرنا اس کو
اس نے اقرار کیا کب تھا ، مکرنا کیسا ؟
~“She said, Never forget me
as if the coast
could forget the ocean
or the lung
could forget the breath
or the earth
could forget the sun,”~