جمع تم ہو نہیں سکتے
تمہیں منفی سے نفرت ہے
تمہیں تقسیم کروں اگر
تو حاصل کچھ نہیں آ ے
کوئ قاعدہ ٬ کوئ کلیہ
نہ لاگو تجھ پہ ہو پاۓ
ضرب تجھ کو اگر دوں تو
حسابوں میں خلل آۓ
اکائ کو دہائ پر
میں دوں نسبت تو کیسےدوں
نہ الجبرا سے لگتے ہو
نہ ہو ڈگری جو نکل آ ے
عمر یہ کٹ گئ میری
تجھے ہمدم سمجھنے میں
جو حل تیرا اگر نکلے
تو سب کچھ ہی الجھ جاۓ
صفر تھی ابتدا میری
صفر ہی اب تلک میں ہوں
صفر ضرب صفر ہوں میں
نہ جس سے کچھ فرق آۓ!
ایک تیرا ہجر جو بالوں میں سفیدی لایا
ایک تیرا عشق جو سینے میں جوان رہتا ہے
And Allah is All Enough For Me (Al-Quran)