Ay Dil,e Nadaa,n
|
|
Posts: 83
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2009
Location: At Home
Gender:
|
|
اُس کی آنکھوں پہ ستاروں کا گُماں ہوتا ہے
ہنس کے بولے تو بہاروں کا گماں ہوتا ہے
اُس کی بکھری ہوئی زُلفوں سے جھلک عارض کی
طور سے نُور کے دھاروں کا گماں ہوتا ہے
دشت و صحرا پہ بھی جب اُس کا تصور آئے
کیسے پُر کیف نظاروں کا گماں ہوتا ہے
کیسی تہذیب کہ منصف بھی عدل کو ترسیں
مجھ کو اِس دَور پہ غاروں کا گماں ہوتا ہے
چیرتی ہے مجھے اندر سے کوئی بے چینی
سانس چلتی ہے تو آروں کا گماں ہوتا ہے
...................
|