MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - Mohabbat Kia Hai
View Single Post
(#1)
Old
muhammad_ahmed's Avatar
muhammad_ahmed muhammad_ahmed is offline
 


Posts: 114
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2010
Location: Paris
Gender: Male
Default Mohabbat Kia Hai - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   01-07-2010, 10:35 PM

محبت باوفا بھی ہے

محبت دل ربا بھی ہے

محبت کرنے والوں کو

محبت سے گلہ بھی ہے

محبت میں جو ہوتے ہیں

گِلے، وہ سب محبت ہیں

لگن چاہت وفاداری

یہ سارے ڈھب محبت ہیں

محبت آن جیسی ہے

محبت مان جیسی ہے

محبت پھول جیسی ہے

محبت جان جیسی ہے

محبت جان لیتی ہے

محبت جان دیتی ہے

محبت سرفروشی کو

ہمیشہ مان لیتی ہے



محبت بھی عجب شے ھے
کہ جب بازی پہ آتی ھے
تو سب کچھ جیت لیتی ھے
یا سب کچھ ہار دیتی ھے
محبت مار دیتی ھے

محبت بھی عجب شے ھے
کہ جب آئی پہ آجائے
تو سب کچھ چھین لیتی ھے
یا سب کچھ وار دیتی ھے
محبت مار دیتی ھے
محبت بھی عجب شے ھے
کہ کاروبار ہستی میں
کبھی یہ پھول بنتی ھے
کبھی یہ خار دیتی ھے
محبت مار دیتی ھے


محبت کتنی ظالم ھے
ھمیں کتنا ستاتی ھے

جو اک لمحہ ھنساتی ھے
تو پھر برسوں رلاتی ھے

خزاں میں گل کھلاتی ھے
کبھی یہ خوں رلاتی ھے

ھزاروں سپنے دیتی ھے
پھر انکو توڑ جاتی ھے

دلوں میں دیپ چاھت کے
کبھی بجھنے نہیں دیتی

عجب سی اسکی عادت ھے
ھمیں جھکنے نہیں دیتی

کبھی چلنے سے منکر تو
کبھی رکنے نہیں دیتی

بڑی پاگل سی ھوتی ھے
کسی کی کچھ نہیں سنتی

محبت کتنی ظالم ھے
محبت کتنی ظالم ھے

محبت اک تبسّم ہے

جو پھولوں میں بھی کھلتا ہے

کبھی تتلی کے پنکھوں میں

کبھی ممتا میں ملتا ہے

محبت سانس لیتی ہے

محبت دیکھ سکتی ہے

محبت ساتھ چلتی ہے

محبت رہ بدلتی ہے

کسی کی شادمانی کو

محبت سوچ سکتی ہے

یہ ساری زندگانی کے

غموں کو نوچ سکتی ہے

محبت اک نگینہ ہے

یہ جینے کا قرینہ ہے

نہیں جو ڈوبنے پاتا

محبت وہ سفینہ ہے



جہاں کے سب مذاہب میں

محبت کا تقدّس ہے

یہی انساں کے جذبوں میں

عطا سب سے مقدس ہے

محبت کا یہ جذبہ اب

بڑا پامال ہوتا ہے

یہ جس کے دل میں بس جائے

بہت بے حال ہوتا ہے

محبت کل بھی ہوتی تھی

محبت اب بھی ہوتی ہے

مگر اپنے مقدر پر

محبت آج روتی ہے

So Guys Share Your Views What Do u Think Whats is , What Is Mohabbat

 



Mujey Sooney Do , Milna ha Kisi se Khawab Main
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links