MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Islam
»
Islamic Issues And Topics
»
پرامن مذہب
Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!!
|
 |
|
|
Posts: 648
Country:
Join Date: Nov 2014
Gender:
|
|
اسلام ایک پرامن مذہب ہے اور سب سے زیادہ محبت پر زور دیا گیا اگر آپ دنیا بھر میں نظر دوڑائیں تو پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں پر سب سے زیادہ فرقہ واریت ہے، اب مساجد کے باہر لکھا ہوا ملتا ہے کہ یہاں کسی وہابی ، دیوبندی کا داخلہ منع ہے کہیں لکھا ہے کہ یہاں بریلویوں کا داخلہ ممنوع ہے اور جبکہ سب یہ جانتے ہیں کہ مسجد اللہ کا گھر ہے ، پاکستان واحد ملک ہے جہاں پر ایک مسلک کے لوگ سعودی عرب کے امام کے پیچھے نماز نہیں پڑتے بلکہ الگ جماعت کراتے ہیں،اسلام کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو سب سے زیادہ نقصان اس دین کو مسلمانوں نے ہی پہنچایا اور ابھی تک مسلمان ہی پہنچا رہے ہیں، اختلاف آج سے چودہ سو سال پہلے بھی تھا اور آج بھی ہے لیکن ماضی کے اختلاف میں نفرت کی شدت کم تھی جبکہ آج اتنی بڑھ گئی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے مسلک کے لوگوں کو قتل کرنا ثواب سمجھتے ہیں ،اگر اس عمل کو روکا نہ گیا تو وہ وقت دور نہین جب پاکستان جہنم بن جائے گا، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہمیں ایسی مساجد اور ایسے علما کا بائیکاٹ کرنا ہوگا جو لوگوں میں نفرتیں پھیلاتے ہیں اور ایسے نام نہاد سکالرز سے بھی دور رہنا ہوگا جو ایسے موقع کا فائدہ اٹھا کر لوگوں کو لبرل بنا دیتے ہیں کہ وہ اصل دین سے ہی دور ہوجائیں۔ دہشتگرد صرف وہ نہیں جو کسی کو قتل کرتا ہے بلکہ اصل دہشتگرد وہ علما ہیں جو لوگوں میں نفرت کا بیج بو رہے ہیں اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ ناحق خون سے اللہ کا عرش کانپ جاتا ہے پھر بھی باز نہیں آتے، ناحق قتل صرف مسلمان ہی نہیں عیسائی، یہودی، ہندو سمیت کسی کا بھی جائز نہیں، قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ اقلیتوں کا ناحق قتل کیا جائے گا اور آج ویسا ہی ہو رہا ہے، ہمیں ہر مسلک کے اندر چھپے ایسے علما کا بائیکاٹ کرنا ہوگا جو ایک دوسرے کے خلاف لوگوں کو بھڑکاتے ہیں ، مسجد میں کسی مسلمان کو داخلے سے روکنا بہت بڑا گناہ ہےاور ایسی مساجد جو نفرت کا باعث بنیں وہ اللہ کا گھر کبھی نہیں ہو سکتی ہیں کیونکہ اللہ کا فرمان ہے کہ زمین میں سب سے بہترین جگہ مسجد ہے ، ہمیں ایسی مساجد میں جانا ہوگا جہاں دین کو صحیح انداز سے صحیح طریقے سے سمجھایا جاتا ہو، ایسے علما کے پاس جانا ہوگا جو دین کی اصل روح بیان کرتے ہوں اور ایسے لوگ پاکستان میں موجود ہیں، اب بھی وقت ہے اگر ہم نہ سنبھلے تو اللہ کو ایسے پاکستان کی ضرورت نہیں جو دنیا بھر میں اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے اس کیلئے مکہ اور مدینہ ہی کافی ہیں
|
|
|
Posts: 16
Country:
Join Date: Mar 2016
Gender:
|
|
|
|
|
Posts: 43,615
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender:
|
|
|
 |
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 07:39 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.