|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
دعوت القرآن/سورۃ 15:الحجر
۱۵۔الحِجرْ
نام:۔ آیت ۸۰ تا ۸۴ میں حجر والوں کا ذکر ہوا ہے جو رسولوں کو جھٹلانے کی بنا پر تباہ کر دئے گئے تھے ۔ یہ قوم ثمود تھی جس کا مرکزی مقام حجر تھا جو مدینہ اور تبوک کے درمیان واقع ہے ۔ اس مناسبت سے اس سورہ کا نام الحجر ہے ۔
زمانۂ نزول:۔ مکی ہے اور مضامین سے اندازہ ہوتا ہے کہ مکہ کے وسطی دور میں نازل ہوئی ہوگی۔ یہ سورئہ ابراہیم اور سورئہ ہود سے پہلے کے تنزیل ہے ۔
مرکزی مضمون:۔ رسالت اور وحی سے متعلق شبہات کو دور کرنا اور جھٹلانے والوں کو اس کے انجام سے خبردار کرنا ہے ۔
نظم کلام:۔آیت ۱ میں بطور تمہید قرآن کی امتیازی شان بیان ہوئی ہے ۔ آیت ۲ تا ۱۵ میں منکرین رسالت کے شبہات و اعتراضات کا جواب دیاگیا ہے ۔آیت ۱۶ تا ۲۵ میں عجائباتِ قدرت کی طرف اشارہ کیاگیا ہے جس پر غور کرنے سے وحی‘ رسالت اور حشر کے بارے میں شبہات کا ازالہ ہوجاتا ہے ۔آیت ۲۶ تا ۴۴ میں ابلیس کی گمراہی کا وہ واقعہ پیش کیاگیا ہے جو آدم کی تخلیق کے فوراًبعد پیش آیا تھا مقصود اس سے یہ واضح کرنا ہے کہ وہ شیطان ہے جو انسان کو گمراہ کرنے کے درپے ہے اور بہ کثرت لوگ اس کے دام فریب میں آرہے ہیں ۔ وہ وحی اور رسالت کے بارے میں لوگوں کے دلوں میں شبہات ڈال کر ان کو راہ حق سے دور رکھنا چاہتا ہے نتیجہ یہ کہ وہ اور اس کے اشارہ پر چلنے والے سب جہنم میں پہنچ کر رہیں گے ۔آیت۴۵ تا ۴۸ میں ان لوگوں کے بہترین انجام کا ذکر ہوا ہے جو شیطان کی باتوں میں نہیں آئے بلکہ اپنے رب سے ڈرتے رہے اور شرک اور اس کی نافرمانی سے اجتناب کیا ۔آیت ۴۹ تا ۸۴ میں انبیائی تاریخ کے چند واقعات پیش کئے گئے ہیں جو اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ اللہ کے نیک بندوں پر تو اس کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں لیکن اس کے سرکش بندوں پر اس کے عذاب کا کوڑا برستا ہے ۔آیت ۸۵ تا ۹۹ خاتمہ کلام ہے جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور پیروان حق کیلئے تسلی کا سامان بھی ہے اور یہ ہدایت بھی کہ جو لوگ دنیا پرستی میں غرق ہیں ان کی مادی دولت کو رشک کی نگاہ سے نہ دیکھیں بلکہ اس عظیم دولت کی قدر کریں جو قرآن کی شکل میں انہیں عطا ہوئی ہے ۔
ترجمہ:
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 12:10 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.