دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-26-2011, 10:09 PM

(10) سورہ یونس

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

نام :

آیت 98 میں یونس علیہ السلام کو ذکر ہوا ہے اس مناسبت سے اس سورہ کا نام یونس ہے ۔ زمانہ نزول: مکی ہے اور سورہ کے مضامین سے اندازہ ہوتا ہے کہ مکہ کے وسطی دور میں نازل ہوئی ہو گی۔ مرکزی مضمون :

وحی اور رسالت کے منکرین کے شبہات کا ازالہ کرتے ہوۓ یہ واضح کیا گیا ہے کہ قرآن اور پیغمبر کی اصل دعوت کیا ہے اور وہ کیوں حق ہے ۔

یہ سورہ انذار و تبشیر دونوں پلوؤں کے لیے ہوۓ ہے ۔

نظم کلام :

سورہ کا آغاز (آیت 1 اور 2) اس بات سے ہوا ہے کہ قرآن ایک حکیمانہ کتاب ہے جو ایک شخص پر اس لیے اتاری گئی ہے تاکہ وہ لوگوں کو ان کے طرز عمل کے بارے میں اس بات سے آگاہ کرے کہ دوسری زندگی میں کسی طرح کے نتائج رو نما ہونے والے ہیں ۔

آیت 3 تا 70 میں وضاحت کے ساتھ قرآن کی دعوت پیش کی گئی ہے اس طور سے کہ اللہ واحد الٰہٰ اور رب ہونے پر ان نشانیوں کی طرف متوجہ کیا گیا ہے جو نہ صرف عقل کی صحیح رہنمائی کرنے والی ہیں بلکہ دلوں کو بھی مس کرتی ہیں ۔ اور ان نشانیوں پر غور کرنے سے آخرت کا تصور بھی ابھرتا ہے اور قرآن کے بیان اور وحی الہٰی کی تصدیق بھی ہوتی ہے ۔

دعوت کے اس مثبت پہلو کو ساتھ اس کے منفی پہلو یعنی شرک، انکار آخرت اور انکار رسالت کی بھی پر زور طریقہ پر تردید کی گئی ہے ۔

آیت 71 تا 93 میں دعوت قرآنی کی صداقت پر پچھلی آیتوں کی تاریخ کو شہادت میں پیش کیا گیا ہے اور منکرین کے بدترین انجام سے عبرت دلائی گئی ہے ۔

آیت 94 تا 103 میں ان واقعات و حقائق کی روشنی میں منکرین کو تنبیہ کی گئی ہے کہ قرآن کا نزول شبہ سے بالاتر ہے لہٰذا قبل اس کے کہ مہلت عمل ختم ہو جاۓ ایمان لے آؤ ورنہ اس کی ختم ہونے اور عذاب کے نمودار ہو جانے پر ایمان لانا کچھ بھی مفید نہ ہو گا ۔

آیت 104 تا 109 خاتمۂ کلام ہے جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے دو ٹوک انداز میں یہ اعلان کرا دیا کیا ہے کہ میرا دین دین توحید ہے اور حق و صداقت کی راہ یہی ہے ۔ جو اس راہ کو اختیار کریں گے وہ اپنا ہی بھلا کریں گے اور جو انحراف کریں گے ان کی گمراہی ان ہی کے لیے وبال کا باعث ہو گی۔



ترجمہ:


اللہ رحمٰن و رحیم کے نام سے

1۔ الف ۔ لام ۔ را ۔(1) یہ آیتیں ہیں حکمت بھری کتاب کی (2) ۔

2۔ کیا لوگوں کو اس بات پر تعجب ہوا کہ ہم نے ان ہی میں سے ایک شخص پر وحی کی (3) کہ لوگوں کو خبردار کر دے اور ایمان لانے والوں کو خوش خبری دے دے کہ ان کے لیے ان کے رب کے پاس سچائی کا مقام ہے ۔ (اس بات پر ) کافروں نے کہا یہ کھلا جادو گر ہے (4)۔

3 ۔ بلا شبہ تمہارا رب اللہ ہی ے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا (5) ۔ پھر عرش پر بلند ہوا(6) ۔ اور تمام معاملات کا انتظام کر رہا ہے (اس کے حضور) کوئی سفارش کرنے والانہیں مگر اس کی اجازت کے بعد (7) ۔ یہی اللہ تمہارا رب ہے (8) ۔ لہٰذا اسی کی عبادت کرو ۔ (9) پھر کیا تم نصیحت قبول نہ کرو گے ۔

4 ۔ اسی کے حضور تم سب کو لوٹ کر جانا ہے ۔ یہ اللہ کا پکا وعدہ ہے ۔ بے شک وہی پیدائش کا آغاز کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا تا کہ جو لوگ ایمان لاۓ اور جنہوں نے نیک کام کیے ان کو انصاف کے ساتھ جزا دے (10)۔ رہے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا (11) تو ان کے پینے کے لیے کھولتا ہوا پانی ہوگا اور ان کو درد ناک عذاب بھگتنا ہوگا اس کفر کی پاداش میں جو وہ کرتے رہے ۔

5 ۔ وہی ہے جس نے سورج کو تابناک بنایا اور چاند کو روشن (12) اور اس کی منزلیں مقرر کر دیں (13) تاکہ تم سالوں کی گنتی اور حساب معلوم کر سکو (14)۔ اللہ نے یہ سب بامقصد بنایا ہے (15)۔ وہ اپنی نشانیوں کو کھول کر بیان کرتا ہے ان لوگوں کے لیے جو جانتے ہیں (16) ۔10:يونس

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-26-2011, 10:10 PM

6 ۔ یقیناً رات اور دن کے یکے بعد دیگرے آنے میں اور ان تمام چیزوں میں جو اللہ آسمانوں اور زمین میں پیدا کی ہیں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو اللہ سے ڈرتے ہیں (17) ۔

7۔ جو لوگ ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے اور دنیا کی زندگی ہی پر راضی اور مطمئن ہو گئے ہیں (18) اور جو ہماری نشانیوں سے غافل ہیں ۔

8 ۔ ان کا ٹھکانا دوزخ ہوگا اس کمائی کی وجہ سے جو وہ کرتے رہے (19) ۔

9 ۔ جو لوگ ایمان لاۓ اور نیک کام کیے ان کا رب ان کے ایمان کی بدولت ان کو کامیابی کی منزل پر پہنچاۓ گا ۔ (20) ۔ ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی نعمت بھری جنتوں میں ۔

10 ۔ وہاں ان کی پکار ہوگی : سُبْحَا نَکَ ا للّٰھُمَّ (پاک ہے تو اے اللہ ) اور وہاں ان کا (آپس میں )دعائیہ کلمہ ہوگا’’ سلام‘‘ اور ان کی پکار کا خاتمہ ہوگا : الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَا لَمِیْنَ o (حمد و شکر ہے اللہ ربّ العالمین کے لیے )(21)

11 ۔ اگر اللہ لوگوں کو عذاب دینے میں سبقت کرتا جس طرح خیر کے معاملہ میں وہ ان کے لیے سبقت کرتا ہے تو ان کی مدت کبھی کی ختم کر دی گئی ہوتی ۔ مگر ہم ان لوگوں کو جو ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے چھوڑ دیتے ہیں کہ اپنی سرکشیوں میں بھٹکتے رہیں (22) ۔

12 ۔ اور انسان (کا حال یہ ہے کہ جب اس )کو تکلیف پہنچتی ہے تو لیٹے ، بیٹھے ،کھڑے (جس حال میں ہوتا ہے ) ہم کو پکار نے لگتا ہے لیکن جب ہم اس کی تکلیف کو دور کر دیتے ہیں تو اس طرح چل دیتا ہے کہ گویا اس نے کسی تکلیف میں ہمیں پکار ہی نہ تھا ۔ اس طرح حد سے گذرنے والوں کے لیے ان کے کام خوشنما بنا دیے گۓ ہیں (23) ۔

13 ۔ تم سے پہلے ہم (کتنی ہی) قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جب کہ انہوں نے ظلم کیا(24)۔ ان کے رسولان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آۓ تھے مگر وہ ہر گز ایمان لانے والے نہ تھے ۔ اس طرح ہم مجرم قوم کو بدلہ دیتے ہیں ۔

14 ۔ پھر ان کے بعد ہم نے تم کو زمین میں خلیفہ (بااختیار) بنایا تاکہ دیکھیں تم کیسے کام کرتے ہو (25) ۔

 

(#3)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-26-2011, 10:10 PM

15 ۔ اور جب ہماری واضح آئیتیں انہیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو وہ لوگ جو ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے کہتے ہیں کہ اس قرآن کے بجاۓ کوئی اور قرآن لاؤ یا اس میں ترمیم کرو (26)۔ کہو میرا یہ کام نہیں کہ اس میں اپنی طرف سے رد و بدل کروں ۔ میں تو اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف کی جاتی ہے (27) ۔ اگر میں اپنے رب کی نافرانی کروں تو مجھے ایک سخت دن کے عذاب کا ڈر ہے (28)۔

16 ۔ کہو اگر اللہ چاہتا تو نہ میں تمہیں قرآن سنا سکتا تھا اور نہ وہ اس سے تمہیں باخبر کرتا ۔ میں اس سے پہلے تمہارے درمیان ایک عمر گذار چکا ہوں ۔ کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے ؟ (29)۔

17 ۔ پھر اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو ایک جھوٹی بات بنا کر اللہ کی طرف منسوب کرے یا اس کی آیتوں کے جھٹلاۓ (30)۔ یقیناً مجرم کبھی کامیاب نہیں ہو ں گے ۔

 

(#4)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-26-2011, 10:10 PM

18 ۔ یہ اللہ کے بجاۓ ایسی چیزوں کی پرستش کرتے ہیں جو ان کو نہ نقصان پہنچا سکتی ہیں اور نہ فائدہ ۔ اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے ہاں ہمارے سفارشی ہیں (31) کہو کیا تم اللہ کو ایسی بات کی خبر دیتے ہو جسے وہ نہیں جانتا نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں (32) ۔ پاک اور بلند ہے وہ اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۔

19 ۔ سب لوگ ایک ہی امت تھے پھر انہوں نے اختلاف کیا (33) ۔ اور اگر تمہارے رب کی طرف سے ایک بات پہلے ہی طے نہ ہو چکی ہوتی تو جن باتوں میں وہ اختلاف کر رہے ہیں ان کا فیصلہ کر دیا جاتا (34) ۔

20 ۔ اور (یہ لوگ) کہتے ہیں کہ اس پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی (35) کیوں نہ اتاری گئی ۔ تو کہو غیب کا مختار اللہ ہی ہے (36) پس انتظار کرو (37) ۔ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں ۔

 

(#5)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-26-2011, 10:10 PM

21 ۔ اور جب ہم لوگوں کو تکلیف کے بعد رحمت کا مزہ چکھتے ہیں تو وہہماری نشانیوں کے بارے میں چالیں چلنے لگتے ہیں (38) ۔ کہو اللہ اپنیتدبیر میں بہت تیز ہے (39) ۔ اس کے فرستادے تمہاریچال بازیوں کو قلمبند کر رہے ہیں (40) ۔

22 ۔ وہی ہے جو تمہیں خشکی اور تری میں چلاتا ہے (41) یہاں تک کہ جب تم کشتیوں میں سوار ہوتے ہو اور وہ موافق ہو پا کر چل رہی ہوتی ہیں اور سفر کرنے والے خوش ہورہے ہوتے ہیں اچانک تند ہوا چلنے لگتی ہے اور ہر طرف سے موجیں اٹھتی ہیں اور وہ خیال کرنے لگتے ہیں کہ مصیبت میں گھر گئے ۔ اس وقت وہ اللہ کو پکارنے لگتے ہیں دین (عاجزی و بندگی) کو اس کے لیے خالص کرتے ہوۓ (42) کہ اگر تو نے اس (مصیبت ) سے ہمیں نجات دی تو ہم ضرور تیرے شکر گذار بنیں گے ۔

 

(#6)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-26-2011, 10:42 PM

23 ۔ مگر جب وہ ان کو نجات دیتا ہے تو وہ ناحق زمین میں سرکشی کرنے لگتے ہیں (43) ۔ لوگو ! تمہاری سرکشی تمہارے ہی خلاف پڑ رہی ہے ۔ دنیا کی زندگی کا فائدہ اٹھا لو ۔ پھر تمہیں ہماری طرف واپس آنا ہے ۔ اس وقت ہم بتائیں گے کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو۔

24 ۔ دنیا کی زندگی کی مثال ایسی ہے جیسے آسمان سے ہم نے پانی برسایا جس سے زمین کی نباتات جس کو انسان اور مویشی کھاتے ہیں خوب ابھر آئیں ۔ یہاں تک کہ جب زمین نے اپنا سنگھار کر لیا اور بن سنور کر کھڑی ہو گئی (44) اور اس کے مالکوں نے سمجھ لیا کہ اب ہم فائدہ اٹھا سکیں گے تو اچانک رات یا دن کے وقت ہمارا حکم آگیا (45) اور ہم نے اس کا ایسا صفایا کر دیا کہ گویا کل وہاں کچھ تھا ہی نہیں (46) ۔ اس طرح ہم اپنی نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں (47) ۔

25 ۔ اور اللہ سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے (48) اور جسے چاہتا ہے سیدھے راستہ پر لگا دیتا ہے (49) ۔

26 ۔ جن لوگو ں نے نیک روی اختیار کی ان کے لیے نیک بدلہ ہے اور مزید فضل (50) ۔ ان کے چہروں پر نہ سیاہی چھاۓ گی اور نہ ذلت ۔ یہی جنت والے ہیں ۔ ہمیشہ اس میں رہنے والے ۔

 

(#7)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-26-2011, 10:42 PM

27 ۔ اور جن لوگوں نے برائیاں کمائیں تو برائی کا بدلہ ویسا ہی ملے گاجیسی برائی کی ہوگی ۔ ان پر ذلت چھائی ہوئی ہو گی۔ اللہ سے بچانے والا ان کو کوئی نہ ہوگا ۔ ان کے چہروں پر اس طرح تاریکی چھائی ہوئی ہوگی کہ گویا اندھیری رات کے پردوں سے انہیں ڈھانک دیا گیا ہو (51) ۔ یہ دوزخ والے ہیں ہمیشہ اس میں رہنے والے ۔

28 ۔ جس دن ہم ان سب کو کٹھا کریں گے ۔ پھر شرک کرنے والوں سے کہیں گے ٹھہرجاؤ تم اور تمہارے ٹھہراۓ ہوئے شریک۔ پھر ہم ان کے درمیان جدائی ڈال دیں گے (52) ۔ اور ان کے شریک کہوں گے کہ تم ہماری عبادت نہیں کرتے تھے ۔

29 ۔ اللہ ہمارے اور تمہارے درمیان گواہی کے لیے کافی ہے کہ ہم تمہاری عبادت سے بالکل بے خبر تھے (53) ۔

30 ۔ اس وقت ہر شخص کو اپنے کیے کا پتہ چلے گا اور سب لوگ اپنے مالک حقیقی کے حضور لوٹاۓ جائیں گے (54) اور جو جھوٹ انہوں نے گھڑ رکھا تھا وہ سب گم ہوجاۓ گا ۔

 

(#8)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-26-2011, 10:42 PM

31 ۔ ان سے پوچھو کون ہے جو تم کو آسمان و زمین سے رزق دیتا ہے ؟ یا کون ہے جس کے قبضے میں سننے اور دیکھنے کی قوتیں ہیں ؟ اور کون ہے جو زندہ کو مردہ سے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے (55) ۔ کون ہے جو کائنات کا انتظام کر رہا ہے ؟ وہ کہیں گے اللہ ۔ کہو پھر تم ڈرتے نہیں ؟ (56) ۔

32 ۔ بس یہی اللہ تمہارا حقیقی رب ہے (57) ۔ پھر حق کے بعد گمراہی کے سوا اور کیا رہ جاتا ہے (58) ؟ کس طرح تمہیں حق سے پھیرا جا رہا ہے (59) ۔

33 ۔ اس طرح تمہارے رب کی بات نافرمانی کرنے والوں پر صادق آگئی کہ وہ ایمان لانے والے نہیں (60) ۔

34 ۔ ان سے پوچھو تمہارے ٹھہراۓ ہوۓ شریکوں میں کوئی ہے جو پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہو اور پھر اسے دہراۓ ؟ (61) ۔ کہو وہ اللہ ہی ہے جو پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے اور پھر اسے دہراۓ گا ۔ پھر تمہیں کہا ں بھٹکایا جارہا ہے ؟

 

(#9)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-26-2011, 10:42 PM

35 ۔ ان سے پوچھو تمہارے ٹھہراۓہوۓشریکوں میں کوئی ہے جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہو ؟ کہو وہ اللہ ہی ہے جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہے (62) ۔ پھر جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہے وہ اس کا مستحق ہے کہ اس کی پیروی کی جاۓیا وہ جو راہ نہیں پاتا جب تک کہ اس کی رہنمائی نہ کی جاۓ (63) ۔ تمہیں کیا ہوگیا ہے ؟ تم کیسے فیصلے کرتے ہو ۔ ؟

36 ۔ ان لوگوں میں زیادہ تر ایسے ہیں جو محض گمان کے پیچھے چل (64) رہے ہیں ۔ اور گمان حق کے مقابلہ میں کچھ بھی کام نہیں آسکتا (65) ۔ یہ جو کچھ کر رہے ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے ۔

37 ۔ اور یہ قرآن ایسی چیز نہیں ہے کہ اللہ کے کوئی اسے گھڑ لاۓ (66) اور تفصیل ہے الکتاب کی (68) ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ رب العالمین کی طرف سے ہے ۔

 

(#10)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-26-2011, 10:42 PM

38 ۔ کیا وہ کہتے ہیں کہ اس کو اس شخص نے گھڑ لیا ہے ۔ کہو اگر تم سچے ہو تو اس جیسی ایک سورت ہی بنا لاؤ اور اللہ کے سوا جن کو تم بلا سکتے ہو بلا لو (69) ۔

39 ۔ حقیقت یہ ہے کہ لوگ جس بات کو اپنے دائرہ علم میں نہ لا سکے اور جس کی اصل حقیقت ابھی ظاہر نہیں ہوئی اس کو انہوں نے جھٹلا دیا (70) ۔ اسی طرح ان لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا جو ان سے پہلے گذر چکے تو دیکھو ظالموں کا کیا انجام ہوا ۔

40 ۔ ان میں ایسے بھی ہیں جو اس پر ایمان لاتے ہیں اور ایسے بھی ہیں جو ایمان نہیں لاتے اور تمہارا رب مفسدوں کو خوب جانتا ہے ۔

41 ۔ اگر یہ تمہیں جھٹلاتے ہیں توکہو میرا عمل میرے لیے ہے اور تمہارا عمل تمہارے لیے ۔ میں جو کچھ کرتا ہوں اس کی ذمہ داری تم پر نہیں ہے اور تم جو کچھ کرتے ہو اس کی مجھ پر نہیں ۔

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
دعوت

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ life Quran 98 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ life Quran 7 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف life Quran 10 08-13-2012 02:12 AM
دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال life Quran 90 08-13-2012 02:11 AM
دعوت القرآن/سورۃ 9:التوبۃ life Quran 180 08-13-2012 02:11 AM


All times are GMT +5. The time now is 10:49 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG