Beauty Tips !!! Post New Beauty Tips Here !!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
چہرے کی فالتوں چکنائی جس طرح خشکی جلد کیلئے مضر ہے اسی طرح چہرے کی زائد چکنائی بھی جلد کے لئے نقصان دہ ہے اگر تو آپ کی جلد چکنی ہے اور اس پر موجود دانوں، مہاسوں کے باعث آپ میک اپ نہیں کرتیں اور شاید اسی لئے آپ تقریبات میں کم کم شرکت کرتی ہیں۔ یہ تو اس مسئلے کا حل ہرگز نہیں ہو سکتا۔ میک اپ کرنا اور خود کو سنو ارنا آپ کا بنیادی حق ہے۔ روزانہ صبح آئینے میں جب آپ اپنا دیدار کرتی ہیں تو سب سے پہلے آپ کی توجہ چہرے پر موجود اس چکنائی پر مرکوز ہو جاتی ہے جس سے آپ پریشان رہتی ہیں اور صرف یہی ن ہیں یہ تیل آپ کے چہرے کو اکثر و بیشتر دانوں کیل مہاسوں کی آماجگاہ بھی بنائے رکھتا ہے۔ ہماری بیشتر خواتین جو اس مسئلے کا شکار ہیں یعنی جن کی جلد چکنی ہے وہ بازار سے مختلف کیمیکلز سے بھر پور مہنگی لیکن غیر مو ثر دوائیں، کریم، لوشن کا استعمال کرتی ہیں جن کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ پانی زیادہ ںپئی روزانہ علی الصبح ایک گلاس پانی نہار منہ پئیں اور اگر اس میں چند قطرے لیموں کے اور ایک چائے کا چمچہ شہد بھی شامل کر دیں تو اس سے نہ صرف آپ کی جلد کی رنگت نکھر جائے گی بلکہ آپ اپنے چہرے پر نئے نکلنے والے مہاسوں سے بھی نجات حاصل کر لیں گی۔ طبی نقطہ نگاہ سے یوں بھی ایک نارمل انسان کو روزانہ آٹھ تا دس گلاس پانی ضرور پینا چاہیے۔ کھیرے کا استعمال اور جلد چہرے کی فالتوں چکنائی ختم کرنے کیلئے کھیرے کا رس بہترین علاج ہے۔ ایک عدد کھیرا لیں۔ اس کا رس نکالیں اور اس میں چند قطرے ٹھنڈے پانی کے شامل کر لیں اور اب روٹی کے پھاہوں سے پورے چہرے کی لیپائی کریں۔ اپنی جلد کو اسی حالت میں تقریباً ایک گھنٹے تک رکھیں اور ازاں بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس طرح آپ کا چہرہ فریش ہو جائیگا۔ عرق گلاب کا استعمال موسم گرما میں چہرے کو بازاری کیمیکلز سے صاف کرنے کی بجائے خالص قدرتی عرق گلاب کا استعمال کریں اور تازہ عرق گلاب اپنے فریج میں رکھیں۔ عرق گلاب کے ساتھ بیسن کا آمیزہ تیار کر لیں اور اس میں ایک چمچہ دہی بھی شامل کر لیں اور پھر اسے پورے چہرے پر لگائیں اور تھوڑی دیر تک یونہی لگا رہنے دیں بعدازاں چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالیں۔ اس طرح نہ صرف آپ کے چہرے کو تازگی ملے گی بلکہ فالتو چکنائی بھی صاف ہو جائیگی۔ اور یہ ہیں وہ چند سادہ ہدایات، جن پر عمل کر کے خواتین گھر بیٹھے اپنی جلد کی زائد فالتو چکنائی سے نجات حاصل کر لیں گی لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنی خوراک پر بھی خصوصی توجہ دینی ہو گی۔ اگر آپ کی جلد چکنائی کا شکار ہے تو پھر آپ کو اپنی خوراک میں سبزیاں، دالیں زیادہ سے زیادہ استعمال کرنی چاہئیں۔ البتہ گوشت بالخصوص سرخ گوشت کے استعمال سے بھی چہرے پر مہاسے اور داغ نمودار ہونے لگتے ہیں لہٰذا ایسی خوراک سے بھی پرہیز کریں۔ اگر آپ ہر وقت ٹینشن، تفکر اور فرسٹریشن کو خود پر طاری رکھتی ہیں تو اب ان سے جلد از جلد نجات حاصل کر لیں۔ تازہ خوراک کھائیں اور خوش رہیں تاکہ آپ کی صحت آپ کے چہرے پر بھی بشاشت اور تازگی لائے Share
![]() Kabhi zindagi me kisik liay mut rona** q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga'' or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''***** |
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
|
(#3)
![]() |
|
|||
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
چہرے, کی |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
اللہ تعالی چھینک کو پسند فرماتے ہیں | ROSE | Hadees Shareef | 2 | 07-15-2012 09:55 PM |
حرفِ تازہ نئی خُوشبو میں لکھا چاہتا ہے | ROSE | Great Urdu Poets&Poetry | 6 | 08-25-2011 05:43 PM |
سفید بالوں کو ڈائی کرنے کا سب سے اچھا طریقہ | )*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*( | Beauty Tips | 7 | 08-08-2011 08:55 AM |
چہرے کی زائد چکنائی اب مسئلہ نہیں___ | ROSE | Beauty Tips | 4 | 07-15-2011 09:15 AM |
اگر اللہ تمہیں کسی قسم کی کوئی تکلیف پہنچا | ROSE | Islamic Issues And Topics | 1 | 04-30-2010 07:37 PM |