MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Literature
»
Urdu Literature
»
’’الصلٰوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ صلى الل
Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here !
|
 |
|
 |
|
|
Posts: 28,336
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2012
Location: Maa ki duaon mey
Gender:
|
|
آپ غصہ بھی کرتے ہو ‘ لالچ بھی کرتے ہو ‘ نفرتیں بھی کرتے ہو ‘ مال جمع کرتے ہو ‘ اس کی گنتی بھی کرتے ہو ‘ دنیا کی آرزو کے پیچھے بھاگے دوڑے پھرتے ہو اور پھر حضور پاک صلى الله عليه وسلم کی محبت کا نام بھی لیتے ہو ‘ یہ سب اتنا مکینیکل نہیں ہے یعنی یہ محبت مشین کی طرح نہیں ہے۔ آپ کا دل کہے اور آپ کی روح کہے کہ
’’الصلٰوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ صلى الله عليه وسلم ‘‘
تو یہ درود شریف پڑھا جائے ‘ غور سے پڑھا جائے ‘ آنسوئوں سے پڑھا جائے۔
بات اتنی ساری ہے کہ آپ سب درود شریف پڑھو اور ہر آدمی حضور پاک صلى الله عليه وسلم سے دعا کر ے کہ یا رسول اللہ صلى الله عليه وسلم اُمت پر رحم فرمائیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ انتشار ہو گیا ہے ‘ آدمی ‘آدمی سے الگ ہو گیا ہے‘ فرقہ ‘ فرقے سے الگ ہو گیا ہے ‘ ایک دوسرے سے طبقے الگ الگ ہو گئے ہیں ‘ کہیں ایسا نہ ہو کہ ملت مٹ جائے۔
دعا یہ کرو کہ یارب العالمین ! یا رسول اللہ صلى الله عليه وسلم ! اُمت کو اکٹھا فرمائیں ‘ ملت کو اکٹھا فرمائیں ‘ ان کو پھر عہدِ رفتہ کی طرف رجوع عطا فرمایا جائے۔ جس طرح آپ صلى الله عليه وسلم پہلے رحمتہ اللعالمین بن کے تشریف لائے ہیں ‘ اسی طرح آج آپ صلى الله عليه وسلم کی یاد رحمتہ اللعالمینی کرے تا کہ ہمارے اندر سارے انتشار دور ہو جائیں۔ یہ دعا کیا کرو۔ حضور پاک صلى الله عليه وسلم کی سب سے بڑی شان یہ ہے کہ آپ صلى الله عليه وسلم غریبوں میں غریب ہیں اور بادشاہوں میں بادشاہ۔ آپ جس انداز سے Approach کرو گے ‘ آپ کو حضور پاک صلى الله عليه وسلم کی شان ملے گی ‘ محبت سے کروـ ‘دل سے دنیاوی آرزو نکال دو ‘ پھر اللہ تعالیٰ اور اللہ کے حبیب صلى الله عليه وسلم آپ پر رحم فرمائیں گے۔
(حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللہ علیہ)
Be Positive... Everything Gonna be Alright
 
|
|
|
Posts: 7,569
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2012
Location: Dream Land
Gender:
|
|
|
|
|
Posts: 5,650
Country:
Join Date: Feb 2009
Gender:
|
|
Thank 4 a Verry Nice Sharing
Yeh PakiStan HaMari Jaan Sab Se Pehly Hai PakiStan
|